ٹیب میں ۱۲ ؍جی بی ریم کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کا سپورٹ ہے، دم دار ساؤنڈ کیلئے اس میں ۴؍ اسپیکر اور۴؍ مائیکروفون ہیں۔
EPAPER
Updated: December 25, 2023, 10:36 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai
ٹیب میں ۱۲ ؍جی بی ریم کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کا سپورٹ ہے، دم دار ساؤنڈ کیلئے اس میں ۴؍ اسپیکر اور۴؍ مائیکروفون ہیں۔
ہواوے نے گزشتہ دنوں دبئی میں ایک تقریب میں اپنے نئے ٹیبلٹ کا اجراء کیا ہے۔ یہ ٹیب میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن ہے، اسے عالمی سطح پر لانچ کیا گیا ہے۔ہواوے کا نیا میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن ٹیب گزشتہ سال چین میں لانچ کئے جانے والے میٹ پیڈ ایئر کی طرح ہے۔ نئےٹیب میں ۱۲ ؍جی بی ریم کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کا سپورٹ ہے ۔ دم دار ساؤنڈ کیلئے اس میں ۴؍ اسپیکر ہیں ۔نئے ٹیبلٹ کی قیمت کتنی ہے اور اس میں کیا خاص بات ہے؟آگے یہی بتایا جائے گا۔
پتلا اور ہلکا ٹیب
ہواوے میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن۶ء۵؍ایم ایم پتلا ہے اور اس کا وزن صرف ۵۰۹ ؍گرام ہے۔ دیکھنے میں پرکشش ہے۔ کہیں بھی آسانی کے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔
کیمرہ اور ساؤنڈ
پچھلے پینل میں گولی نما( پل شیپ) کیمرہ ماڈیول ہے جس میں ۱۳ ؍میگا پکسل سینسر ہے۔ اس میں ۸ ؍ میگا پکسل کا فرنٹ فیسنگ سیلفی کیمرہ بھی ہے۔ اس کی مدد سے ویڈیو کالنگ کی جاسکتی ہے ،اپنا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کیمرے کی مدد سے بہترین ویڈیو ز ریکارڈ ہوتےہیں۔ اس ٹیب کی آواز بھی اچھی ہے، دور تک سنائی دیتی ہے۔ تیز اور گونجنے والی آواز کے لئےٹیبلٹ میں ۴؍ اسپیکر اور ۴؍ مائیکروفون ہیں۔
ہیوی ریم اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ
ہواوے میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن ٹیبلٹ اسنیپ ڈراگن ۸۸۸؍ پروسیسر پر کام کرتا ہے۔ اس میں ۱۲ ؍جی بی ریم اور ۲۵۶ ؍جی بی اسٹوریج ہے۔ ٹیب میں ۸۳۰۰؍ایم ایچ کی بیٹری ہے، جو ۴۰؍ڈبلیو چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ جہاں تک سافٹ ویئر کا سوال ہے تو یہ بھی جد ید طریقے کا ہے ۔ یہ آؤٹ آف دی باکس ’ہارمونی اوایس ۳ء۱؍پر چلتا ہے۔
ڈسپلے کی خوبی
اس کا ڈسپلے سب سے منفرد ہے۔ہواوے میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن میں ۱۱ء۵؍انچ کی اسکرین ہےجس کا ریزولوشن ۲۸۰۰×۱۸۴۰پکسلز ہے۔ اس میں ۱۴۴؍ہرٹز ریفریش ریٹ کا سپورٹ ملتا ہے۔ اس اسکرین پر فلم اورویڈیو دیکھنے میں مزہ آتا ہے اور اسی طرح اس پر دفتری کام کا ج بھی آسانی کے ساتھ کئے جاسکتے ہیں ۔ آن لائن درس و تدریس میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔
خاص ٹیکنالوجی کا استعمال
ہواوے میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن ٹیبلٹ کے ڈسپلے میں نینو لیول اینٹی گلیئر اینچنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ’ لائٹ انٹرفیرنس ‘کو ختم کرتی ہے۔ ہواوے میٹ پیڈ ایئر پیپر میٹ ایڈیشن ٹیبلٹ کے ڈسپلے کی اور بھی خصوصیات ہیں۔ مثلاً اس ڈسپلے پر کاغذ کی طرح ’ویزول ایکسپرینس‘ بھی ہوتا ہےجس سے پڑھائی میں بچوں کی دلچسپی بڑھتی ہے۔ ٹیبلٹ ۴؍ہزار ۹۶ ؍لیول پریشر سینسوٹی کے ساتھ دوسری جین کے ہواوے ایم پنسل سے ملتا جلتا ہےاور جب کوئی اس کو استعمال کرتا ہے تو بارہا کاغذ پر قلم استعمال کرنے جیسا احساس ہوتا ہے۔
ہندوستان اور عالمی بازار میں قیمت
عالمی بازار میں اس ٹیبلٹ کی قیمت ۶۴۹؍یورو ہے جبکہ ہندوستا ن میں اس کی قیمت تقریباًہزار ۵۸؍روپے ہے۔