مسک نے حال ہی میں ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیسلا آپٹیمس روبوٹس کو ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سامنے پیش کیا۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 10:21 PM IST | Inquilab News Network | Washington
مسک نے حال ہی میں ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیسلا آپٹیمس روبوٹس کو ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سامنے پیش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی ارب پتی اور صنعت کار ایلون مسک کے ذریعے بدھ کو شیئر کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک روبوٹ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو موضوع بحث بن گیا اور صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر، جسے اب "گورکلون رَسٹ" کہا جاتا ہے، مسک نے ٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ، آپٹیمس، کی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسے رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیپشن میں صرف، ایک ناچتے ہوئے آدمی کا ایموجی تھا۔ بعد میں، اپنی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، مسک نے وضاحت کی: "یہ اصلی ہے، ریئل ٹائم۔" اس ویڈیو میں آپٹیمس اپنا وزن منتقل کرتے، اپنے اعضاء کو گھماتے اور انسانی تال کی نقل کرتے دکھائی دیا جو چند گھنٹوں میں ایکس پر وائرل ہو گئی۔
🚨 OPTIMUS LEARNS TO DANCE 🚨
— NewAIWorld (@Newaiworld_) May 14, 2025
The progress that Tesla is doing is enormous!
Soon powered by Grok this humanoid robot will be the spark of the AI revolution! pic.twitter.com/TFT1jbQuuw
بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے روبوٹ کے رقص پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارف شکوک و شبہات کے شکار تھے۔ ایک ایکس صارف نے کمنٹ میں پوچھا، "کیا یہ اصلی ہے یا اے آئی سے بنایا گیا ہے؟" دیگر صارفین کے دلوں میں بھی یہی سوال تھا۔ ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ، گروک نے بھی اس پوسٹ پر رائے پیش کی۔ گروک کے مطابق، یہ ویڈیو واقعی آپٹیمس کی صلاحیتوں کے مطابق ہے۔ اس نے اکتوبر ۲۰۲۴ء میں منعقدہ وی، روبوٹ شوکیس اور اپریل ۲۰۲۵ء تک ٹیسلا کی طرف سے شیئر کردہ اندرونی خبروں کا حوالہ دیا۔ اس کے باوجود، بحث جاری رہی۔
یہ بھی پڑھئے: گوگل کا ۲۰۱۵ءکے بعد پہلا بڑا قدم، نیا ’’G‘‘ لوگو متعارف
آپٹیمس پروجیکٹ پر کام کرنے والے ٹیسلا انجینئر میلان کوواک نے مسک کی پوسٹ کو مزید سیاق و سباق کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا: "جلد ہی مزید معلومات فراہم کی جائیگی! ہماری ٹیم پس منظر میں بہت محنت کر رہی ہے۔ یہ روبوٹ مکمل طور پر سمولیشن میں آر ایل کے ساتھ تربیت یافتہ ہے۔ ہمارے سم ٹو ریئل ٹریننگ کوڈ میں بہت سے بہتری اور اصلاحات کی گئی ہیں۔" صارفین نے روبوٹ سے منسلک نظر آنے والے ایک کیبل کو نوٹس کیا اور اس سے جڑے اپنے شبہات کا اظہار کیا۔ کوواک نے اس کے متعلق کہا کہ روبوٹ کے گرنے کے امکان کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیبل لگایا گیا ہے (یہ کیبل روبوٹ کو پکڑے نہیں رکھتا)۔ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن بہت جلد مزید مستحکم ہو جائے گا۔"
صارفین نے آپٹیمس کے رقص کی انسانی رقص سے حیران کن مشابہت کو نوٹ کیا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ آپٹیمس ٹیپ ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دوسر صارف نے لکھا، "یہ بیشتر انسانوں سے زیادہ لچکدار لگتا ہے۔"
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے دیہی امریکہ میں انٹرنیٹ سست کیا، صارفین نے ایلون مسک کیلئے تحفہ قرار دیا
آپٹیمس جیسے انسان نما روبوٹس پر کام جاری
یہ پہلا موقع نہیں جب مسک نے سوشل میڈیا پر آپٹیمس کی نئی صلاحیتوں کو پیش کیا ہو۔ دسمبر ۲۰۲۴ء میں، انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں روبوٹ ایک باغ میں ناہموار زمین پر چل رہا تھا۔ اس ویڈیو کا کیپشن تھا: "آپٹیمس اب انتہائی متغیر زمین پر نیورل نیٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے برقی اعضاء کو کنٹرول کرکے چل سکتا ہے۔" انہوں نے پوسٹ کے آخر میں ٹیسلا کے اے آئی ڈویژن میں شامل ہونے کیلئے انجینئرز کو دعوت دی اور اسے "دلچسپ ریئل ورلڈ اے آئی سسٹمز پر کام کرنے کا موقع" قرار دیا۔
آپٹیمس اپنے ڈرامائی ڈیبیو کے بعد کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ ۲۰۲۲ء تک، ابتدائی مراحل میں اس نے چلنے اور اٹھانے جیسی بنیادی حرکات کا مظاہرہ کیا۔ ۲۰۲۳ء میں، ٹیسلا نے آپٹیمس جنرل ۲ متعارف کرایا جو یوگا کر سکتا تھا، اشیاء کو رنگ کے مطابق ترتیب دے سکتا تھا اور زیادہ ہم آہنگی والی حرکات انجام دے سکتا تھا جن میں ناچنے کی ابتدائی کوششیں بھی شامل تھیں۔ حالیہ ویڈیو ریئل ٹائم موشن پلاننگ میں ایک بڑی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک دنیا کےغریب ترین بچوں کو قتل کررہے ہیں: یو ایس ایڈ بند کرنے پر بل گیٹس
مسک نے روبوٹکس کے امکانات کے بارے میں وسیع تر دعوے بھی کئے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ ہیومنائیڈ روبوٹس اگلے ۵ برسوں میں "بہترین انسانی سرجنوں" سے آگے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی، نیورلنک کی ترقی کا حوالہ دیا کہ کس طرح پیچیدہ طریقہ کار کو مشینوں کے ذریعے انسانوں سے زیادہ درستگی کے ساتھ سنبھالا جا سکتا ہے۔
مسک نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیسلا آپٹیمس روبوٹس کو ٹرمپ اور محمد بن سلمان کے سامنے پیش کیا۔ مسک کی ایکس پر شیئر کردہ ایک ویڈیو کے مطابق، ٹیسلا کے سی ای او نے اس دورے پر سعودی ولی عہد کے سامنے آپٹیمس ہیومنائیڈ روبوٹس کو پیش کرنے کا ذکر کیا۔