Inquilab Logo Happiest Places to Work

میاں کباب میں شوربے والے سالن بھی توے پرپکائے جاتے ہیں

Updated: June 05, 2026, 3:09 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اوشیوارہ میں میگا مال کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں ڈشیز زیادہ نہیں لیکن جو ہیں وہ بہت ہی سوچ سمجھ کرمنتخب کی گئی ہیں۔

This restaurant looks quite sophisticated. Photo: INN
دیکھنے میں یہ ریسٹورنٹ کافی نفیس معلوم ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان

انگارہ ٹکہ،کشمیری ٹکہ،لبنانی ٹکہ ،پرشین ٹکہ، چنگیزی تندوری،عربی تندوری، زعتر نان، حمص،گریک ساس، انگارہ چکن شوارما،قیمہ توا پلائو۔

پتہ: شاپ نمبر، ۹؍ بی، ۹؍ سی، ۱۰؍ سروے نمبر ۱۴؍، نزد میگا مال، اوشیوارہ، اندھیری ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۱۰۲

ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر ایک تارات۳؍ بجے

رابطہ: 918237591750

کباب عام طور پر لکھنؤ کی ثقافت قرار دیئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ لکھنؤکی ثقافت میں کئی دیگر باتیں بھی شامل ہیں،ان ہی میں سے ایک ’میاں‘ کہنا بھی شامل ہے۔ ’اماں میاں‘ کہنا اکثر افراد کا تکیہ کلام ہوا کرتا ہے۔اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے ان دونوں باتوں کو ملاکر ایک ریسٹورنٹ شروع کیا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام’میاں کبابز‘ ہے۔ اوشیوراہ میں واقع اس ریسٹورنٹ کے آن لائن دستیاب مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ’کلاسک ٹکہ‘ سے ہوتا ہے جس کے تحت انگارہ ٹکہ، بنجارہ ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، افغانی ٹکہ، کالی مری ٹکہ، لبنانی ٹکہ،کشمیری ٹکہ، چنگیزی ٹکہ، پرشین ٹکہ، ملائی ٹکہ، انگارہ پنیر ٹکہ، بنجارہ پنیر ٹکہ، پنیرملائی ٹکہ، پہاڑی پنیر ٹکہ، پرشین پنیر ٹکہ اورچنگیزی آلو ٹکہ شامل ہیں۔تندوری کے تحت کلاسک تندوری، عربی تندوری، کشمیری تندوری اور چنگیزی تندوری ہے۔اس کے بعد نمبر آتا ہے کباب کا جس میں چکن سیخ کباب، مٹن سیخ کباب کے نام ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایازدی کباب پلیس میں کئی طرح کے کباب کھانے کا موقع

اپیٹائزر میں زعتر نان،حمص، پیتا اور حمص، زعتر نان مع حمص، مٹن قیمہ کے ساتھ حمص ملتےہیں۔سلاد بائول میں پنیر ٹکہ سلاد بائول، چکن ٹکہ سلاد بائول، چکن شوارما سلاد بائول ہیں۔

ڈپس میں گریک ساس، گارلک ساس، حمص ڈپ دستیاب  ہیں۔ شوارما کے تحت گارلک چکن شوارما،گریک چکن شوارما، اوپن چکن شوارما، چکن فیری شوارما، انگارہ چکن شوارما، بنجارہ چکن شوارما، ملائی چکن شوارما،پہاڑی چکن شوارما،بٹر چکن شوارما،انگارہ پنیر شوارما، بنجارہ پنیر شوارما، پہاڑی پنیر شوارما ملتے ہیں۔اس کے بعد توا گریوی کا متبادل دیا گیا ہے۔ عام طور پر گریوی یعنی شوربے والے پکوان دیگچی میں پکائے جاتے ہیں لیکن یہاں پر یہ سالن بھی توے پر پکاکر دیئے جاتے ہیں۔ اس کے تحت پنیر ٹکہ مسالا،پنیر مکھنی، چکن ٹکہ مسالا،بٹر چکن، مٹن قیمہ اور مٹن بھونا جیسے پکوان شامل ہیں۔ اس کے بعد نان کے تحت تندوری نان اور تندوری بٹر نان ہیں۔ اس کے بعد رائس یعنی چاول کے تحت مختلف قسم کے پلائو کی ڈشیز دستیاب ہیں جس میں پنیر توا پلائو، چکن توا پلائو، قیمہ توا پلائو اور مٹن توا پلائو کے نام دیئے گئے ہیں۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK