جوہو کے پی وی آر ڈائنامکس مال کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ کے مینو میں کئی ایسی ڈشیز موجود ہیں جو اپنے آپ میں کافی منفرد اور انوکھی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 12:29 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
جوہو کے پی وی آر ڈائنامکس مال کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ کے مینو میں کئی ایسی ڈشیز موجود ہیں جو اپنے آپ میں کافی منفرد اور انوکھی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
انگارہ کباب،حیدرآبادی ٹکہ،نظامی ٹکہ،اچاری ٹکہ، پنیر بیدہ روٹی، ایگ توا رول،چکن اینڈ مٹن سیخ رول،مٹن سیخ کاٹھی رول،تندور پرانز۔
پتہ: شرد، پی وی آر، آنند رائو دیولے روڈ، چندن سنیما کے سامنے، مہاڈا کالونی، جوہو ،ممبئی ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنے کے اوقات: شام ۴؍تارات۳؍ بجے
رابطہ: 09892599990
یہ بھی پڑھئے: ہاٹ سیخ: سانتاکروز میں کئی طرح کے گرماگرم سیخ کباب ملتے ہیں
ہمارے یہاں کھانوں کے معاملے میں کباب کی اہمیت بہت زیادہ رہی ہے،کیوں کہ یہی وہ چیز ہے جو کھانے کا ذائقہ دوبالا کردیتا ہے۔ایسے میں کئی ریسٹورنٹ اور چھوٹی موٹی دکانیں محض کباب کے نام پر چل رہی ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ہے ’ایاز دی کباب پلیس‘ ہےجس کی شاخیں باندرہ سے لے کر کھار،جوہو،اوشیوارہ، ملاڈ اور دیگر علاقوںمیں موجود ہیں۔آج ہم اس کی جوہو شاخ کے مینو کا جائزہ لے رہے ہیں جو کہ انٹرنیٹ پر موجود ہے۔اس مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز نان ویج کباب سے ہوتا ہے جس میں چکن کالی مری ٹکہ/ رول، ریشمی ٹکہ/ رول، ملائی ٹکہ، پہاڑی ٹکہ،انگارہ کباب، ہرا بھرا کباب، مغلائی کباب، حیدرآبادی ٹکہ، نظامی ٹکہ، تندوری بلیک پیپر، چکن کرسپی،قیمہ فرائی، بٹر چکن/ رول،اچاری ٹکہ اور زیرہ ٹکہ / رول جیسے متبادل چکن میںموجود ہیں ۔اس کے بعد انڈوں پر مشتمل ڈشیز ’ایگیٹیرین‘ کے نام سے دی گئی ہیں جن میںپنیر بیدہ روٹی، ایگ توا رول، پلین بیدہ روٹی، ایگ کاٹھی رول، ایگ بھرجی، آملیٹ رول دیئے گئے ہیں۔یہاں پلیٹر میں ویج اور نان ویج کاک ٹیل کا متبادل ہے۔اسی طرح فش ٹکہ میں کولی واڑہ فش/پرانز، تندور پرانز، تندور راوس، تندوری پرومفریٹ ہیں۔ میٹھے میں گلاب جامن، کیریمل کسٹرڈ اور فیرنی ہے۔پراٹھا کے تحت آلو پراٹھا،چیز پراٹھا، مکس پراٹھا اور میتھی پراٹھا جیسے متبادل دیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کیفے پاکیزہ: سانتا کروز میں ہندوستانی اور چائنیز ڈشیز کا مرکز
ڈیلیشس اسپیشل میںچکن آلو رول، چکن آلو ٹکہ، چکن ودھ آملیٹ رول، چکن سیخ ودھ آملیٹ رول،مٹن سیخ ود ھ آلو رول، چکن سیخ ودھ بوٹی رول، چکن اینڈ مٹن سیخ رول، چکن اینڈ مٹن سیخ کباب، چکن ٹکہ /شاہی مکس، مٹن سیخ کاٹھی رول، مٹن سیخ آملیٹ رول ہیں۔ رائس کے تحت یہاں چکن دم بریانی،ویج بریانی، پنیر بریانی، چکن بریانی اور مٹن بریانی ہے۔ویج کے تحت یہاں آلو رول،پنیر ٹکہ رول کیپسیکم اینڈ اونین(شملہ مرچ اور پیاز)، آلو چاٹ، بیبی کارن رول /ٹکہ کیپسیکم اینڈ اونین،پنیر ودھ آلو رول/ٹکہ،ویج مکس پنیر/آلو/ مشروم/ بیبی کارن، پنیر بھرجی گریوی، پنیر اجوائن ٹکہ،اچاری آلو چاٹ/ رول، آلو بھرجی پلیٹ/رول دستیاب ہیں۔