کمپنی نے اس فون کو اپنے ہی گزشتہ سال کے فون سے مزید بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، مڑنے پر یہ مزید پتلا ہوجاتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 29, 2024, 12:28 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
کمپنی نے اس فون کو اپنے ہی گزشتہ سال کے فون سے مزید بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، مڑنے پر یہ مزید پتلا ہوجاتا ہے۔
موٹرولا اپنی ریزر سیریز میں سالانہ اپڈیٹ کے ساتھ واپس آگیا ہے۔ اس کا نیا ریزر ۵۰؍ الٹرا محض چند تبدیلیوں کا نام نہیں ہے بلکہ اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ فولڈ ایبل فارمولے کو یکسر تبدیل کیا جاسکے۔ گزشتہ سال اس نے کور ڈسپلے میں تبدیلیاں کی تھیں لیکن وہ کیمرے کے معاملے میں پیچھے رہ گیا تھا۔ اس سال کا فون پچھلے سال والے فون جیسا ہی نظر آتا ہے لیکن اس میں ہارڈ ویئر کی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ڈیزائن
حالانکہ اس کا ڈیزائن پچھلے سال والے فون جیسا ہی ہے لیکن اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو ہر کوئی محسوس کرے گا۔ جب یہ فون بند ہوتا ہےکہ کئی ملی میٹر پتلا ہے۔ موٹرولا کے مطابق اس کے ہنجیز کھولنے بند کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے علاوہ اسے دھول سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے پچھلے پینل میں ویگن لیدر کااستعمال کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے پھسلتا نہیں ہے۔
ڈسپلے
اس کا کور ڈسپلے ۴؍انچ، اور مین ڈسپلے ۶ء۹؍انچ کا ہے اور اس کا ریزولیوشن فل ایچ ڈی پلس ہے جبکہ دونوں ڈسپلے کا ریفریش ریٹ ۱۶۵؍ہرٹز ہے۔ ریزر ۵۰؍الٹرا میں بڑے یعنی۴؍انچ کے ڈسپلے میں ۲؍بڑے کیمرے اور ایک ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔ کور ڈسپلے میں ۳؍ہزار نٹ کی روشنی ہے جو باہر بھی اسےدیکھنے میں آسان بناتی ہے۔ مین ڈسپلے میں مختلف رنگ بھی بہت ہی عمدہ طریقے سے دکھائی دیتے ہیں۔
سافٹ ویئر
اس میں اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہیلو یو آئی استعمال کیا گیا ہے جو کہ کافی اچھا ہے۔ اس میں کچھ پہلے ہی سے انسٹال کئے ہوئے تھرڈ پارٹی ایپ ملتے ہیں جنہیں ان انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹرولا نے بھی کچھ اپنے سافٹ ویئر ڈالنا شروع کیا ہے جنہیں ان انسٹال بھی نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر کار آمد بھی ہیں۔
ہارڈ ویئر
اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگون ۸؍ایس جنریش۳؍ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ۱۲؍جی بی ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ایکس ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ زیادہ گرم نہیں ہوتایعنی آپ آج کے بڑے بڑے گیم بھی کھیلیں تب بھی یہ اتنا گرم نہیں ہوتا جنتا کہ دیگر ہوتے ہیں لیکن یہ کیمرہ استعمال کرنے پر تھوڑا گرم ہوسکتا ہے۔
کیمرہ
اس کا مین کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل ہے جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی ۵۰؍ میگا پکسل کا ہے جس میں ۲؍ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سیلفی کیلئے ۳۲؍میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ موٹرولا نے وائڈ اینگل کیمرہ استعمال کرنا بند کردیا ہے اور اس کی جگہ اس سال ٹیلی فوٹو کیمرہ استعمال کیا ہے۔ یہ ایک اچھا قدم محسوس ہوتا ہے کیوں کہ پرائمری کیمرہ(وائڈ اینگل) ہی ہر طرح کے فوٹو کھینچنے کیلئے مناسب رہتا ہے۔ جہاں تک نئے ٹیلی فوٹو کیمرہ کی بات ہے وہ دن کی روشنی اور کمرے کے اندر کی روشنی میں تصویر کھینچنے پر اپنا مقصد پورا کرتا ہے۔ اگر سامنے کی چیز ہل نہیں رہی ہے تو اس کی ہر چیز نمایاں ہوتی ہے۔
بیٹری
اس میں ۴؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے اور ۴۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت ہےجبکہ ۶۸؍واٹ فاسٹ چارجنگ کا چارجر بکس کے اندر دیا جاتا ہے۔ وائرلیس چارجنگ میں بھی ۱۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کا کور ڈسپلے بھی اندر والے ڈسپلے کی طرح کام آتا ہے اس لئے اس کی بیٹری زیادہ استعمال نہیں ہوتی۔ اس کی بیٹری پورا دن چل سکتی ہے۔ اس کی بیٹری صفر سے ۱۰۰؍فیصد چارجنگ کیلئے ۵۱؍منٹ لیتی ہے۔ اسے بغیر وائر کے بھی چارج کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے چارجر باہر سے خریدنا ہوگا۔
ڈسپلے(پرائمری) ۶ء۹؍انچ
ڈسپلے(کور) ۴؍انچ
کیمرہ(پیچھے ) ۵۰؍میگا پکسل + ۵۰؍میگا پکسل
کیمرہ (سیلفی) ۳۲؍میگا پکسل
ریم ۸؍ یا ۱۲؍جی بی
اسٹوریج ۲۵۶؍ یا ۵۱۲؍ جی بی
بیٹری ۴؍ہزار ایم اے ایچ