• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

موجی: جاپانی اسٹور جہاں ہر طرح کا سامان خریدا جاسکتاہے

Updated: July 30, 2024, 1:00 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

لوئرپریل میں واقع فنکس مال اوربی کے سی پر واقع جیو ورلڈ پلازہ میں اس کے اسٹور موجودہیں جبکہ یہاں سے آن لائن خریداری بھی کی جاسکتی ہے۔

Women`s jacket. Photo: INN
خواتین کا جیکٹ۔ تصویر : آئی این این

جاپانی کپڑے اپنے آپ میں ایک الگ ہی انداز رکھتے ہیں۔ ان کااندازدنیا کے دیگر ممالک کے انداز سے قطعی مختلف ہے۔ یہاں بھی کوٹ، جیکٹ شرٹ اور ایسی ہی دیگر چیزیں بنائی اور پہنی جاتی ہیں ، اس کےباوجود وہ مغربی ممالک یا ہمارے ہندوستان کے کپڑوں سے قطعی مختلف نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب ہم ’موجی‘ کے اسٹور میں جاتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ ہر چیز کو اپنی باسکٹ میں بھر لیا جائےلیکن ایسا ممکن نہیں کیوں کہ یہاں کئی طرح کا سامان ملتا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جاپانی سامان فروخت کرنے والے اس آئوٹ لیٹ کا اسٹورہندوستان بلکہ ہمارے ممبئی میں بھی موجود ہے۔ ممبئی میں اس کے دو اسٹور ہیں جن میں سے ایک اسٹور لوئر پریل میں واقع پلاڈیم مال کے اندر ہے جبکہ دوسرا اسٹور باندرہ کے بی کے سی میں واقع جیو ورلڈ پلازہ میں واقع ہے۔اس کا تیسرا اسٹور تھانے میں پڑگھا ٹول ناکہ کے قریب ہے۔ ہندوستان میں اس کا ایک اور یعنی چوتھا اسٹور دہلی کے نوئڈا میں واقع ڈی ایل ایف مال آف انڈیا میں ہے۔اس طرح ممبئی والوں کیلئے اس جاپانی آئوٹ لیٹ سے کپڑے خریدنا زیادہ آسان ہے۔اس کے باوجود اگر آپ مال نہیں جانا چاہتے تو اس کا آن لائن اسٹور بھی دستیاب ہے جہاں سے آپ اس کی تمام مصنوعات میں سے اپنی مرضی کا سامان خرید سکتے ہیں۔اس اسٹور کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایہاں پر اسٹیشنری سے لے کر ، صحت عامہ سے متعلق سامان، کراکری سے لےکرکپڑوں تک سب ملتا ہے۔یہاں کے کپڑے عام طور پر ملنے والے کپڑوں سے لے کر جاپانی طرز کے کپڑوں تک عمدہ اور یقینی طور پر ہائی کوالیٹی مٹیریل ملتا ہے۔اس کے علاوہ یہاں مردوں کیلئے الگ اور خواتین کیلئے علاحدہ سیکشن ہونے کے ساتھ بچوں کیلئے بھی کپڑے موجود ہیں۔
موجی اسٹور
https://muji.in/
 یہ ایک ایسا اسٹور ہے جہاں سے آپ ہر طرح کا سامان خرید سکتے ہیں۔ عام طور پر اس طرح کے اسٹور کپڑوں کیلئے بنائے جاتے ہیں تو یہاں کپڑے ملنا لازمی سی بات ہے لیکن یہاں پر اس کے علاوہ گھر کا تقریباً ہر سامان ملتا ہے جبکہ مختلف قسم کے بیگ بھی یہاں ملتے ہیں۔سب سے پہلے کپڑوں کی بات کرتے ہیں۔
خواتین کے کپڑے
 خواتین کے کپڑوں کے سیکشن میں آپ کو وہ تمام قسم کے کپڑے مل جائیں گے جو کہ جاپان میں پہنے جاتے ہیں۔ یہاں آج کو وہ کپڑے ملیں گے جو کہ جدید دور میں پہنے جاتے ہیں۔یہاں خواتین کیلئے شرٹ اینڈ بلائوز، ٹی شرٹ، جیکٹ اینڈ آئوٹرویئر، باٹم، مکمل ڈریس اور موزے ملتے ہیں۔
 اسی طرح مردوں کے سیکشن میں شرٹ، ٹی شرٹ اینڈ پولو، جیکٹ اینڈ آئوٹر ویئر، باٹم اور موزے کا متبادل ہے۔ اسی طرح بچوں کے سیکشن میں بے بیز یعنی چھوٹے بچوں اور کڈس یعنی تھوڑے بڑے بچوں کے کپڑوں کا متبادل ہے جبکہ یہاں بھی موزوں کا متبادل موجود ہے۔اس کے علاوہ زیر جامے کے تحت بھی کئی متبادل ہے۔ اس کے آگے جوتے، بیگ اور دیگرلوازمات کا متبادل ہے جس میں جوتے، موزے، بیگ، ٹوپی، دستانے اور رومال ، چھتری، بیلٹ اور والٹ بھی یہاں ملتا ہے۔
گھریلو سامان
 گھریلو سامان میں ہیلتھ اینڈ بیوٹی، پرسنل کیئر اینڈ ہائجین، اسکن اینڈ فیس کیئر، ہیئر کیئر، اورل کیئر، پائوچ اینڈ میک اپ بکس، اگر بتی اور موم بتی۔اسٹیشنری کے تحت آفس کا سامان، کچن کے تحت باورچی خانہ میں استعمال ہونے والا سامان اور فرنیچرکے تحت پلنگ، کرسی، ڈیسک وغیرہ جیسی چیزیں بھی یہاں ملتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK