Inquilab Logo

ون پلس ۱۲؍آر: اعلیٰ خصوصیات کا حامل عمدہ فون

Updated: February 12, 2024, 11:11 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم اور۱۲۸؍جی بی اسٹوریج پر مشتمل اس کے بنیادی فون کی قیمت تقریباً ۴۰؍ہزار روپے ہے،۱۶؍ اور ۲۵۶؍جی بی میں بھی دستیاب۔

In the picture, the phone can be seen in hand. Photo: INN
تصویر میں فون ہاتھ میں لیا ہوا دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

ون پلس کمپنی نے اپنے فون۱۲؍، اور ۱۲؍آر کو انتہائی شاندار تقریب میں لانچ کیاحالانکہ یہ فون بہت زیادہ غیر معمولی نہیں لیکن عمدہ ہیں لیکن ان سے زیادہ عمدہ ان کی قیمت ہے۔ جس حساب سے ون پلس کے فون فروخت ہوتےہیں اور جس قدر خصوصیات ان میں ہوتی ہیں اس مناسبت سے اس کی ابتدائی قیمت ۳۹؍ہزار ۹۹۹؍ ایک بہتر قیمت ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ان میں کیا کچھ ہے۔ 
ون پلس ۱۲؍آرکی ہندوستان میں قیمت:ون پلس ۱۲؍آر ہندوستان میں ۲؍متبادل میں دستیاب ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا اس کے بنیادی فون کی قیمت ۳۹؍ ہزار۹۹۹؍روپے ہے جس میں ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ۱۶؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا فون بھی دستیاب ہے جس کی قیمت ۴۵؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔ 
رنگ: جہاں تک ون پلس ۱۲؍آر کے رنگوں کی بات ہے تو یہ آئرن گرے اور کول بلیو رنگوں میں دستیاب ہے۔ اول الذکر میں پیچھے کی جانب میٹ فنش والا کانچ دیا گیا ہے جبکہ آخر الذکر کو آئینے کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے کیوں کہ یہ انتہائی شفاف ہے۔ 
باکس میں کیا ہے: اس فون کے بکس میں ون پلس آپ کو فون کا کور، کچھ اسٹیکر، ۱۰۰؍واٹ فاسٹ چارجر، یو ایس بی ٹائپ اے سے یوایس بی ٹائپ سی والا کیبل، سم نکالنے کا آلہ، ریڈ ممبر کلب ممبرشپ اور عام طور پر دیئے جانے والے کاغذات ہوتے ہیں۔ اس کا چارجر کافی بڑا ہے جو عمومی طور پر دستیاب لیپ ٹاپ کے چارجر سے بھی بڑا ہے۔ 
ڈیزائن: ون پلس ۱۲؍آر دیکھنے میں ون پلس ۱۲؍جیسا ہی ہے۔ بہرحال اس میں ماربل گلاس بیک کے بجائے عام طور پر دیئے جانے والے کانچ کا پیچھے کا فریم دیا گیا ہے۔ اس کا ڈیزائن اچھا ہے جو اسے دوسرے فون سے منفرد بناتا ہے اس کی اہم وجہ اس کا خصوصی کیمرہ موڈیول ہے۔ یہ ڈیزائن گزشتہ سال ون پلس ۱۱؍جیسی ہی ہے۔ 
اسپیسی فکیشن : آئیے اب اس کے اندر موجود چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ ون پلس ۱۲؍آر فلیگ شپ موبائل جیسا ہی ہےکیوں کہ اس میں اسنیپ ڈریگون ۸؍جنریشن ۲؍ ایس او سی پروسیسر دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے فون میں بھی دیا گیا تھا۔ ون پلس میں ۱۶؍جی بی تک ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ایکس ریم اور ۲۵۶؍جی بی تک یو ایف ایس ۴؍ اسٹوریج دیا گیا ہے۔ بہرحال بنیادی فون میں ۱۲۸؍جی بی یو ایف ایس ۳ء۱؍اسٹوریج ہے جو تھوڑا سست رفتار ہے۔ 
کنیکٹیوٹی: اس مقصدکے تحت ون پلس۱۲؍ آر میں ڈوئل بینڈ وائی فائی ۷؍، بلیو ٹوتھ ۵ء۳؍، این ایف سی اور عام طور پر دستیاب جی پی ایس سیٹیلائٹ سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس میں ڈوئل نینو سم دیا گیا ہے جس میں ڈوئل ۵؍جی اسٹینڈ بائی دستیاب ہے لیکن اس میں ای سم کا متبادل دستیاب نہیں ہے۔ اس میں ڈسپلے کے اندر ہی فنگر پرنٹ اسکینردیا گیا ہے جو اسکرین کے نیچے جانب موجود ہے۔ 
بیٹری: ون پلس ۱۲؍آر میں سب سے بڑی بیٹری دی گئی ہے جو اب تک ون پلس کے کسی فون میں نہیں دی گئی۔ اس میں ۵؍ہزار ۵۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ ۱۰۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ کا متبادل بھی دیا گیا ہے اور چارجر بھی بکس میں ساتھ آتا ہے۔ 
سافٹ ویئر:اس فون میں اینڈرائڈ ۱۴؍کی بنیاد پر بنایا گیا آکسیجن او ایس ۱۴؍ دیا گیا ہے۔ کمپنی نے مزید سیکوریٹی کیلئے۳؍سال میں ۴؍مرتبہ اپنے سافٹ ویئرکو اپڈیٹ کرنےکا وعدہ کیا ہے۔ 
کیمرے:اس فون میں پیچھے کی جانب ۳؍کیمروں کا سیٹ اپ دیا ہے جس میں ایک ۵۰؍میگا پکسل کا آئی ایم ایکس ۸۹۰؍، دوسرا ۸؍میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور تیسرا ۲؍میگا پکسل کا میکرو کیمرہ دیا گیا ہے۔ آگے کی جانب ۱۶؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ 

اس فون کی تکنیکی معلومات
چپ سیٹ   
      کوالکوم ،اسنیپ ڈریگون۸؍ جنریشن ۲؍
سی پی یو         اوکٹا کور (۳ء۲؍x  ۱؍ گیگاہرٹز  پروسیسر)
مین کیمرہ         ۵۰؍، ۸؍میگا پکسل اور۲؍ میگا پکسل
ویڈیو               ۴؍کےایٹ۳۰/۶۰؍ ایف پی ایس
بیٹری              ۵۵۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ          ۱۰۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ
میموری           ۸؍/۱۶؍ جی بی ریم، ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍ جی بی 
ڈسپلے            ۶ء۷۸؍انچ امولیڈ،ایک بلین کلر، ۱۲۰؍ہرٹز
ریزولیوشن       ۱۲۶۴x۲۷۸۰؍پکسل 
سم                 ڈوئل نینو سم
آپریٹنگ سسٹم    اینڈرائڈ ۱۴؍ پر مبنی  آکسیجن او ایس ۱۴؍

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK