Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل کلاؤڈ کی خرابی سے درجنوں ویب سائٹس بند، لاکھوں صارفین متاثر

Updated: June 13, 2025, 9:03 PM IST | İstanbul

جمعرات کے روز گوگل کلاؤڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو متاثر کیا۔ اس کے نتیجے میں اسپاٹیفائی، ڈسکارڈ، گوگل میٹ اور دیگر اہم پلیٹ فارمز کئی گھنٹوں تک بندش کا شکار رہے۔

A technical glitch in Google Cloud caused problems for users. Photo: INN.
گوگل کلاؤڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی سے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تصویر: آئی این این۔

جمعرات کو ایک بڑی انٹرنیٹ بندش نے صارفین کو متاثر کیاجس کی وجہ سے درجنوں مشہور ویب سائٹس بند ہو گئیں۔ متعدد بڑے پلیٹ فارمز جن میں اسپاٹیفائی اور میسجنگ ایپ ڈسکارڈ شامل ہیں، کو ایسے خلل کا سامنا کرنا پڑا جس سے دسیوں ہزار صارفین متاثر ہوئے۔ یہ خلل الفابیٹ کی گوگل کلاؤڈ سروس کے مسئلے سے جوڑا جا رہا ہے جس نے اطلاع دی کہ اس کے کئی پروڈکٹس مختلف نوعیت کے کارکردگی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ گوگل کلاؤڈ کا کہنا تھا: ’’ہمارے انجینئرز مسئلے کو حل کرنے کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں تصدیق ملی ہے کہ کچھ مقامات پر یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ‘‘یہ خلل غالباً گوگل کلاؤڈ کی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے پیش آیا، جو انٹرنیٹ کے پسِ پردہ بنیادی ڈھانچے کا بڑا حصہ مہیا کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: گلوبل مارچ ٹو غزہ:حکومتی کریک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں افراد مصر میں جمع، مارچ کا آغاز ۱۵؍ جون سے ہوگا

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، امریکہ میں ۱۰؍ ہزار سے زائد صارفین نے گوگل کلاؤڈ کے مسائل کی اطلاع دی، جبکہ اسپاٹیفائی پر سہ پہر۲؍ بجکر ۴۶؍ منٹ کے قریب۴۴؍ ہزار سے زائد بندش کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کی طرف سے دی گئی اطلاعات کو مرتب کرکے سروس میں آنے والے خلل کا سراغ لگاتا ہے۔ اسی طرح، گوگل میٹ اور گوگل سرچ انجن کیلئے بھی۴؍ ہزار سے زائد، جبکہ ڈسکارڈ کیلئے۸؍ ہزار سے زائد رپورٹس سامنے آئیں۔ ڈسکارڈ سے رابطے کی کوششیں ناکام رہیں، اور اسپاٹیفائی نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ چونکہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا ڈیٹا صارفین کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پر مبنی ہوتا ہے، اس لئے اصل متاثرہ صارفین کی تعداد مختلف ہو سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK