۶ء۹۹؍ملی میٹر کے اس فون میں ۶ء۸؍ انچ کا۱ء۵؍کے، ایل ٹی پی او ایکسٹریم امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، سیلفی کیمرہ بھی ۵۰؍میگا پکسل کا ہے۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 11:50 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
۶ء۹۹؍ملی میٹر کے اس فون میں ۶ء۸؍ انچ کا۱ء۵؍کے، ایل ٹی پی او ایکسٹریم امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، سیلفی کیمرہ بھی ۵۰؍میگا پکسل کا ہے۔
موٹورولاکی ایج سیریز ہمیشہ سے کمپنی کی مصنوعات میں خاص توجہ کامرکز رہی ہے۔ یہ سیریز ایک جانب پریمیم ڈیزائن اور خوبصورت انداز پیش کرتی ہے تو دوسری جانب مناسب قیمت میں بہترین خصوصیات بھی فراہم کرتی ہے۔ اسی سیریز کا پرو ماڈل صارفین کے لیے فلیگ شپ درجے کی متعدد خصوصیات لے کر آتا ہے۔ اب موٹورولا ایج ۷۰؍پروکے ذریعے کمپنی مڈ پریمیم اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ نیا اسمارٹ فون صرف۶ء۹۹؍ملی میٹر کی انتہائی پتلی باڈی، شاندار امولیڈڈسپلے، طاقتور میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۵۰۰؍ ایکسٹریم پروسیسر اور دیگر کئی جدید خصوصیات سے لیس ہے۔
قیمت
کمپنی نے اس کے۸؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والےبنیادی ماڈل کی قیمت ۳۸؍ہزار ۹۹۹؍روپے رکھی ہے، جبکہ ۱۲؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والے اعلیٰ ماڈل کی قیمت ۴۱؍ ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔
ڈیزائن
اس فون کو دیگر حریف اسمارٹ فونز سےجو چیز الگ کرتی ہے، وہ اس کا منفرد ڈیزائن ہے۔ اسمارٹ فون صرف ۶ء۹۹؍ملی میٹر موٹا ہے، جس کی وجہ سے اسے ہاتھ میں پکڑتے ہی ایک پریمیم احساس ملتا ہے۔ اگرچہ فون کے پچھلے حصے میں موجود کیمرا ماڈیول دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ موٹورولاکا فون ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ کمپنی اپنی مختلف سیریزکے ڈیزائن میں مزید فرق پیدا کرے تاکہ ہر ماڈل اپنی الگ شناخت بنا سکے۔
یہ بھی پڑھئے: اوپوفائنڈ این۶:عمدہ بیٹری اور کیمرہ کا حامل فولڈیبل فون
ڈسپلے
اس فون میں ۶ء۸؍انچ کا۱ء۵؍کے ایل ٹی پی اوایکسٹریم امولیڈڈسپلے دیا گیا ہے، جو ۱۴۴؍ہرٹز ریفریش ریٹ، ایچ ڈی آر ۱۰؍ پلس سپورٹ اور۵؍ہزار ۲۰۰؍نٹس تک کی زیادہ سے زیادہ چمک فراہم کرتا ہے۔ رنگ شوخ اور دلکش نظر آتے ہیں لیکن غیر فطری حد تک نمایاں نہیں لگتے۔
سافٹ ویئر اورہارڈویئر
یہ فون کمپنی کے ہیلو یو آئی پرچلتا ہے، جو اینڈرائڈ ۱۶؍پر مبنی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون کو۳؍سال تک اینڈرائیڈ اپ گریڈز اور۵؍سال تک سیکوریٹی اپ ڈیٹس فراہم کئےجائیں گے، جو اس قیمت کے زمرے میں ایک معیاری پالیسی سمجھی جاتی ہے۔ یوزر انٹرفیس کافی صاف ستھرا اور سادہ ہے۔ اس میں تقریباً اسٹاک اینڈرائیڈ جیسا تجربہ ملتا ہے۔ آئیکونز اور اینیمیشنز بھی گوگل کے اصل اینڈرائیڈ کے کافی قریب محسوس ہوتے ہیں۔
اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۵۰۰؍ایکسٹریم پروسیسر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ۱۲؍ جی بی تک ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کی سہولت بھی موجود ہے۔
کیمرہ
اس میں ۵۰؍میگاپکسل کا مرکزی کیمرا دیا گیا ہے جو سونی ایل وائی ٹی سینسر پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ۵۰؍میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک تیسر تھری ان ون لائٹ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے جو کم روشنی میں مرکزی کیمرے کی مدد کرتا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون میں ۵۰؍ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔
بیٹری
اس فون میں ۶؍ہزار ۵۰۰؍ ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی نے اس میں جدید سلیکون کاربن بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، جو ایک مثبت پہلو ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ون پلس نورڈ سی ای ۶: اوسط قیمت میں ایک عمدہ فون
چند اہم باتیں
اسکرین سائز
۶ء۸؍انچ
ڈسپلے
۱ء۵؍کے ایکسٹریم ایل ٹی پی او امولیڈ
سافٹ ویئر
اینڈرائڈ ۱۶؍پر مبنی ہیلو یو آئی
پروسیسر
میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۵۰۰؍ایکسٹریم
ریم
۱۲؍جی بی تک
اسٹوریج
۲۵۶؍جی بی تک
بنیادی کیمرہ
۵۰+۵۰؍میگاپکسل
سیلفی کیمرہ
۵۰؍میگا پکسل، دونوں اسکرین پر
بیٹری
۶؍ہزار۵۰۰؍ ایم اے ایچ