باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میںزیادہ تر ڈشیزبٹر چکن کے گرد گھومتی ہیں، یہاں رول اور دیگر چیزوں میں بھی بٹر چکن کا اثر ہے۔
EPAPER
Updated: August 14, 2026, 12:54 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میںزیادہ تر ڈشیزبٹر چکن کے گرد گھومتی ہیں، یہاں رول اور دیگر چیزوں میں بھی بٹر چکن کا اثر ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
اسموکی بٹر چکن رول، اسپائسی بٹر چکن رول، دہی کے کباب،مرغ ملائی ٹکہ مع چیز،چلی گارلک لچھا پراٹھا، آلو تنوری پراٹھا،چکن کلچہ۔
پتہ :شاپ نمبر ایک،ویرونیکا ریسٹورنٹ کے قریب، راجا ہائوس،ہل روڈ، باندرہ ویسٹ ، ممبئی، ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍تارات۱۱؍ بجے
رابطہ : +918000900046
یہ بھی پڑھئے:کھانے خاص میں کئی خصوصی پکوان کھانے کو ملتے ہیں
بٹر چکن ہندوستانیوں کی ایک پسندیدہ ترین ڈشیز میں شامل ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ بٹر چکن کھانا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں ریسٹورنٹ کے نام پر بٹرچکن کی فیکٹری کھول دی گئی ہے۔باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ کا نام ہی بٹر چکن فیکٹری ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز رائس بائول اینڈ ر ول سے ہوتا ہے جس میں اسموکی بٹرپنیر رول، پنیر ٹکہ رول، اسپائسی بٹر چکن رول، اسموکی بٹر چکن رول، چکن ٹکہ رول ہیں۔ ویج اسٹارٹر میں دہی کے کباب، ہرا بھرا کباب، پنیر ٹکہ، بٹر پنیر مومو۔ ویج مین کورس میں دال مکھنی، ڈبل دال تڑکا، بٹر پنیر اوور لوڈیڈ، پنیر ٹکہ مسالا،ہانڈی پنیر ٹکہ مسالا، کڑاہی پنیر،سویا مکھنی، زیرہ آلو موجود ہیں۔ نان ویج مین کورس میں شریڈیڈ بٹر چکن، بٹر چکن بون لیس، ہانڈی بٹر چکن، کڑاہی چکن، نمبو چکن دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: دی بامبے کری: کباب، ٹکہ، رول اور کئی طرح کے سالن کا مرکز
نان ویج اسٹارٹر میں کالی مرچ چکن ٹکہ، چکن ٹکہ، چکن سیخ، چکن سیخ توا، مرغ ملائی ٹکہ چیز کے ساتھ، دیسی گرلڈ چکن، تندوری چکن، امرتسری فش فرائی،فش ٹکہ، امرتسری پرانز فرائی،بٹر چکن مومو شامل ہیں۔ رائس اینڈ بریانی میں چکن بریانی، پنیر ٹکہ بریانی، سویا چاپ بریانی، ویجی ٹیبل بریانی، زیرہ رائس ملتے ہیں۔ ساتھ میں کھانے کیلئے پاپڑ، سلاد، رائتہ کے تحت روسٹ پاپڑ، چور پاپڑ، بوندی رائتہ، ہائوس مکس رائتہ، پی نٹ چاٹ ملتے ہیں۔ بریڈ کے تحت روٹی باسکٹ (پودینہ لچھا،چلی گارلک لچھا،بٹر روٹی)،چور چور نان، پودینہ لچھا پراٹھا، لال مرچ لچھا پراٹھا، چلی گارلک لچھا پراٹھا، ہری مرچ لچھا پراٹھا، پلین لچھا پراٹھا،بٹر لچھا پراٹھا،تندوری روٹی، گارلک نان، چلی گارلک نان، چیز گارلک نان، آلو تنوری پراٹھا، آلو پیاز تندوری پراٹھا، چکن کلچہ دستیاب ہیں۔میٹھے میں گلقند آئس کریم اور گلاب جامن ملتا ہے۔ مشروبات میں پودینہ پانی، آم پنہ،لیمن آئس ٹی، مسالا شکنجی، فریش لائم واٹر/ سوڈا جیسی ڈشیز دستیاب ہیں۔یہاں کےمینو کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر ہر ڈش کے تعلق سے اس کے نیچے تفصیل بھی پیش کی جاتی ہے تاکہ اسے پڑھ کر اندازہ لگایا جاسکے کہ یہ ڈش کیسی ہوگی اور اسی مناسبت سے آرڈر دیا جاسکے۔