Inquilab Logo Happiest Places to Work

پوکو ایکس ۶؍پرو کم قیمت میں ایک بہترین موبائل ہے

Updated: January 22, 2024, 11:02 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم ، ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج اور ۱۲؍جی بی ریم،۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کے متبادل میں موجود ان فون میں تقریباً ہر چیز اعلیٰ درجہ کی ہے۔

Poco X6 Pro. Photo: INN
پوکو ایکس ۶؍پرو۔ تصویر : آئی این این

آجکل پوکو کافی اچھے فون بنارہا ہے خاص طور پر کم اور درمیانے بجٹ کے حامل افراد کیلئے اس کے فون نہایت موزوں ہیں۔ اس کی حالیہ پیشکش پوکو ایکس۶؍ پرو ایسا ہی ایک فون ہے جو درمیانے بجٹ کے افراد کیلئے قطعی مناسب ہے۔ پوکو ایکس ۶؍ پرو میں کچھ خصوصیات ایسی شامل کی گئی ہیں جو اکثر کافی مہنگے فون میں دستیاب ہوتی ہیں۔ اس میں کئی اچھائیاں ہیں تو کچھ خامیاں بھی ہیں آئیے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔ 
قیمت: پوکو ایکس ۶؍پروہندوستان میں دو مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔ بنیادی ماڈل کی قیمت۲۶؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ اس میں ۸؍جی بی ریم اور۲۵۶؍جی بی اسٹوریج ہے۔ دوسرے ماڈل کی قیمت۲۸؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جس میں ۱۲؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ پوکوکا نیا فون۳؍ رنگوں کے متبادلات پوکو یلو، ریسنگ گرے اور اسپیکٹر بلیک میں دستیاب ہےپوکو یلو میں ویج چمڑہ استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر دو رنگوں میں چمکدار پلاسٹک پینل ہے۔ باکس میں پوکو ایکس ۶؍پروایک سلیکون کیس، ایک سم اجیکٹر ٹول، کچھ کاغذی کارروائی، ٹائپ اے سے ٹائپ سی والا یو ایس بی کیبل اور۶۷؍واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔ فون پراسکرین پروٹیکٹرپہلے سے لگا ہوا ہے۔ 
ڈیزائن: چمکدار پلاسٹک کابیک پینل شیشے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ پلاسٹک کے فریم کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے، کہ وہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ یہ ایلومینیم سے بنا ہے۔ فون کے پیچھے جانب ۴؍دائروں میں کیمرے دیئے گئے ہیں جس سے فون کے پیچھے کااوپری آدھا حصہ بھر جاتا ہے۔ اس کے اوپری جانب ہیڈ فون کیلئے سوراخ ہے جبکہ بائیں جانب آوازبڑھانے اور کم کرنے کیلئے بٹن کے ساتھ پاور بٹن ہے۔ پوکو ایکس ۶؍ پرو دھول اور پانی سے محفوظ رہتا ہے یعنی اسے بارش میں بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ 
خصوصیات:اس فون میں ۴؍این ایم والا میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۳۰۰؍ الٹرا ایس او سی پروسیر دیا گیا ہے۔ اس میں مائکرو ایس ڈی کارڈ کیلئے اضافی سلاٹ نہیں ہے یعنی آپ اس میں اسٹوریج کا اضافہ نہیں کرسکتے۔ ریم کو ورچوئل طریقے سے بڑھانے کی خصوصیت دی گئی ہے جس کی مدد سے ریم کو۶؍جی بی تک بڑھایا جاسکتاہے۔ 
ڈسپلے: اس میں ۶ء۶۷؍انچ کا اے ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جس کا ریزولیوشن ۱ء۵؍کے ہے۔ 
کنیکٹیویٹی: نیچے دیئے گئےسم ٹرےڈوئل۵؍جی اسٹینڈ بائی کے ساتھ ڈوئل سم کارڈکو سپورٹ کرتاہے۔ فون میں نیچے جانب ٹائپ سی۲ء۰؍ یو ایس بی پورٹ دیا گیا ہےاس کے ساتھ ہی مائیکروفون اور اسپیکر بھی دیا گیا ہے۔ اوپر کی جانب ایک اور اسپیکر کے علاوہ مائکروفن اور آئی آر بلاسٹر ہے۔ اس میں ۵ء۴؍بلیوٹوتھ، ڈوئل بینڈ وائی فائی ۶؍، این ایف سی اور جی پی ایس کنیکٹیوٹی کا متبادل موجود ہے۔ 
فنگر پرنٹ اسکینر:اس میں ڈسپلے کے اندر آپٹیکل فنگر پرنٹ اسکینر ہے جو اسکرین میں نیچے کی جانب دیا گیا ہے۔ 
بیٹری:اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو تھوڑا گیم کھیلنے، فوٹوگرافی کرنے، یو ٹیو ب دیکھنے اور روزمرہ کے دیگر کام کرنے کے باوجود ایک دن چلتی ہے۔ ۶۷؍واٹ فارسٹ چارجنگ کے سبب یہ جلدی چارج بھی ہوجاتی ہے۔ یہ صفر سے ۱۰۰؍فیصد بیٹری محض ۵۸؍منٹ میں ہوجاتی ہے۔ 
کیمرہ:اس کا پرائمری کیمرہ ۶۴؍ میگا پکسل اومنی ویژن یعنی او وی ۶۴؍بی ریئر کیمرہ ہے۔ جبکہ دوسرا کیمرہ ۸؍میگا پکسل کا او وی ۰۸؍ڈی الٹرا وائڈ فکس فوکس لینس والاکیمرہ ہے جبکہ تیسرا کیمرہ ۲؍میگا پکسل کا میکرو سینسر کیمرہ ہے۔ 

اس فون کی تکنیکی معلومات
چپ سیٹ    میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی  ۸۳۰۰؍ الٹرا(۴؍این ایم)
سی پی یو    اوکٹا کور (۳ء۳۵؍ گیگا ہرٹز  پروسیسر)
مین کیمرہ    ۶۴؍،۸؍  اور۲؍ میگا پکسل
ویڈیو          ۴؍کے  ایٹ۲۴؍/۳۰؍ ایف پی ایس
بیٹری         ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ      ۶۷؍واٹ فاسٹر چارجنگ
میموری     ۸؍/۱۲؍یا جی بی ریم ،۲۵۶؍ یا ۵۱۲؍جی بی 
ڈسپلے      ۶ء۶۷؍انچ  اے ایم او ایل ای ڈی ،۶۸؍بلین کلر
ریزولیوشن   ۱۲۲۰x۲۷۱۲؍پکسل 
تحفظ          آئی پی ۵۴؍، دھول اور پانی کا اثر نہیں
سافٹ ویئر    اینڈرائڈ۱۴؍،ہائپر او ایس

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK