Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریئل می پی ۴؍آر: اوسط قیمت میں دستیاب بڑی بیٹری کافون

Updated: August 10, 2026, 11:18 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میں۸؍ہزارایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ،ڈسپلےآئی پی ایس ایل سی ڈی ،۶؍جی بی ریم،کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ۸؍میگا پکسل کا ہے۔

Realme P4R front and back in different colors. Picture: INN
ریئل می پی ۴؍آر آگے سے اور پیچھے سے اس کے مختلف رنگ۔ تصویر: آئی این این

ریئل می نے حال ہی میں اپنا پہلا بجٹ اسمارٹ فون پی۴؍آر لانچ کیا ہے، جس میں ۸؍ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ اس کا نام تقریباً پی۴؍ پاورسے ملتا جلتا ہے، جس نے اسمارٹ فون میں پہلی مرتبہ ۱۰؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری متعارف کرائی تھی۔ پی ۴؍ پاورمڈ رینج طبقے کافون ہے، جبکہ نیا پی ۴؍ آربجٹ سیگمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت۲۱؍ہزار روپے ہے۔ 
 ڈیزائن: ریئل می پی ۴؍ آرکےپچھلے پینل اور فریم میں بنیادی طورپرپولی کاربونیٹ استعمال کیاگیا ہے تاکہ فون کا وزن کم رکھا جاسکے۔ اس سے نہ صرف لاگت کم رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ بڑی بیٹری کی وجہ سے بڑھنے والے اضافی وزن کو بھی کسی حد تک متوازن کیا جاسکتا ہے۔ فریم پر میٹ فنش دی گئی ہے جو قدرے پھسلنے والی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے کنارے گول ہیں اور سامنے موجود شیشے سے ڈھکی اسکرین کے ساتھ خوبصورتی سےجڑ جاتے ہیں۔ فون کے پچھلےحصے میں کھردرے میٹ ٹیکسچر والا پولی کاربونیٹ پینل ہے، تاہم اس کے بعض کنارے قدرے تیزہیں اور فریم کے ساتھ اس طرح گھلے ملے محسوس نہیں ہوتے جیسے سامنے کا حصہ۔ 
فون کے دائیں جانب کوئی اضافی اے آئی بٹن نہیں دیا گیا، بلکہ صرف بنیادی پاور بٹن اور والیوم راکر موجودہیں۔ مجموعی طور پر فون بہت زیادہ موٹا اس لیے دکھائی نہیں دیتا کہ پچھلا کیمرا ماڈیول کافی ہموارہے اور اس میں کوئی بہت زیادہ پیچیدہ یا جدید ہارڈ ویئر نہیں دیا گیا۔ تاہم ہاتھ میں پکڑنے پر فون بڑا اور قدرے بھاری محسوس ہوتا ہے۔ 
ڈسپلے: اس میں دیا گیا آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل کافی بنیادی نوعیت کاہے۔ اس کاریزولیوشن کم ہے اور اسکرین کے گرد موجود بیزلز بھی نمایاں طور پر موٹے ہیں۔ ڈسپلے کی حفاظت کرنے والے شیشہ پر انگلیوں کے نشانات اور دھبے بہت جلد پڑتے ہیں۔ 
سافٹ ویئر: ڈسپلے کےنسبتاً کم ریزولوشن کو مدنظر رکھا جائے تو ریئل می یو آئی۷؍مجموعی طور پر ہموار انداز میں کام کرتا ہے، اگرچہ کبھی کبھار معمولی رکاوٹیں ضرور محسوس ہوتی ہیں۔ میں صارف کو فون کو اپنی ضرورت کے مطابق کسٹمائز کرنے کے لیے کئی آپشنز دیے گئے ہیں۔ اس میں تصاویر کی ایڈیٹنگ، اے آئی وائس ریکارڈنگ اور دیگر کاموں کیلئےکچھ بلٹ اِن اے آئی فیچرز بھی موجود ہیں۔ گوگل کا جیمنائی بھی فون میں پہلے سے شامل ہے۔ 
کارکردگی: واس میں ۶؍جی بی ریم دیا گیا ہے۔ اگرچہ ۸؍ جی بی سسٹم میموری کو ریم ایکسپانشن کےذریعے اضافی ریم کے طور پر استعمال کیاگیا، لیکن فون میموری میں ۴؍سے زیادہ ایپس کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ مسلسل ۱۰؍ ایپس کھولنے کے بعد فون بعض ایپس کو دوبارہ شروع کرنا شروع کردیتا ہے۔ فون میں ایک بڑا ویپر کولنگ سسٹم دیا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ دباؤ کے دوران کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے۔ 
کیمرا: فون کا مین کیمرا قدرتی نظر آنے والے رنگوں کے ساتھ تصاویر کھینچتا ہے۔ حتیٰ کہ ڈیفالٹ وائبرینٹ کلر پری سیٹ استعمال کرنے کے باوجود رنگوں کی سیچوریشن قابو میں رہتی ہے۔ تصاویر کے سائےوالے حصوں میں بھی مناسب تفصیلات نظر آتی ہیں۔ تاہم پورٹریٹ موڈ میں لوگوں کی تصاویر کھینچتے وقت کیمرا تفصیلات کو قدرے زیادہ شارپ کردیتا ہے۔ کم روشنی میں کیمرے کی کارکردگی یکسر تبدیل ہوجاتی ہے۔ تصاویر نرم اور بے جان نظر آتی ہیں اور ان میں گہرائی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ 
بیٹری: ۸؍ ہزار کی بڑی بیٹری کے ساتھ فون صرف ایک فیصد چارج پر بھی کافی کام کرسکتا ہے۔ اس بیٹری کی غیر معمولی کارکردگی کی ایک اور وجہ فون میں استعمال ہونے والا نسبتاً سادہ ہارڈ ویئر ہے۔ زیادہ استعمال کے باوجود فون آسانی سے ایک مرتبہ چارج کرنے پر دو دن تک چل سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK