• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریڈمی ۱۵؍فائیوجی: بہترین بیٹری کا حامل کم قیمت فون

Updated: September 29, 2025, 4:08 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میں ۷؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ کیمرہ کے محاذ پرامیدوں پر کھرا نہیں اترتا،اسکرین کا سائز بھی کافی بڑا یعنی ۹ء۶؍انچ ہے۔

Different colors of Redmi 15 5G, while the second image shows that its battery is 7,000 mAh. Photo: INN
ریڈمی ۱۵؍فائیوجی کے مختلف رنگ جبکہ دوسری تصویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ اس کی بیٹری ۷؍ہزار ایم اے ایچ کی ہے۔ تصویر: آئی این این

ریڈمی، جو کبھی اپنے صارفین کو’زیادہ فیچرز، کم قیمت‘والے اسمارٹ فون دینے کے لیے مشہور تھا، گزشتہ چند برسوں میں سستی اور درمیانی درجہ کی مارکیٹ میں اپنی گرفت کھوتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ کمپنی کی اپنی حکمتِ عملی رہی ہے اور دوسری طرف اس کے حریف برانڈز کی برق رفتاری۔ ریٹیلرز کی ناراضگی، کمزور پروڈکٹ پوزیشننگ، اورسخت مقابلہ آرائی  نے مل کر ریڈمی کے اسمارٹ فونز کی فروخت کوروبہ زوال کردیا ہے۔ ایسے میں کمپنی نے پچھلے ماہ  ریڈمی۱۵؍ فائیو جی لانچ کیا ہے، جسے ایک نئی اُمید اور قسمت بدلنے کی کوشش کہا جا رہا ہے۔
  ڈیزائن
 ریڈمی ۱۵؍ فائیو جی، اپنے پچھلے ماڈل پر محض نئے رنگ چڑھانے کے بجائے ایک بالکل نیا ڈیزائن لے کر آیا ہے۔ اس کا کیمرا ماڈیول کمپنی کے دعوے کے مطابق ’ایروسپیس گریڈ میٹل‘ سے بنایاگیا ہے۔ یہ ایک مستطیل شکل کا ڈیکو ہے جو پچھلے کور کے اوپری حصے پر دائیں جانب رکھا گیا ہے اور اس میں ۳؍ رنگ(دائروی حلقے)دکھائی دیتے ہیں۔ مگر حقیقت میں صرف دو ہی حقیقی کیمرے ہیں، تیسرا صرف ایک نمائش کا حصہ ہے۔ اس کے باوجود اس نئے ڈیزائن نے فون کو زیادہ قیمتی اور اسٹائلش انداز دیا ہے۔فون۳؍ رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں ’فراسٹڈ وائٹ‘ سب سے نمایاں ہے۔ یہ روشنی پڑنے پر ایک ماربل جیسا چمکتا ہے۔
 ڈسپلے
 ریڈمی ۱۵؍فائیو جی کا ڈسپلے اتنا بڑا ہے کہ یہ تقریباً’فیبلٹ‘ کیٹیگری میں آتا ہے۔ اس میں۶ء۹؍ انچ کافل ایچ ڈی میں ایل سی ڈی پلس پینل ہے، جو۱۴۴؍ہرٹزریفریش ریٹ، ۸۵۰؍نٹس برائٹنس کے ساتھ آتا ہے۔ڈسپلے کی کارکردگی اپنی قیمت کے حساب سے کافی مناسب ہے۔ رنگ بھرپور ہیں، کانٹراسٹ قابلِ قبول ہے، اور ریزولوشن کافی اچھا ہے۔
سافٹ ویئر
 یہ فون ہائپر اوایس ۲؍پرچلتاہےجو کہ اینڈرائڈ۱۵؍ پر مبنی ہے۔ اس کا یوزر انٹرفیس زیادہ تر ہموار ہے، اینیمیشنز اور ایپس کے درمیان سوئچ کرنے کا تجربہ بہتر ہے، لیکن کبھی کبھار ہلکی پھلکی سست روی بھی دکھائی دیتی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اتنی کم قیمت والے فون میں ’سرکل ٹو سرچ‘ اور ’جیمنائی‘جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔تاہم ایک بڑی خامی بلوٹ ویئریعنی پہلے سے انسٹال کئے گئے ایپس ہیں۔ اس پہلو پر کمپنی کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کارکردگی
 یہ فون’پرفارمنس سینٹرک‘ڈیوائس نہیں ہے، مگرروزمرہ کے استعمال میں مایوس بھی نہیں کرتا۔ کالنگ، میسجنگ، سوشل میڈیا اسکرولنگ اور ہلکی پھلکی براؤزنگ کے لیے یہ فون آسانی سے کام کرتا ہے۔البتہ گیمنگ میں یہ کچھ کمزور دکھائی دیتا ہے۔
کیمرہ
 ریڈمی۱۵؍فائیو جی کے کیمرے بہتری کے متقاضی ہیں۔ اس کا اصل۵۰؍میگا پکسل پرائمری سنسر تو قابلِ استعمال ہے، مگر دوسرا کیمرہ صرف ’ساتھی سنسر‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔
 پرائمری کیمرہ دن کی روشنی میں اچھے رنگ اور ڈائنامک رینج فراہم کرتا ہے، مگر کبھی کبھی ہائی لائٹس اوور ایکسپوزہو جاتی ہیں اور وائٹ بیلنس بھی درست نہیں رہتا۔ سب سے بڑی کمی تفصیل کی ہے۔ کبھی کبھی تصاویر یوں لگتی ہیں جیسے زبردستی کراپ یا ڈیجیٹل زوم کی گئی ہوں۔۲؍ایکس زوم پر تصاویر مزیدغیر واضح ہو جاتی ہیں۔
  بیٹری
 بیٹری اس فون کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ریڈمی۱۵؍فائیو جی میں ۷؍ہزار ایم اے ایچ سلیکون-کاربن بیٹری دی گئی ہے، جو پچھلے ماڈل ریڈمی ۱۳؍فائیو جی کی۵؍ہزار ۳۰؍ ایم اے ایچ بیٹری کے مقابلے نمایاں اپ گریڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK