Inquilab Logo

ریڈمی نوٹ ۱۳؍پروپلس : شائومی کا ایک بہترین اضافہ

Updated: January 29, 2024, 11:13 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم ، ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج اور ۱۲؍جی بی ریم،۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کے متبادل میں موجود اس فون میں سافٹ ویئر کے علاوہ سب عمدہ ہے۔

Available colors of the phone. Photo: INN
فون کے دستیاب رنگ۔ تصویر : آئی این این

ریڈ می نوٹ ۱۳؍پرو پلس، شائومی کے مسلسل پھیلتے ہوئے اسمارٹ فون پورٹ فولیو میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ صرف چند لوگوں کویاد ہو گا، لیکن یہ حقیقت ہے کہ ریڈ می نوٹ اسمارٹ فون ہندوستان میں ۲۰۱۴ء میں لانچ کیے جانے والے پہلے چند موبائلوں میں شامل تھا۔ اس طرح شائومی نےاس سال ہندوستان میں اپنے۱۰؍سال مکمل کرلئے ہیں۔ اس موقع پر کمپنی نے ہندوستان میں ۳؍نئی اسمارٹ فون لانچ کئے ہیں جن میں ریڈمی نوٹ ۱۳؍، ریڈ می نوٹ ۱۳؍پرو اور ریڈ می نوٹ ۱۳؍پرو پلس شام ہیں۔ 
ڈیزائن اور ڈسپلے: شائو می نے اس سال پہلی لانچ کے ساتھ ہی ڈیزائن کے لحاظ سے بینچ مارک قائم کیا ہے۔ جی ہاں یہ بات ریڈ می نوٹ ۱۳؍پرو پلس کے تعلق سے کہی جاسکتی ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں یہ واحداسمارٹ فون ہےجسےبغیرکور کےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔ 
 یہ فون فیوژن وائٹ، فیوژن بلیک اور فیوژن پرپل رنگوں میں آتا ہے۔ ویگن لیدر بیک اور مڑے ہوئے ڈسپلے ڈیزائن نے ریڈ می نوٹ ۱۳؍پرو پلس کے حق میں کام کیا ہے۔ یہ ایک ہاتھ کے کاموں کے لیےآسان ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب شائومی نے نوٹ سیریز کےفون میں کروڈ ڈسپلے شامل کیا ہے۔ آگے کی جانب فون کےتحفظ کے لیے کارننگ گوریلا گلاس ویکٹس ہے، جو اس قیمت کے فون میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ 
خصوصیات: اس فون میں ۴؍این ایم میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۲۰۰؍ الٹرا پروسیسر دیا گیاجس کی رفتار۲ء۸؍گیگا ہرٹز ہے۔ اس میں ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ اور یو ایف ایس ۳ء۱؍اسٹوریج ہے۔ اس کے کئی متبادل ہیں جیسے کہ ۸؍جی بی اور ۲۵۶؍ جی بی، ۱۲؍جی بی اور ۲۵۶؍ جی بی، ۱۲؍جی بی اور ۵۱۲؍ جی بی۔ 
کالنگ: اس فون پر کال کرنے کا تجربہ بہترین ہوتا ہے۔ ڈیوائس تقریباً ڈارک زونز میں نیٹ ورکس حاصل کرلیتا ہےجو متاثر کن ہے۔ اس فون میں اے آئی فیس ان لاک کی خصوصیت بھی ہے۔ ڈیوائس پر این ایف سی سپورٹ بھی ہے، جو کہ ایک واضح اضافہ ہے۔ 
سافٹ ویئر: ڈیوائس کی مجموعی کارکردگی کا انحصار سافٹ ویئر کے پہلو پر بھی ہوتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں یہ فون قدرے کمزورہے۔ جب تک شاؤمی کم قیمت میں دیا جارہا تھا تب تک بلوٹ ویئر اور ایپ کی اطلاعات کچھ حد تک قابل قبول تھے۔ لیکن اب ۳۰؍ہزار روپے سے اوپر کی قیمت پر ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ چاہے آپ فون کو سیٹ اپ کررہے ہوں یا کچھ اور گیٹ ایپس کے نوٹیفکیشن مسلسل آتے رہتے ہیں۔ پہلے سے انسٹال کردہ ایپس کی تعداد میں کچھ حد تک کمی آئی ہے، لیکن یہ اب بھی موجود ہے۔ 
 اس فون کے ساتھ ایک اور مایوسی کی بات اینڈرائیڈ ورژن ہے۔ جی ہاں، اسے پرانے ہوچکے اینڈرائڈ ۱۳؍ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہےجبکہ پوکو جیسے فون بھی اینڈرائڈ ۱۴؍استعمال کررہے ہیں۔ 
ڈسپلے: فون میں ۶ء۶۷؍انچ کا تھری ڈی کروڈ امولیڈڈسپلے (۱۲۲۰x۲۷۱۲ پکسلز) اور۱۲۰؍ہرٹزاڈاپٹیو ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔ فون کی ایک خاص بات اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو ہے جو کہ۹۳ء۳۵؍فیصد ہے۔ ڈسپلےڈولبی ویژن کو سپورٹ کرتا ہے، اور یہ زیادہ تر ملٹی میڈیا ضروریات کے لیے ایک شاندار ڈسپلے ہے۔ نیٹ فلکس پراسٹریمنگ شوز ہوں یا گیمنگ یا صرف فوٹو گیلری براؤزنگ ان سب کیلئے یہ فون بہترین ہے۔ روشنی بھی بہترین ہے۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر ہے، جو عمدہ کام کرتا ہے اور تیز ہے۔ 
کیمرہ:اس فون میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے ہے جس میں ۲۰۰؍میگا پکسل کا سیمسنگ آئیسوسیل ایچ پی ۳؍سینسر بھی دیا گیا ہےجو کہ ڈیوائس کی ایک قابل ذکر بات ہے۔ اس کا بنیادی کیمرہ اس کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔ معاون خصوصیات کی ایک لمبی فہرست ہےجس میں بیوٹیفائی، ڈیپتھ کنٹرول اور فلٹرز سپورٹ کے ساتھ پورٹریٹ موڈ، نائٹ موڈ، اے آئی کیمرہ، اے آئی بیوٹیفائی، پرو موڈ، ایچ ڈی آر، میکرو، اسسٹ کیم، لانگ ایکسپوزر، پروکوٹ، اے آئی اسکائی اسکریپنگ، میجک کٹ آؤٹ، شامل ہیں۔ اسمارٹ بیوٹیفائی اور بہت کچھ۔ کیمرہ یو آئی، ایک بار پھر، سادہ اور مانوس ہے۔ کوئی بھی جس کے پاس شائومی فون ہے وہ انٹرفیس کو تیزی سے سمجھ سکتاہے۔ حقیقی دنیا کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں توبنیادی کیمرہ اچھی روشنی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتاہے۔ اس فون سے دن کی روشنی میں بھی اچھی تصاویر کھینچی جاتی ہیں جن میں اچھی تفصیل ہوتی ہے۔ آٹو فوکسنگ بھی تیز ہے، جو اسے پوائنٹ اور شوٹ کے مقاصد کے لیے مثالی بناتی ہے۔ شائو می اپنی ریڈ می نوٹ سیریز میں کیمروں کو بہتر بنا رہا ہے، اور پچھلے سال کے ریڈ می نوٹ ۱۲؍پروپلس میں بھی اچھے کیمرے استعمال کئے گئے تھے جس کا اس فون میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK