• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریتی تیواری’’بگ باس ۲۰‘‘ سے باہر، ’مڈ ویک ایوکشن‘ میں سفرختم ہوا

Updated: October 03, 2026, 12:12 PM IST | Mumbai

مشہور اداکار، گلوکار اور سیاست داں منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری کا ’’بگ باس۲۰‘‘ میں سفر اچانک ختم ہوگیا۔ ریتی کو معمول کے ہفتہ وار ایوکشن کے بجائے مڈ ویک ایوکشن کے دوران گھر سے باہر کردیا گیا۔

Rhiti Tiwari.Photo:INN
ریتی تیواری۔ تصویر:آئی این این

مشہور اداکار، گلوکار اور سیاست داں منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری کا ’’بگ باس۲۰‘‘ میں سفر اچانک ختم ہوگیا۔ ریتی کو معمول کے ہفتہ وار ایوکشن کے بجائے  مڈ ویک ایوکشن  کے دوران گھر سے باہر کردیا گیا۔ یہ فیصلہ ایک کیپٹنسی ٹاسک سے جڑے خصوصی اختیار کے تحت کیا گیا، جس کے بعد ریتی کی آخری لائف لائن بھی ختم ہوگئی۔ کیپٹنسی ٹاسک کے تین اہم امیدواروں  ماہی وج، ادیتی سنگھ اور ینگ ڈی ایس اے  کو نامزد امیدواروں میں سے اس رکن کا انتخاب کرنے کو کہا گیا جس کے خیال میں کھیل میں سب سے کم تعاون تھا۔ ماہی  وج نے پہلے میری کوم  جبکہ ینگ ڈی ایس اے نے امان گاندھی کا نام لیا، لیکن ادیتی سنگھ نے ریتی تیواری کا نام منتخب کیا۔ بعد میں دیگر دونوں امیدوار بھی ریتی کے نام پر متفق ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جن میں کچھ نیا کرنے کا موقع ملے ‘‘

ریتی پہلے ہی اپنی ایک لائف لائن کھو چکی تھیں، اس لیے ان کے خلاف فیصلہ ہوتے ہی ان کی باقی آخری لائف لائن بھی ختم ہوگئی اور انہیں ’’بگ باس ۲۰‘‘ سے باہر ہونا پڑا۔ یہ سیزن کا ایک غیر معمولی  مڈ ویک ایوکشن  تھا، کیونکہ عام طور پر گھر سے بے دخلی کا فیصلہ ہفتہ وار عمل کے دوران سامنے آتا ہے۔  ریتی کا ’’بگ باس ‘‘ کا سفر کئی تنازعات کے باعث بھی خبروں میں رہا۔ خاص طور پر قاضی توقیر اور ادیتی سنگھ کے ساتھ ایک ٹاسک کے دوران ان کی تلخ بحث ہوئی تھی۔ بعد میں ’’ویک اینڈ کا وار‘‘ میں میزبان  سلمان خان  نے ریتی کے رویے اور استعمال کی گئی زبان پر سخت تنقید کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:یاد رکھئے، صرف حصولِ مال ہی ہمارا مقصدِ حیات نہیں ہے

ریتی نے شو میں اپنی ذاتی زندگی اور والد منوج تیواری کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ والدین کی علاحدگی کے وقت وہ کم عمر تھیں اور بعد میں انہوں نے اپنے والد کو ایک شخص کے طور پر بہتر طور پر جاننے کی کوشش کی۔  ریتی کی اچانک بے دخلی کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض ناظرین نے ان کی واپسی یا  سیکریٹ روم  میں بھیجے جانے کا امکان ظاہر کیا، تاہم ایسی قیاس آرائیوں کی فی الحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK