Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی ایس ۲۴؍اعلیٰ کوالیٹی کا عمدہ فون

Updated: April 01, 2024, 10:53 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ یا۵۱۲؍جی بی اسٹوریج والے فون میں اسکرین زیادہ بڑا نہیں ہے تاکہ آپ ایک ہاتھ سے بھی استعمال کرسکیں۔

Samsung Galaxy S 24 Photo: INN
سیمسنگ گلیکسی ایس ۲۴؍۔ تصویر : آئی این این

آج کل اکثر فون کافی بڑے آرہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک ہاتھ سےپکڑکر استعمال کرنادشوار ہوتا ہے۔ ایسے میں کامپیکٹ فون زیادہ پسند کئے جارہے ہیں جیسے کہ آئی فون ۱۵؍ اورگوگل پکسل ۸؍عمدہ فون ہونے کے ساتھ سائز میں زیادہ بڑے بھی نہیں ہیں۔ سیمسنگ کا گلیکسی ایس ۲۴؍بھی ایسا ہی ایک فون ہے جس میں عمدہ پروسیسر اور بہترین کیمرہ سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے۔ 
قیمت: فون کے تعلق سے بات کرنے سے قبل آئیے ہم اس کی قیمت کے تعلق سے بات کرتے ہیں۔ سیمسنگ گلیکسی ایس ۲۴؍ کی ہندوستان میں قیمت ۸۰؍ہزار یعنی ۷۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے سے شروع ہوتی ہے جس میں ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اگر آپ ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ۸۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے خرچ کرنا ہونگے۔ یہ افسوسناک بات ہے کہ سیمسنگ میں اب بھی زیادہ ریم نہیں دی جارہی ہے اس لئے زیادہ استعمال کرنے والوں کو بھی ۹۰؍ہزار روپے خرچ کرنے کے باوجود ۸؍جی بی ریم ہی لینا پڑتا ہے۔ 
رنگ: یہ فون امبر یلو، کوبالٹ وائلٹ اور اونکس بلیک جیسے رنگوں میں دستیاب ہے۔ اگر آپ سیمسنگ کے آن لائن اسٹور سے خرید رہے ہیں تو آپکو سفائر بلیو اور جیڈ گرین جیسے رنگ بھی مل جائیں گے۔ 
بکس میں کیا ہے: سیمسنگ کے بکسے میں زیادہ کچھ دستیاب نہیں ہوتا۔ اس میں آپ کو فون کے ساتھ یو ایس بی ٹائپ سی سے ٹائپ سی کا کیبل، کچھ کاغذات اور ایک سم نکالنے کا آلہ ملے گا۔ 
ڈیزائن: اگر آپ کے پاس گلیکسی ۲۳؍ ہے تو آپ اپنے دوستوں کو آسانی سے بے وقوف بناسکتے ہیں کہ آپ نے سیمسنگ کا نیا گلیکسی ایس ۲۴؍خریدلیا ہے۔ ڈیزائن کے معاملے میں ان میں مشکل سے کوئی فرق نظر آئے گا۔ وہ دونوں ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں۔ ان میں آگے پیچھے کانچ اور بیچ میں المونیم کی باڈی ہی ملے گی۔ اس کے پیچھے کی جانب گوریلا گلاس وکٹس ۲؍ دیا گیا ہے۔ اس کا وزن ۱۶۷؍گرام ہے اور اس کے کنارے چپٹے ہیں جس کی وجہ سے اسے پکڑنا آسان ہوتا ہے۔ چھوٹا ہونے کی وجہ سے آپ اسے ایک ہاتھ میں پکڑکر بھی کام کرسکتے ہیں۔ پیچھے کی جانب کیمروں کیلئے ۳؍ علاحدہ دائرے دیئے گئے ہیں جبکہ فلیش کیلئے کیمروں کے بازو میں ایک چھوٹا دائرہ دیا گیا ہے۔ آگے کی جانب سیلفی کیمرے کیلئے اوپر کی جانب درمیان میں ہول پنچ کٹ آئوٹ دیا گیا ہے۔ 
اسپیسی فکیشن :سیمسنگ گلیکسی ایس ۲۴؍ میں کوالکوم کے بجائے ایکسی نوس ۲۴۰۰؍ ایس او سی پروسیسر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ایکس کلپس ۹۴۰؍ جی پی یو بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ۸؍جی بی ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ ایکس ریم اور ۵۱۲؍ جی بی، یو ایف ایس۴ء۰؍اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس کے دوئل نینو سم سلاٹ دیئے گئے ہیں جو ڈوئل ۵؍جی اسٹینڈ بائی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اس میں نیچے جانب یو ایس بی ٹائپ سی پور ٹ اور اس کے بغل میں اسپیکر دیا گیا ہے۔ کمیونیکیشن کیلئے اس میں ڈوئل بینڈ وائی فائی ۶؍ای، بلیوٹوتھ ۵ء۳؍ مع ایل ای، جی پی ایس اور این ایف سی بھی دیا گیا ہے۔ اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر دیاگیا ہے۔ 
بیٹری: اس میں ۴؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو دیگر کے مقابلے تو چھوٹی لیکن اس سے پہلے کے فون کے مقابلے تھوڑی بڑی ہے۔ اس میں ۲۵؍واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ، ۱۵؍واٹ وائر لیس اور ۴ء۵؍واٹ ریورس چارجنگ دی گئی ہے۔ 
سافٹ ویئر:گلیکسی ایس ۲۴؍ اینڈرائڈ ۱۴؍کی بنیاد پر بنائے گئے ون یو آئی ۶ء۱؍پر چلتا ہے۔ سیمسنگ نے ۷؍سال تک اینڈرائڈ یو ایس اور سیکوریٹی پیچ کے اپڈیٹ کا وعدہ کیا ہے۔ 
کیمرہ:سیمسنگ اپنے گلیکسی ایس سیریز میں اچھے کیمرے استعمال کرتی ہےجس سے اچھے فوٹو اور ویڈیو بنائے جاسکتے ہیں۔ سیسنگ گلیکسی ایس ۲۴؍ میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس میں ۵۰؍میگا پکسل، ۱۰؍میگا پکسل ٹیلی فوٹو مع ۳؍ایکس آپٹیکل زوم اور ۱۲؍میگا پکسل الٹرا وائڈ کیمرہ دیا گیا ہے جس سے ۱۲۰؍ ڈگری تک کا فوٹو کھینچ سکتے ہیں۔ ۱۲؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ n
چپ سیٹ           ایکسی نوس ۲۴۰۰؍ ایس او سی
سیلفی کیمرہ       ۱۲؍میگاپکسل
مین کیمرہ        ۵۰؍+۱۰؍+۱۲میگا پکسل کیمرہ
ریزولیوشن       ۱۰۸۰x۲۳۴۰؍پکسل 
بیٹری             ۴۰۰۰؍ایم اے ایچ 
چارجنگ          ۲۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ
میموری          ۸؍جی بی ریم، ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے           ۶ء۲ ؍انچ، اے ایم او ایل ای ڈی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK