Inquilab Logo

جدید طرز کے اعلیٰ کوالیٹی کپڑے خریدنے کیلئے ممبئی کے ۵؍اسٹور

Updated: March 26, 2024, 10:32 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

نوجوان نسل کو پسند آنے والے اسٹریٹ ویئر کپڑے اور اسنیکرآپ ان اسٹورز سے خرید سکتے ہیں، ان میں آرٹ کا بھی امتزاج ہے۔

Capsule Store. Photo: INN
کیپسول کا اسٹور۔ تصویر : آئی این این

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے وسط میں ہم پہنچ چکے ہیں۔ یہ وہ دور ہے جب زیادہ تر لوگ دن میں صیام،رات میں قیام اور عبادت و اذکار کے ساتھ عید کی خریداری کیلئے بھی فکرمند ہونے لگتے ہیں۔ عید کی خریداری کیلئے ویسے تو اکثر روایتی ملبوسات پسند کئے جاتے ہیں اور وہی خریدے جاتے ہیں لیکن آج کی نوجوان نسل چاہے وہ جین ژی یعنی جنریشن زیڈ ہو یا ملینل ہوں انہیں کچھ الگ قسم کے کپڑے یعنی جو ویسٹرن اسٹائل سے ملتے جلتے ہوتے ہیں جنہیں کیزوئل بھی کہا جاسکتاہے۔ لیکن انہیں اسٹریٹ ویئر کا نام دیا گیا ہے۔ آج ہم آپ کو ممبئی کے چند ایسے ہی اسٹورز سے متعارف کروائیں گے جہاں آپ اس قسم کے کپڑے خرید سکتے ہیں۔ 
کیپسول Capsul
 باندرہ ویسٹ میں واقع یہ اسٹور ملینل اور جین ژی کے بیچ اسٹریٹ ویئرکیلئے پسندیدہ اسٹور بنتا جارہا ہے۔ دھیرے دھیرے فیشن میں آنے والے کپڑوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے قائم کیا گیا یہ اسٹورایسے کپڑے ڈیزائن کرتا ہے کہ ہر کوئی آپ کو دیکھنے پر مجبور ہوجائے۔ یہ ایسے کپڑے بناتے ہیں جو آپ کی شخصیت میں نکھار لانے کا ذریعہ بن سکیں۔ اگر آپ اپنے لئے یا اپنے بچوں کیلئے ایسےکپڑے خریدنا چاہتے ہیں خود میں چمک بھڑک لئے ہوئے لیکن پوری طرح آرام دہ ہوں تو آپ کو کیپسول جانا چاہئے۔ یہ اسٹور باندرہ ویسٹ میں ۵۵؍ وروڈا روڈ پر واقع ٹوپاز اپارٹمنٹ میں واقع ہے۔ 
کریپ ڈاگ کریو Crepdog Crew
 عمدہ کوالیٹی کے اسٹریٹ ویئر اور اسنیکرکیلئے قائم کیا گیا یہ اسٹور نوجوانوں کا پسندیدہ اسٹور بن چکا ہے۔ ان کے پاس شو کیس ہے اور نوجوان ڈیزائنر بھی ہیں جو آپ کی مرضی کے مطابق ڈیزائن تیار کرکے دے سکتے ہیں۔ وہ ایک ایسے فیشن اسٹائل کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں جسے’پہننے لائق آرٹ کا نمونہ‘ کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے لئے ایسا مارکیٹ تیار کیا ہے جو منفرد اسٹریٹ ویئر خریدتے ہیں اور وہ نیا فیشن اسٹیٹمنٹ بن جاتا ہے۔ یہ اسٹور باندرہ کے ایس وی روڈ اور ۳۴؍ویں روڈ کے جنکشن پر واقع لینڈمارک پلاٹینم بلڈنگ میں ہے۔ 
اربن منکی Urban Monkey
 ممبئی میں اسکیٹ کلچر قائم کرنے کے مقصد سے اس اسٹور کو ۲۰۱۳ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اربن منکی اب خوداپنے آپ میں ایک بہت بڑی کمیونٹی بن چکی ہے۔ اپنے منفرد اور دلکش اسٹائل کے کپڑوں کے ساتھ وہ خصوصی طور پر اتھلیٹس اور آرٹسٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اسٹور بھی باندرہ ویسٹ میں باندرہ تلائو کے قریب واقع گرونانک روڈ پر کومیٹ بلڈنگ کے چوتھے منزلے پر ہے۔ 
فری سوسائٹی Free Society
 اگر آپ اپنے کپڑوں کے ذخیرے میں شہری فیشن اور دلکش اسٹریٹ ویئر کے کپڑے شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فری سوسائٹی کے اسٹورمیں جانا چاہئے۔ یہ ہندوستان کا پہلا ایسا اسٹور ہے جہاں عالمی سطح پر تیار کئے گئے ملٹی برانڈ اسٹریٹ ویئر ملتے ہیں۔ یعنی آپ یہاں پر دنیا بھر کے بہترین کپڑے خرید سکتے ہیں۔ یہاں پر خصوصی طور پرآف وہائٹ سے لے کر دیگر خوشنما رنگوں تک اوبے اور یونوسٹ جیسے عالمی برانڈس کے کپڑے یہاں خرید سکتے ہیں۔ اسٹریٹ ویئر کپڑوں کے کلچر کو نئی سمت دینے کے مقصد سے فری سوسائٹی آپ کے وارڈروب کو ایسے کپڑوں سے بھردینے میں یقین رکھتی ہے جواعلیٰ معیار اور منفرد اسٹائل کے حامل ہوں۔ یہ اسٹور بھی باندرہ میں واقع پیری کراس روڈ پر واقع نوپوجا اپارٹمنٹ کی شاپ نمبر ایک میں واقع ہے۔ 
ایکسٹرا بٹرExtra Butter
 فلم،فیشن اور کلچر کو ایک ساتھ ـضم کرنےوالا ایکسٹرا بٹر ایک عالمی سطح پر مشہور برانڈ ہے۔ ۲۰۰۷ء میں وجود میں آنے والا یہ اسٹور کپڑوں، دیگر لوازمات اور اسنیکر (جوتوں ) کیلئے مشہور ہے۔ ان کا اسٹور خصوصی طور شاندار انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے خصوصی فلمی ماحول مل سکے۔ اگر آپ ایسے کپڑے خریدنا چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ کو مڑ مڑ کر دیکھنے پر مجبور ہوجائے تو ایکسٹرا بٹر کا رخ کریں۔ یہ اسٹور لوئرپریل کے پانڈورنگ بدھکر روڈ کے یوٹوپیا سٹی میں واقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK