یہاں ڈریس، لہنگا، شرارہ،غرارہ،انارکلی، سوٹ اور کرتا سیٹ جیسے اسٹائل اور مختلف تقاریب کیلئے کپڑے خریدے جاسکتے ہیں، کئی طرح کے کلیکشن بھی ہیں۔
EPAPER
Updated: August 06, 2024, 12:04 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہاں ڈریس، لہنگا، شرارہ،غرارہ،انارکلی، سوٹ اور کرتا سیٹ جیسے اسٹائل اور مختلف تقاریب کیلئے کپڑے خریدے جاسکتے ہیں، کئی طرح کے کلیکشن بھی ہیں۔
سجناسنورناایک ایسا کام ہے جو خواتین کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک ایسی خاتون ہیں جس کیلئے سجنا سنورنا اور ہمیشہ خوبصورت نظر آنا ہی سب کچھ ہے اور آپ اس کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں تو ’بسنتی‘ آپ کی بہت مدد کرسکتی ہے۔ یہ شعلے کی بسنتی نہیں ہے جو محض گھوڑی کی لگام تھامے رام گڑھ کے چکر لگایا کرتی تھی بلکہ یہ فیشن کی دنیا میں ایک ایسا نام ہے جو آپ کو چکاچوند کردے گا۔ یہ دراصل ایک اسٹور ہے جس کا نام’بسنتی کے کپڑے‘ ہے۔ حالانکہ چمبور میں بھی اس کا ایک اسٹور ہوا کرتا تھا لیکن فی الحال وہ بند ہے۔ بنیادی طور پر اس کے اسٹوردہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں واقع ہیں۔ بھلے ہی ممبئی میں اس کا اسٹور موجود نہیں ہے لیکن آپ یہاں سے آن لائن خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ویڈیو کال کے ذریعہ بھی یہاں سے خریداری کرسکتے ہیں۔
بسنتی کے کپڑے
https://www.basantikekapde.com/
بسنتی کے کپڑے نامی اس اسٹور سے آپ اپنی پسند کے دیدہ زیب رنگ اور عمدہ ڈیزائن کےکپڑے خرید سکتے ہیں جس میں ہر طرح کے اور ہر موقع کے کپڑے شامل ہیں۔ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پرمنفرد اسٹائل کے علاوہ مختلف مواقع کیلئے بھی کپڑے خریدے جاسکتے ہیں۔
مختلف اسٹائل
یہاں بنیادی طور پرکپڑوں کی شاپنگ اسٹائل کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس میں کئی طرح کے اسٹائل کے کپڑے دستیاب ہیں جن میں ٹاپس یا شرٹس، مختلف قسم کےڈریس، لہنگے، ٹرائوزر، بیگ اور پوٹلی، زیورات، ساری، جمپ سوٹ، کیپ سیٹ، شرارہ سیٹ، انارکلی کے علاوہ یہاں سوٹس یا کرتا سیٹ ملتے ہیں
موقع کی مناسبت سے شاپنگ
اس کے علاوہ یہاں موقع کی مناسبت سے بھی شاپنگ کی جاسکتی ہے۔ سب سے زیادہ شاپنگ اس وقت کی جاتی ہے جب گھر میں ، رشتہ داروں میں یا جان پہچان میں کسی کے یہاں شادی کی تقریب منعقد ہورہی ہو۔ شادی کے وقت کئی طرح کی رسمیں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن کیلئے خواتین خاص طور پر الگ الگ اور منفرد قسم کے کپڑے خریدتی ہیں۔ اسی مناسبت سے یہاں مختلف مواقع کیلئے کپڑوں کے اسٹائل اور ڈیزائن پیش کئے گئے ہیں۔ سب سے پہلے آپ ہلدی یا مہندی کی تقریب کیلئے کپڑے خرید سکتی ہیں۔ اس کے بعد شادی کی تقریب کے لئے علاحدہ کپڑوں کا متبادل ہے، اس کےبعد کاک ٹیل یا رسیپشن کے لئے کپڑے، سنگیت یا منگنی کی تقریب کیلئے علاحدہ قسم کے کپڑے ہیں۔ یہ تو ہوئے شادی کی مختلف تقریبات کیلئے مختلف کپڑے لیکن کسی کی زندگی میں صرف شادی ہی ایک تقریب نہیں ہوتی بلکہ دیگر کئی تقریبات بھی ہوا کرتی ہیں، ان کیلئے بھی یہاں کپڑے موجود ہیں۔ جیسے کہ کوئی کہیں باہر گھومنے پھرنے جاتا ہے اور ریزورٹ وغیرہ میں ٹھہرتا ہے تو اس کیلئے پول اور ریزورٹ کی مناسبت سے کپڑے ملتے ہیں، کسی کارنیوال میں جاتے ہیں تو اس کیلئے الگ کپڑے ہیں، کہیں کسی دعوت میں جاتے ہیں تو اس کیلئے برنچ یا ڈائن آئوٹ کی مناسبت سے کپڑے ہیں۔ کسی کی سالگرہ یا اینی ورسری کی تقریب ہے اس کےلئے علاحدہ کپڑے ہیں۔ اگر یہ سب کچھ نہیں ہے اور آپ سادگی سے اپنے گھر میں ہیں تب بھی اس کیلئے علادہ کپڑوں کا متبادل ہے۔
اس کے علاوہ یہاں کئی طرح کے کلیکشن بھی ہوتے ہیں جن میں سے آپ شاپنگ کرسکتی ہیں۔ ان میں رینائیساں، ریزورٹ، نور، رنگریز، جشن، میری گولڈ، سینا، دی اوڈیسی، مون لائٹ، بسنتی سلیبریشن، بسنتی ویڈنگ اور کل کشاں جیسے کلیکشن شامل ہیں۔