اندھیری میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بیدہ روٹی، نان سینڈوچ، کئی طرح کے رول، کبسہ اور مغلائی اسٹارٹر کے ساتھ چائنیز ڈشیز ملتی ہیں۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 2:33 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اندھیری میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بیدہ روٹی، نان سینڈوچ، کئی طرح کے رول، کبسہ اور مغلائی اسٹارٹر کے ساتھ چائنیز ڈشیز ملتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ڈریگون چکن، چکن ایپل لالی پاپ، چکن ہاٹ گارلک، چکن شنگھائی،چکن اوئسٹر چلی،چکن توا مرغ چٹپٹا،پنیر لبابدار، پنیر توا کھرچن،چکن قیمہ بیدہ روٹی
پتہ: شاپ نمبر ایک، امبر سی ایچ ایس، نزد آرٹی او روڈ، سریش نگر،اندھیری ویسٹ،ممبئی ۴۰۰۰۵۳
ہوٹل کھلنے کے اوقات: شام ۸؍ تا رات ۵؍ بجے
رابطہ: 09987467147
یہ بھی پڑھئے: میاں کباب میں شوربے والے سالن بھی توے پرپکائے جاتے ہیں
توا عام طور پر گھروں میں روٹی سینکنے کے کام آتا ہے،لیکن کچھ ریسٹورنٹس میں اسی ایک توے پر تقریباً ہر ڈش تیار کرلی جاتی ہے۔ حالانکہ ایسے ریسٹورنٹ کچھ مخصوص ہی ہوتے ہیں ۔ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ’توا مسٹری‘ ہے۔ اندھیری میں واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کی ڈشیز دستیاب ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز چائنیز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن کرسپی، چکن کنگ پائو، چکن بٹر گارلک، ڈریگون چکن، چکن لالی پاپ ، چکن ایپل لالی پاپ،چکن شنگھائی، چکن ساٹےکے علاوہ چند ڈشیز پنیر اور ویج میں بھی دستیاب ہیں۔ چائنیز گریوی میں چکن چلی، چکن منچورین، چکن ہاٹ گارلک، چکن شنگھائی، چکن اوئسٹر چلی اور ان میں سے کچھ کے ویج اور پنیر متبادل بھی ہیں۔اس کے بعد چائنیز رائس/ نوڈل کا نمبر آتا ہے جس میں ایگ رائس، فرائڈ رائس/ہکا نوڈل،شیزوان رائس/نوڈل، برنٹ رائس/ نوڈل، سنگاپور رائس/ نوڈل،بٹر گارلک/نوڈل،چلی گارلک/ نوڈل، ٹرپل شیزوان رائس شامل ہیں۔اس کے بعد مغلائی گریوی کے تحت چکن سیخ توا مسالا،چکن بھونا، بٹر چکن، چکن توا مرغ چٹپٹا، مٹن سیخ توا مسالا،مٹن بھونا، مٹن زعفرانی،ایگ بھرجی، پنیر لبابدار، پنیر توا کھرچن اور پنیر درباری ہیں۔ مغلائی رائس میں چکن تو پلائو، چکن کستوری پلائو، چکن لکھنوی پلائو، مٹن اسپیشل پلائو، مٹن کستوری پلائو، کے علاوہ ویج اور پنیر کے پلائو بھی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں بیدہ روٹی میں چکن بیدہ روٹی، چکن لکھنوی بیدہ روٹی، چکن قیمہ بیدہ روٹی،مٹن بیدہ روٹی اور مٹن بوٹی چیز روٹی ہے۔ نان سینڈوچ میں کئی طرح کے نان چاپ ہیں۔ کبسہ کے تحت لکھنوی سیخ کبسہ روٹی، کلاسک چکن کبسہ،بٹر چکن کبسہ رائس، چکن برہ کبسہ اور مٹن اسپیشل کبسہ ہے۔رول کے تحت یہاں چکن رول، چکن چیز رول، بٹر چکن رول، چکن قیمہ رول، چکن ترکش رول، چکن لکھنوی رول کے ساتھ کچھ رول مٹن اور پنیر میں بھی ہیں۔یہاں کے اسپیشل میں چکن لبنیز ریپ، آلو توڑ پھوڑ، چکن پائو، مٹن پائو اور مٹن چیز پائو ہیں۔اس کے علاوہ مغلائی رومالی روٹی / اسٹارٹر کے علاوہ میٹھے کے تحت بھی کئی طرح کی ڈشیز دی گئی ہیں۔