Inquilab Logo

شائومی ۱۴؍: ہر اعتبار سے اعلیٰ خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون

Updated: March 18, 2024, 9:54 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

تینوں کیمرے ۵۰؍میگا پکسل کے ہیں جبکہ، سیلفی کیمرہ ۳۲؍میگاپکسل کا ہے، ۱۲؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

Different colors of Xiaomi 14. Photo: INN
شائومی ۱۴؍ کے مختلف رنگ۔ تصویر: آئی این این

یہ سال یعنی ۲۰۲۴ء شائو می کیلئے کچھ خاص ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ اس سال ہندوستان میں اس کے ۱۰؍سال مکمل ہورہے ہیں بلکہ اس سال شائومی کے متعدد موبائل ہائپر او ایس میں اپ گریڈ ہونے والے ہیں جو کہ کمپنی کا نیا سسٹم ہے جس کی مدد سے انسان کو کار اور اسمارٹ ہوم سے جوڑا جاسکے گا۔ اسی کے تحت شائومی نے ایک نیا اسمارٹ فون لانچ کیا ہے جس کا نام شائومی ۱۴؍ ہے۔ ایک شخص کو اسمارٹ فون میں جو چیزیں درکار ہوتی ہیں یعنی اعلیٰ درجہ کا پروسیسر، بہترین کیمرہ سسٹم، عمدہ ڈسپلے اور کیمرہ کے علاوہ دلکش اور دیکھنے میں اچھا لگنے والا ڈیزائن۔ یہ تمام چیزیں اس فون میں یکجا کردی گئی ہیں جبکہ اس کی قیمت بھی ۷۰؍ہزار روپے ہے۔ 
ڈیزائن: آج کل جبکہ زیادہ تر کمپنیاں اپنے فون میں بڑے سے بڑا ڈسپلے دینے کی کوشش کررہی ہیں شائومی نے قدرے چھوٹا ڈسپلے دیا ہے جو کہ ہاتھ میں پکڑنے میں آسان ہوتا ہےتا کہ آپ ایک ہاتھ سےاس میں کام کرسکیں۔ اس میں ۶ء۳۶؍ انچ کا ایل ٹی پی او اوایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ ۶ء۷؍ اور۶ء۱؍ انچ کے ڈسپلے والے فون کے بیچ میں بیٹھتا ہے۔ اس کا وزن ۱۹۳؍گرام اورموٹائی ۸ء۲؍ ایم ایم ہے۔ مجموعی طور پر یہ خوبصوت نظر آتاہے۔ اس کا المونیم کا فریم اسے پکڑنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ 
شائومی کے مداح اس بات کو پسند کریں گے کہ کمپنی نے اپنے عمدہ فون میں بھی آئی آر بلاسٹریعنی انفراریڈ بلاسٹرکو ہٹایا نہیں ہے۔ اس میں کمپنی نے آئی آر بلاسٹر کو فون کے پیچھے کی جانب کیمرہ سیٹ اپ کے بکس میں شامل کردیا ہے۔ 
اسپیسی فکیشن :اسپیسی فکیشن کی بات کریں تو یہ بھی کافی اچھا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگون ۸؍جنریشن ۳؍ایس او سی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ۱۲؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ قابل ذرکر بات یہ ہے کہ شائومی اس فون کے ساتھ اتنا ہی اسٹوریج دے رہاہے خصوصی طور پر ہندوستان میں یہی دستیاب ہے۔ اس کا پرفارمنس کافی اچھا ہے اور یہ بڑے بڑے ایپ کو بھی اچھی طرح استعمال کرسکتا ہے۔ 
سافٹ ویئر:اس کے سافٹ ویئر کی بات کریں تو اس میں ہائپر او ایس دیا گیا ہے جو اینڈرائڈ ۱۴؍ پر چلتا ہے۔ اس میں کئی ایپ پہلے ہی سے انسٹال کئے ہوئے آتے ہیں۔ اس میں اس کے خصوصی ایپ جیسے کہ ایم آئی شیئر، تھیم کیلئے سپورٹ، ایم آئی کلائوڈ تک رسائی دی گئی ہے تاکہ آپ اپنا ڈیٹا اس میں محفوظ رکھ سکیں اور آسانی کے ساتھ جب چاہے استعمال کرسکیں۔ اس کے علاوہ فائنڈ مائی فون اور سیکنڈ اسپیس جیسے ایپ بھی دیئے گئے ہیں۔ سیٹنگ میں ہارٹ ریٹ (دل کی دھڑکن کی رفتار معلوم کرنے)کا متبادل بھی پوشیدہ ہے۔ جس کے ذریعہ ڈسپلے کے اندر دیئے گئے فنگر پرنٹ سینسرکو اپنے دل کی دھڑکن کی موجودہ رفتار معلوم کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ 
بیٹری: اس میں ۴؍ہزار ۶۱۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو دیکھنے میں کم معلوم ہوتی ہے لیکن یہ درمیانے درجے کے استعمال پر دن بھر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ۹۰؍واٹ کی فاسٹ چارجنگ کی سہولت دستیاب ہے جس کی وجہ سے بیٹری انتہائی تیز رفتاری سے چارج ہوجاتی ہے۔ ۱۵؍منٹ سے کم وقت میں یہ بیٹری ۵۰؍فیصد تک چارج ہوجاتی ہے جبکہ ۲۵؍منٹ میں ۸۰؍فیصد اور ۳۵؍منٹ میں پوری چارجنگ ہوجاتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ یہ ۵۰؍واٹ وائر لیس چارجنگ اور ۱۰؍واٹ ریورس وائر لیس چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یعنی یہ ۵۰؍ واٹ کی رفتار سے بغیر تار کےبھی چارج کرسکتا ہے۔ 
کیمرہ:اس میں پیچھے کی جانب دیا گیا کیمرہ اس فون کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ اس میں پرائمری ۵۰؍ میگاپکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس میں ۳۲؍ایک آپٹیکل زوم کا متبادل بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ او آئی ایس اور ۷۵؍ ایم ایم فلوٹنگ لینس بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آگے کی جانب ۳۲؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے تاکہ آپ عمدہ سیلفی لے سکیں۔ کیمرے کے سیٹنگ میں بھی بڑی تعداد میں سیٹنگ اور متبادل دیئے گئے ہیں۔ 

چپ سیٹک       ولکوم اسنیپ ڈریگون ۸؍جنریشن۳؍
سیلفی کیمرہ    ۳۲؍میگاپکسل
مین کیمرہ      ۵۰؍+۵۰؍+۵۰میگا پکسل کیمرہ
ریزولیوشن     ۱۲۰۰x۲۶۷۰؍پکسل 
بیٹری           ۴۶۱۰؍ایم اے ایچ 
چارجنگ        ۹۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ
میموری         ۱۲؍جی بی ریم، ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے          ۶ء۳۶ ؍انچ، اے ایم او ایل ای ڈی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK