Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایکس وائی ایکس ایکس: ظاہری نہیں باطنی ملبوسات پیش کرنے والا برانڈ

Updated: August 04, 2026, 11:17 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس برانڈ کے تحت ٹی شرٹ، مختلف قسم کی ہوڈی، کئی طرح کے جیکٹ،سویٹ شرٹ،پینٹس، جاگرز،پاجامہ ،موزے،کیپس اور انرویئر دستیاب ہیں۔

The first image shows the exterior of the ‘XYXX’ showroom located in Infinity Mall, Malad. The second image shows the products displayed inside. Photo: INN
پہلی تصویر میںملاڈ کے انفنیٹی مال میں واقع’ایکس وائی ایکس ایکس‘ کے شوروم کابیرونی منظر دیکھا جاسکتا ہےدوسری تصویر میںاس کے اندر سجی مصنوعات نظر آرہے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

ملبوسات کے انتخاب کیلئے تو ہمارے پاس بے شمار متبادل موجود ہوتے ہیںلیکن اس سے ہٹ کر ملبوسات جو کسی تقریب یا دفتر میں ہمیں نظر نہیں آتے لیکن انہیں پہنتا ہر شخص ہے۔ایسے ہی ملبوسات یعنیایکٹیو ویئر،لاؤنج ویئر اور انر ویئربرانڈکیلئے’ایکس وائی ایکس ایکس‘ ہندوستان کا ایک تیزی سے ابھرتا ہوا برانڈ ہےجس نے مختصر عرصےمیں معیار، آرام دہ ڈیزائن اور جدید فیبرک کی بدولت اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ اگرچہ ہندوستان میں انڈرگارمنٹس کی مارکیٹ پر کئی دہائیوں سے جاکی، لکس کوزی، روپا اور وی آئی پی جیسے برانڈزکاغلبہ رہا ہے، لیکن XYXX نے نوجوان صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک جدید اور معیاری متبادل پیش کیا، جس کی وجہ سے یہ آج ملک کے نمایاں فیشن برانڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

آغاز کیسے ہوا

ایکس وائی ایکس ایکس کی بنیاد ۲۰۱۷ءمیںرکھی گئی۔ اس برانڈ کا ہیڈکوارٹر بنگلورو میںواقع ہے۔ اس کے بانیوں کا مقصد ایسا انر ویئر تیارکرنا تھا جو صرف پہننے میں آرام دہ نہ ہو بلکہ معیار، جدید ٹیکنالوجی اور دلکش ڈیزائن کے لحاظ سے بھی بین الاقوامی برانڈز کا مقابلہ کر سکے۔برانڈ نے آغاز ہی سے آن لائن فروخت کے ماڈل کو اپنایا، جس کی بدولت کم وقت میں پورے ملک میں اپنی موجودگی درج کرانے میں کامیاب رہا۔ بعد ازاں اس کی مصنوعات بڑے ریٹیل اسٹورز اور ملٹی برانڈ آؤٹ لیٹس تک بھی پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایتھنی سٹی: روایتی ہندوستانی ملبوسات جدید انداز میں پیش کرنے والا برانڈ

مصنوعات کی وسیع رینج

ابتدا میں یہ صرف مردوں کے انڈرگارمنٹس تک محدود تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس نے اپنی مصنوعات کا دائرہ کافی وسیع کر لیا۔برانڈ کی نمایاں مصنوعات میں مختلف انداز کے انڈر ویئر، باکسرز، بریفس، ٹرنکس، ویسٹس، بنیان، ٹی شرٹس،پولو شرٹس، لاؤنج ویئر، نائٹ ویئر، شارٹس، ٹریک پینٹس، جوگرز، ایکٹیو ویئر، جرابیں اور دیگر ملبوسات شامل ہیں۔آج یہاںمردوں کے ساتھ خواتین کیلئےبھی منتخب مصنوعات پیش کی جاتی ہیں اور یہ برانڈ اپنے کلیکشن کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔

معیار اور فیبرک

اس کی سب سے بڑی خصوصیت اس میں استعمال ہونے والا اعلیٰ معیار کا فیبرک ہے۔برانڈ مختلف مصنوعات میں سپیما کاٹن، مائیکرو موڈل، بانس سے تیار کردہ فائبر، کاٹن اسٹریچ اور نمی جذب کرنےوالی جدید ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔کئی مصنوعات میں اینٹی اوڈر، اینٹی بیکٹیریل اور فور وے اسٹریچ جیسی خصوصیات بھی شامل کی جاتی ہیں، جن کی وجہ سے یہ روزمرہ استعمال، سفر، دفتر اور ورزش کے دوران یکساں طور پر آرام دہ محسوس ہوتی ہیں۔

ڈیزائن اور فٹنگ

اس کی مصنوعات جدید کٹ، بہتر فٹنگ اور کم سے کم سلائی کے تصورکےساتھ تیار کی جاتی ہیں۔ نرم ویسٹ بینڈ، ہموار سلائی، جسم کے مطابق فٹنگ اور آرام دہ کپڑا اس برانڈ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان طبقہ اسے روایتی انر ویئر برانڈز کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اونڈ!: جین زی کو لبھانے کیلئے آدتیہ برلا کا ایک اور فیشن برانڈ

فروخت اور موجودگی

اگرچہ اس نے اپنے سفر کا آغاز آن لائن برانڈ کے طور پر کیا تھا، لیکن آج اس کی مصنوعات ملک بھر کے ہزاروں ملٹی برانڈ ریٹیل اسٹورز میں دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ یہ برانڈ اپنی مصنوعات اپنی آفیشل ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ مختلف معروف ای کامرس پلیٹ فارمز پر بھی فروخت کرتا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے تقریباً ہر حصے تک اس کی رسائی ممکن ہو گئی ہے۔

ممبئی میں موجودگی

اس کے علاوہ اس برانڈ نے ملک کے کئی شہروں میںموجود مالز میں بھی اپنے بڑے بڑے اسٹور قائم کرلئے ہیں۔ممبئی میں اس برانڈ کے ۳؍مختلف مالز میں اسٹور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس برانڈ کے اسٹور ملاڈ کے انفنیٹی مال، کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی مال اور وسئی کے کیپٹل مال میں قائم کئے جاچکے ہیں۔

یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے، آپ جس کسی بازار کا رُخ کریں، وہاں کی حتمی تفصیل خود حاصل کرکے اطمینان کرلیں۔ اس کیلئے اخبار ذمہ دار نہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK