جنوبی ہند کی اداکارہ سری لیلا نے فلموں کی مصروفیات کے ساتھ اپنی ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کر لی ہے۔ حال ہی تقسیم اسناد کی تقریب میں انہوں نے ایم بی بی ایس کی سند حاصل کی، جس کا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوا۔
EPAPER
Updated: February 12, 2026, 10:28 AM IST | Chennai
جنوبی ہند کی اداکارہ سری لیلا نے فلموں کی مصروفیات کے ساتھ اپنی ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کر لی ہے۔ حال ہی تقسیم اسناد کی تقریب میں انہوں نے ایم بی بی ایس کی سند حاصل کی، جس کا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوا۔
کنڑ اور تیلگو سنیما میں اپنی بہتر کار کردگی کیلئے مشہور اداکارہ سری لیلا اب با ضابطہ طور پر ڈاکٹر بن چکی ہیں۔ جنوبی ہند کی اداکارہ نے اپنی ایم بی بی ایس کی ڈگری لے لی ہے اور تقسیم اسناد کی تقریب کے فوٹوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں، ان کی کامیابی پر مداحوں نے ان کی بہت تعریف کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ اپنی ایم بی بی ایس کی سند حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جہاں انہوں نے گریجویشن کیپ اور گاؤن پہنا ہوا ہے۔ جب ناظم نے ان کے بیچ سے خطاب کیا تو اپنی ڈگری ہاتھوں میں لئے ہوئے سری لیلا فخر اور خوشی سے بھری ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے مرون رنگ کا گاؤن اور اسٹول پہنا ہوا ہے اور یہ تقریب ان کے طبی تعلیم کی تکمیل کی نشاندہی کرتی ہے، جو انہوں ۲۰۲۰ء میں ڈی وائے پاٹل میڈیکل کالج میں شروع کی تھی۔
Actress #Sreeleela is now DOCTOR SREELEELA 🥼 🩺
— Friday Talks (@fridayxtalks) February 11, 2026
She has successfully completed her MBBS and graduated 🎓
Balancing medicine and cinema with equal dedication, @SreeLeela14 pic.twitter.com/mtYuVEkF7R
مداحوں کا رد عمل
ان کی تقسیم اسناد کی تقریب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنی کامیابی کا جشن مناتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیوز کے چیٹ سیکشنز میں مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی ہے جبکہ کچھ صارفین نے تنقیدیں بھی کی ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’سنیما شوٹس، سخت نظام الاوقات اور اس کے باوجود ایم بی بی ایس مکمل کیا، یہ نظم و ضبط کا بہتر نمونہ ہے۔‘‘ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’’وہ دواؤں اور فلموں کو ایک ساتھ کیسے مینج کرتی ہیں؟ واقعی اثر انگیز ہے۔‘‘ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دیکھئے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہپوکریٹک اوتھ لے رہی ہے۔‘‘
Finally
— Swamy Naidu Lenka (@SwamyNaiduLenka) February 11, 2026
Dr Sreeleela
It`s great to finish a degree like MBBS which is very tough in itself
Her hardworking personality 🙏🙏🙏 pic.twitter.com/SBeZOEx2n0
سری لیلا کے بارے میں
سری لیلا ڈیٹرائٹ، مشی گن میں پیدا ہوئیں اور بنگلور میں پرورش پائیں۔ ان کی والدہ معروف ماہر امراض نسواں ہیں۔ ماضی کے کئی انٹرویوز میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی والدہ سے متاثر ہو کر ان کا ابتدائی خواب ڈاکٹر بننے کا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا جبکہ بطور مرکزی کردار انہوں اپنی شروعات ۲۰۱۹ء میں آئی کنڑ فلم ’’کس‘‘ سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’’پیلی سینداد‘‘، ’’دھماکہ‘‘، ’’بھگونت کیسری‘‘، ’’گونتر کارم‘‘، ’’جونیئر‘‘ اور ’’پشپا ۲ دی رول‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس وقت وہ کارتک آرین کے ساتھ انوراگ باسو کی فلم سے اپنا بالی ووڈ کریئر شروع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ جنوبی ہند کی بھی کچھ فلموں جیسے پون کلیان کے ساتھ ’’استاد بھگت سنگھ‘‘ اور دھنش کی آنے والی فلم میں کام کر رہی ہیں۔