اداکارہ امیشا پٹیل اداکاری کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل پر بھی کھل کر اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ٹرولنگ کلچر پر سخت تنقید کی۔
EPAPER
Updated: May 19, 2026, 12:00 PM IST | Mumbai
اداکارہ امیشا پٹیل اداکاری کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل پر بھی کھل کر اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ٹرولنگ کلچر پر سخت تنقید کی۔
اداکارہ امیشا پٹیل اداکاری کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل پر بھی کھل کر اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ٹرولنگ کلچر پر سخت تنقید کی۔ امیشا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اداکاروں کو اپنے ہی لوگ، ہالی ووڈ ستاروں کے مقابلے میں زیادہ بری طرح ٹرول کرتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔
امیشا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہندوستانی ذہنیت اب دوسروں کو نیچا دکھانے والی بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے بڑے ایونٹس میں ستاروں کے لباس اور انداز پر پھیلائی جانے والی منفی سوچ پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔ امیشا نے اسےافسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے لکھاکہ ہندوستان میں اداکاروں کو اپنے ہی لوگ، ہالی ووڈ ستاروں کے مقابلے میں ان کے اپنے ملک میں زیادہ بری طرح ٹرول کرتے ہیں، جو بہت دکھ کی بات ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امیشا پٹیل نے کھل کر اپنی بات رکھی ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ اداکاروں کے پی آر گیم پر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے بیان پر مکمل طور پر قائم ہیں۔ دراصل، ممبئی میں پاپارازی سے بات کرتے ہوئے امیشا نے کہا تھا’’میں نے صحیح کہا۔ آج کل ہر کوئی خود کو نمبر ون سمجھتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کے ایل راہل ریکارڈ توڑ اننگز پرسنیل شیٹی خوش ، خاص انداز میں داماد پر فخر کا اظہارکیا
امیشا نے اپنے ایکس پوسٹ میں نوجوان اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جنہوں نے ابھی تک ۲۰۰؍کروڑ کلب کی کوئی فلم نہیں دی، وہ پی آر ٹیموں کو پیسے دے کر خود کو نمبر وَن اور نمبر ۲؍ کہلوا رہے ہیں۔ امیشا نے صاف کہا’’اپنے آپ کو سپر اسٹار تبھی کہو، جب تم نے کوئی ایسا کام کیا ہو جو تاریخ رقم کر دے۔ پی آر کے کھیل کھیلنا بند کرو۔ یہ ایک کڑوی سچائی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:خلیجی ممالک کی اپیل کے بعد ایران پر حملہ روک دیا گیا: ٹرمپ
انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی اداکار تبھی عالمی سپر اسٹار بنتا ہے جب وہ دنیا بھر میں بڑی ہٹ فلمیں دے۔ امیشا نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں نے کہونا پیار ہے، غدر :ایک پریم کتھا اور غدر ۲؍ جیسی تین بڑی سولو بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ آج بھی یہ میرے معاون اسٹارز کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں ہیں۔ لیکن میری پی آر مشینری جعلی نہیں ہے، اس لیے کمزور ہے۔‘‘