آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں کے ایل راہل مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے اسٹار بلے باز نے راجستھان رائلز کے خلاف بہترین نصف سنچری بنا کر ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: May 19, 2026, 10:58 AM IST | Mumbai
آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں کے ایل راہل مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے اسٹار بلے باز نے راجستھان رائلز کے خلاف بہترین نصف سنچری بنا کر ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں کے ایل راہل مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے اسٹار بلے باز نے راجستھان رائلز کے خلاف بہترین نصف سنچری بنا کر ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ راہل نے آئی پی ایل میں آٹھویں بار ایک سیزن میں ۵۰۰؍ سے زائد رنز مکمل کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مسلسل مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ خاندان بھی راہل کی اس کامیابی پر بے حد خوش ہے۔ اسی دوران بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے بھی اپنے داماد کی اس کامیابی پر خاص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔سنیل شیٹی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کے ایل راہل کا ایک پوسٹر شیئر کیا۔ اس پوسٹر میں راہل کی تصویر کے ساتھ ان کی کامیابی کی معلومات دی گئی تھیں کہ انہوں نے آئی پی ایل میں آٹھویں بار ۵۰۰؍ سے زائد رنز مکمل کر لیے ہیں۔ پوسٹر میں راہل بیٹنگ فارم میں نظر آ رہے تھے۔
اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے اوپر کی جانب “نظر” سے بچانے والی ایموجی بھی لگائی۔ سنیل شیٹی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ مداحوں کو بھی اداکار کا یہ انداز کافی پسند آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر راہل اور سنیل شیٹی کے درمیان ہمیشہ اچھی بانڈنگ دیکھنے کو ملی ہے اور کئی مواقع پر وہ کھل کر راہل کی تعریف بھی کرتے نظر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بارسلونا نے فتح کے ساتھ رابرٹ لیوانڈووسکی کو وداع کیا
اگر راہل کی کارکردگی کی بات کریں تو انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں ۴۲؍ گیندوں پر۵۶؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ راہل کی بیٹنگ کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے میچ میں مضبوط گرفت بنائی اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:نوازالدین صدیقی نے اپنی محنت اور لگن سے اعلیٰ مقام حاصل کیا
اس نصف سنچری کے ساتھ راہل نے آئی پی ایل کی تاریخ میں راجستھان رائلز کے خلاف سب سے زیادہ ۵۰؍ سے زائد اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے اب تک راجستھان کے خلاف ۹؍ بار۵۰؍ سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈاے بی ڈی ویلیئرس کے نام تھا۔ راہل آئی پی ایل میں مسلسل رنز بنانے والے سب سے قابلِ اعتماد بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۸ء سے ۲۰۲۲ء تک مسلسل پانچ سیزن میں ۵۰۰؍ سے زائد رنز بنائے تھے۔