والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچّوں کے ساتھ دوستانہ گفتگو کریں، ان کی مشکلات سنیں، ان کے اسکرین ٹائم اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کیلئے مناسب حدود مقرر کریں اور گھر میں مطالعے، کھیل، گفتگو اور خاندانی وقت کو اہمیت دیں۔
EPAPER
Updated: October 25, 2026, 5:45 PM IST
|
Mubarak Kapdi
والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچّوں کے ساتھ دوستانہ گفتگو کریں، ان کی مشکلات سنیں، ان کے اسکرین ٹائم اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کیلئے مناسب حدود مقرر کریں اور گھر میں مطالعے، کھیل، گفتگو اور خاندانی وقت کو اہمیت دیں۔
تعلیم کا نیا تصوّر یہ بھی پڑھئے: عام شہریوں پر بڑھتا قرض ایک سنگین مسئلہ، ترقی کے حقیقی پیمانوں پر غور کی ضرورت ایک اچھا استاد طالب علم کی صلاحیتوں کو پہچانتا ہے، اس کی کمزوریوں کو سمجھتا ہے، اس کے سوالات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس میں اخلاقی اقدار، برداشت، دیانت داری اور ذمہ داری پیدا کرتا ہے۔ وہ صرف نصاب مکمل نہیں کرتا بلکہ شخصیت کی تعمیر بھی کرتا ہے۔ تاہم، اساتذہ کو بھی بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوگا۔ انہیں نئی تدریسی تکنیکوں، ڈیجیٹل وسائل اور مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال سے واقف ہونا چاہئے۔ جو استاد نئی مہارتیں سیکھنے سے انکار کرے گا، اس کیلئے مستقبل کے طلبہکی تعلیمی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ استاد کی اہمیت کم ہو گئی ہے، بلکہ اس کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ پیچیدہ مگر سنجیدہ ہو گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت جواب دے سکتی ہے، لیکن ایک اچھا استاد طالب علم کو جواب کی حقیقت اہمیت اور اخلاقی حدود سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اے آئی پر مبنی تعلیمی ٹولز کے ڈیزائن اور استعمال میں اساتذہ کی شرکت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ٹیکنالوجی درسی ضرورت کے مطابق ہو۔
تعلیم کسی ایک فرد، اِدارے یا نظام کی مرہونِ منّت نہیں ہوتی بلکہ یہ متعدد قوتوں کے باہمی تعاون سے پروان چڑھنے والا ایک جامع عمل ہے۔ ماضی میں تعلیم کا بنیادی مرکز طالب علم، اُستاد، والدین، تعلیمی انتظامیہ اور حکومت ہوا کرتے تھے، لیکن مصنوعی ذہانت کی آمد نے اس پورے نظام کو ایک نئی جہت عطا کر دی ہے۔ آج تعلیم کے اس بدلتے ہوئے منظرنامے کو ہم’ تعلیمی مسدّس‘ کا نام دے سکتے ہیں، جس کے چھ بنیادی ستون ہیں طلبہ، اساتذہ، مصنوعی ذہانت، والدین، تعلیمی انتظامیہ اور حکومت یہ چھ عناصر اپنی اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن ان میں سے کسی ایک کی کمزوری پورے تعلیمی نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ ان میں سب سے زیادہ طاقتور کون ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ان کے درمیان تعاون، توازن اور ذمہ داری کا رشتہ کس طرح قائم کیا جائے۔
۱۔ طلبہ: تعلیمی نظام کا مرکزی کردار
تعلیمی مسدّس کا سب سے اہم مرکز طالب علم ہے کیونکہ تعلیم کا بنیادی مقصد اسی کی ذہنی اخلاقی، سماجی اور عملی نشوونما ہے۔ تاہم آج کے طالب علم کو ماضی کے طالب علم سے مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس کے سامنے اسمارٹ فون، سوشل میڈیا، آن لائن، تفریح، مصنوعی ذہانت اور معلومات کی بے پناہ فراوانی موجود ہے۔
یہ صورتِ حال اس کیلئے مواقع بھی پیدا کرتی ہے اور خطرات بھی۔ ایک طرف وہ چند لمحوں میں دنیا بھر کی معلومات حاصل کر سکتا ہے، دوسری طرف مسلسل ڈیجیٹل مصروفیات اس کی توجہ، مطالعے کی عادت اور گہرائی سے سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
آج کے طالب علم کو صرف نصابی کتابیں پڑھنے والا فرد نہیں بلکہ ایک باشعور، خود اعتماد، ذمہ دار اور تنقیدی سوچ رکھنے والا انسان بننا چاہئے۔ اسے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کے ساتھ خود تحقیق کرنے، سوال اٹھانے، حقائق کی تصدیق کرنے اور اپنے خیالات، اپنی رائے اور اپنا نقطۂ نظر بلکہ اپنا نظریہ پیش کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنی ہوگی۔
یاد رکھیے، تعلیم کی کامیابی صرف اس بات میں نہیں کہ طالب علم کتنے جواب یاد کرتا ہے، کتنے نمبرات حاصل کرتا ہے بلکہ اس میں ہے کہ وہ کتنے اچھے سوال پوچھنا اور مسائل حل کرنا سیکھتا ہے اور ٹیکنالوجی کا اندھا نقلچی بنتا ہے یا اپنے اندر نِت نئے زاویہ سے سوچنے و سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
۲۔ اساتذہ: علم کے ساتھ کردار سازی کے معمار
ایک زمانہ تھا جب استاد کو معلومات کا بنیادی سرچشمہ سمجھا جاتا تھا۔ طالب علم کسی سوال کا جواب جاننے کیلئے استاد کی طرف دیکھتا تھا۔ آج مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ نے معلومات تک رسائی آسان بنا دی ہے۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر مشین معلومات فراہم کر سکتی ہے تو استاد کی ضرورت کیوں باقی رہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ استاد کا کردار محض معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ ان معلومات کو سمجھنے، پرکھنے اور زندگی میں درست طور پر استعمال کرنے کی تربیت دینا بھی ہے۔
۳۔ مصنوعی ذہانت:
تعلیم کا نیا معاون یا نیا چیلنج؟
تعلیمی مسدّس کا تیسرا اور نسبتاً ًنیا رُکن مصنوعی ذہانت ہے۔ اس نے تعلیم کے میدان میں امکانات کی ایک نئی دنیا کھول دی ہے۔ اب طالب علم اپنی ضرورت کے مطابق وضاحتیں حاصل کر سکتا ہے، زبانوں کا ترجمہ کر سکتا ہے، مشکل تصوّرات کو آسان بنا سکتا ہے اور اپنی رفتار کے مطابق سیکھ سکتا ہے۔ اساتذہ بھی سبق کی منصوبہ بندی، تدریسی مواد کی تیاری، سوالات مرتّب کرنے اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات سمجھنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اسی طرح والدین بچّوں کی پڑھائی میں مدد لینے اور انتظامیہ تعلیمی منصوبہ بندی بہتر بنانے کیلئے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ہر سہولت کے ساتھ کچھ خطرات بھی وابستہ ہوتے ہیں۔ اگر طالب علم اپنا مضمون خود لکھنے کے بجائے مکمل طور پر اے آئی سے تیار کروائے، ہر مسئلے کا حل بغیر سوچے حاصل کرے یا مشینی جواب کو بلا تحقیق درست مان لے تو اس کی آزادانہ سوچ اور تخلیقی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ غلط معلومات، ذاتی معلومات کا تحفظ، نقل، تعلیمی ناانصافی اور ٹیکنالوجی تک غیرمساوی رسائی جیسے مسائل بھی توجہ طلب ہیں لہٰذا تعلیمی اداروں کو اے آئی کے استعمال کے واضح اصول بنانے چاہئے۔ طلبہ کو یہ سکھایا جائے کہ کہاں اس سے مدد لینا مناسب ہے، اپنے کام میں اس کی مدد کا ذکر کیسے کرنا ہے، اور حاصل شدہ معلومات کی تصدیق کس طرح کرنی ہے۔ اے آئی کو استاد کا دشمن، طالب علم کا شارٹ کٹ یا تعلیم کا متبادل بنانے کے بجائے ایک ذمہ دار معاون بنانا ہی دانش مندی ہے۔
۴۔ والدین: گھر کی پہلی درس گاہ کے نگہبان
بچّے کی تعلیم کا آغاز اسکول سے نہیں بلکہ گھر سے ہوتا ہے۔ والدین بچّے کے پہلے استاد ہوتے ہیں کیونکہ زبان، رویّے، عادات، اخلاق اور زندگی کے بنیادی اُصول وہ سب سے پہلے گھر میں سیکھتا ہے۔
آج والدین کے سامنے ایک مشکل صورتحال ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچّے تعلیم میں آگے بڑھیں، جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہوں اور کامیاب زندگی گزاریں لیکن ساتھ ہی انہیں یہ خوف بھی رہتا ہے کہ کہیں موبائل فون، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت بچّوں کو مطالعے، محنت اور حقیقی انسانی تعلقات سے دور نہ کر دیں۔
بعض والدین ضرورت سے زیادہ پابندیاں عائد کرتے ہیں، جبکہ بعض بچّوں کو ہر قسم کی آزادی دے دیتے ہیں۔ دونوں انتہائی مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ بچّوں کو نہ تو مکمل نگرانی کے نام پر ان کی خودمختاری چھین لینی چاہیے، نہ ہی آزادی کے نام پر انہیں بے سمت چھوڑ دینا چاہیے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچّوں کے ساتھ دوستانہ گفتگو کریں، ان کی مشکلات سنیں، ان کے اسکرین ٹائم اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کیلئے مناسب حدود مقرر کریں اور گھر میں مطالعے، کھیل، گفتگو اور خاندانی وقت کو اہمیت دیں۔ انہیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ ہر بچّے کی صلاحیت، رفتار اور دلچسپی مختلف ہوتی ہے۔ بچّوں کا مسلسل موازنہ دوسرے بچّوں سے کرنے کے بجائے ان کی اپنی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ والدین کی سب سے بڑی کامیابی یہ نہیں کہ ان کا بچّہ صرف اچھے نمبر حاصل کرے بلکہ یہ ہے کہ وہ اچھے اخلاق، خود اعتمادی اور ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھے۔
(تعلیمی مسدّس کے بقیہ عناصر پرتدبّرو تبصرہ جاری رہے گا۔ )