یہ ستم ظریفی ہی ہےکہ نئی حد بندی بل منظور کروانے کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے تگ و دو جاری ہے۔ اس تگ و دو سے اخبارات، ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کی ہزاروں سرخیاں بنی ہوں گی مگر شعبۂ تعلیم سے متعلق ایک بھی سرخی نہیں بنی۔
EPAPER
Updated: November 29, 2026, 1:05 PM IST | Mumbai
یہ ستم ظریفی ہی ہےکہ نئی حد بندی بل منظور کروانے کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے تگ و دو جاری ہے۔ اس تگ و دو سے اخبارات، ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کی ہزاروں سرخیاں بنی ہوں گی مگر شعبۂ تعلیم سے متعلق ایک بھی سرخی نہیں بنی۔
یہ ستم ظریفی ہی ہےکہ نئی حد بندی بل منظور کروانے کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے تگ و دو جاری ہے۔ اس تگ و دو سے اخبارات، ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کی ہزاروں سرخیاں بنی ہوں گی مگر شعبۂ تعلیم سے متعلق ایک بھی سرخی نہیں بنی۔ بات گزشتہ چھ مہینوں کی نہیں ہے۔ اس سے پہلے کے چھ ماہ، پھر اُس سے پہلے کے چھ ماہ اور پھر اُس سے بھی پہلے کے چھ ماہ۔ آپ جتنا پیچھے جائیں گے معلوم ہوگا کہ شعبۂ تعلیم کو سرخیوں میں جگہ ملتی ہی نہیں ہے۔ ملی بھی ہے تو منفی اسباب کی بنیاد پر مثلاً طلبہ کی خودکشی، طلبہ کا ذہنی تناؤ ،امتحانی پرچوں کا افشا ہونا، طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی،وغیرہ۔ عموماً یہی خبریں گشت کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نئی حد بندی بل سیاسی وفاداری کا امتحان
اہل اقتدار کو اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اقتدار اور عوام کے درمیان ایک قسم کی رسہ کشی چلتی رہتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اہل اقتدار جو چاہتے ہیں وہی عوام بھی چاہتے ہوں یہ ضروری نہیں بالکل اسی طرح جیسے عوام جو چاہتے ہیں اہل اقتدار بھی چاہتے ہوں ضروری نہیں ہے۔ اب یہی دیکھئے کہ نئی حد بندی بل کو منظور کروانے کیلئے وہ اجلاس دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جسے معلق رکھا گیا تھا۔ کیا تعلیمی مسائل کے حل کیلئے ایسا کوئی اجلاس ہوتا ہے؟ ملک بھر میں سرکاری اسکول اساتذہ کی کمی سے نبرد آزما ہیں۔ کہیں خالی اسامیاں سیکڑوں میں ہیں تو کہیں ہزاروں میں۔ ایک دن کسی ایک اسکول سے کوئی ایک معلم غیر حاضر رہے تو طلبہ کا نقصان ہوتا ہے، حالانکہ ذمہ دار اساتذہ دوسرے دن اس کی بھرپائی کر دیتے ہیں مگرسوچئے کہ جب ایک دن کیلئے ایک اسکول کے ایک معلم کی غیر حاضری نقصان کا سبب بنتی ہے تو سیکڑوں اور ہزاروں اساتذہ کی کمی سے طلبہ کا کتنا نقصان ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کل کی سستائی اور آج کی مہنگائی
اس موضوع پر پارلیمانی اجلاس بلانا تو دور، اس پر غور و فکر بھی نہیں ہوتا، نہ ہی کوئی بیان جاری کیا جاتا ہے۔ اِس دانستہ غفلت کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ کئی ریاستوں میں اساتذہ کی بھرتی کا حکم جاری کیا جاچکا ہے مگر تقرریاں نہیں ہوئیں۔ پوچھئے کس کا انتظار ہے تو جواب ملے گا کہ انتظار ختم ہونے کا انتظار ہے اور کچھ نہیں۔ چھوڑ دیجئے اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو، بھول جائیے تعلیم کے معیار کو، نظر انداز کردیجئے تعلیم کے ثمربار ہونے کو، مت پوچھئے کہ تعلیمی معیار کے معاملے میں ہم عالمی نقشے پر کہاں کھڑے ہیں، ان چیزوں کا تعلق ’’ضرورت سے زیادہ تمنا کرنے‘‘ سے ہے۔ جب بنیادی مسائل حل نہ ہوتے ہوں تو ضرورت سے زیادہ تمنا کرنا حماقت ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کا ڈنکا خوب بجا مگر خاموش ہو گیا۔ شاید اسی لئے کہ اس کے نفاذ کیلئے جو حکومتی اقدام ضروری تھے، نہیں کئے گئے۔ شعبۂ تعلیم کے کسی جانکار سے پوچھ لیجئے کہ کیا این ای پی کا نفاذ عمل میں آیا؟ اگر وہ تفصیلی جواب دے تو آپ کو اتنا کچھ بتا دے گا کہ آپ گھر جا کر پوری کتاب لکھ دیں، اس کے بعد بھی بہت سا مواد باقی رہ جائے گا۔ سیاسی گلیاروں میں حالیہ دنوں میں ’’ان سی پی، این سی پی‘‘ تو بار بار سنا گیا مگر ’’ این ای پی‘‘ ایک بار بھی نہیں سنا گیا۔ ہم وشو گرو بننا چاہتے تھے، شاید اس لئے ارادہ ترک کردیا کہ طالب علموں کو سکھانا مشکل ہورہا ہے تو دُنیا کو کیسے سکھائیں گے ۔