• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں۱۷؍ غیر ملکی یونیورسٹیوں کو کیمپس قائم کرنے کی منظوری: مرکز

Updated: November 26, 2026, 6:34 PM IST | New Delhi

مرکزی وزارت تعلیم نے ہندوستان میں۱۷؍ غیر ملکی یونیورسٹیوں کو کیمپس قائم کرنے کی منظوری دے دی، وزارت نے کہا ہے کہ تقریباً۲۱؍ غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی ادارے فی الحال ہندوستان میں کام کر رہے ہیں، جبکہ۱۷؍ غیر ملکی یونیورسٹیوں کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ضوابط کے تحت ملک میں کیمپس قائم کرنے کے لیے ارادہ نامے جاری کیے گئے ہیں۔

Union Education Minister Pralhad Joshi. Photo: INN
مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزارت تعلیم نے ہندوستان میں۱۷؍ غیر ملکی یونیورسٹیوں کو کیمپس قائم کرنے کی منظوری دے دی، وزارت نے  کہا ہے کہ تقریباً۲۱؍ غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی ادارے فی الحال ہندوستان میں کام کر رہے ہیں، جبکہ۱۷؍ غیر ملکی یونیورسٹیوں کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ضوابط کے تحت ملک میں کیمپس قائم کرنے کے لیے ارادہ نامے جاری کیے گئے ہیں۔ارادہ نامے جاری کی جانے والی یونیورسٹیوں میں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور اٹلی کے ادارے شامل ہیں۔ یہ تفصیلات وزارت تعلیم کے لیے پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کے۲۰۲۶ء کے پہلے اجلاس میں شیئر کی گئیں، جس کی صدارت مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی نے بدھ کو کی۔پینل سے خطاب کرتے ہوئے جوشی نے کہا کہ ہندوستانی علمی نظام عالمی اثرات کی طویل وراثت رکھتا ہے اور وزارت کا مقصد اس کے بین الاقوامی اثرات کو مزید بڑھانا ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس مقصد کے ساتھ بیرون ملک ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کیمپس قائم کرنے اور  ہندوستان میں غیر ملکی یونیورسٹی کیمپس کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ جوشی نے مزید کہا کہ بیرون ملک سی بی ایس ای اسکولوں کی مانگ  ہندوستانی تعلیمی پروگراموں کی ساکھ اور عالمی سطح پر ان کی توسیع کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: داعش کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتارمحمد وقار لون کی ضمانت عرضداشت ۵؍ سال بعد منظور

بعد ازاں کمیٹی کو بریفنگ کے دوران محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بین الاقوامی کاری کو آگے بڑھانے والی چار بنیادی حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کیا: تعلیمی و تحقیقی تعاون، بین الاقوامی طلباء کو  ہندوستان میں تعلیم کے لیے راغب کرنا، غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو  ہندوستان میں برانچ کیمپس قائم کرنے کی اجازت دینا، اور  ہندوستانی اداروں کو بیرون ملک کیمپس قائم کرنے کی اجازت دینا۔محکمے نے اراکین کو  ہندوستان انوویٹس، اسپارک، گیان اور ڈاسا سمیت اقدامات اور نئے سرے سے بنائے گئے اسٹڈی ان انڈیا پورٹل کے بارے میں بھی بریف کیا۔
علاوہ ازیں محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی نے اراکین کو بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی۲۰۲۰ اور وکست بھارت ۲۰۴۷ءکی خواہش ہندوستانی تعلیمی نظام میں تبدیلی کی رہنمائی کر رہی ہے۔وزارت نے کہا کہ نصاب کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنا، کثیر لسانی تعلیم، طلبہ و اساتذہ کے لیے تبادلہ پروگرام، اور تعلیمی مساوات و معیار کے لیے قومی تشخیصی مرکز بین الاقوامی کاری کو آگے بڑھانے والے اہم عوامل میں شامل ہیں۔مرکز نے کہا کہ تقریباً۲۶۸؍ سی بی ایس ای اسکول۲۶۳ ممالک میں کام کر رہے ہیں اور دبئی میں ایک بیرون ملک علاقائی دفتر بھی قائم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا، ’’عالمی سطح پر منسلک اسکولوں میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک معیاری تشخیصی فریم ورک بھی نافذ کیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا پر’سنسر شپ‘، ہائی کورٹ میں اپیل

اجلاس میں مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس سے  ہندوستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم ملک کے اندر ہی ملے گی اور بیرون ملک جانے کی ضرورت کم ہوگی۔ اس سے تحقیق، جدت اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK