• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: آکسفورڈ کے محققین کا سب سے زیادہ حوالہ دیا گیا، رسل گروپ یونیورسٹیوں میں سرفہرست

Updated: November 26, 2026, 2:07 PM IST | London

آکسفورڈ کے ۶۳ محققین اس فہرست میں شامل ہیں، جو رسل گروپ یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) ۵۹ محققین کے ساتھ دوسرے اور کیمبرج یونیورسٹی ۵۳ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یو سی ایل (UCL) میں کیمبرج کے مقابلے اعلیٰ درجے کے ماہرینِ تعلیم زیادہ ہیں، حالانکہ یو سی ایل میں طلبہ کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ امپیریل کالج لندن ۳۲ محققین کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جس کے بعد ایڈنبرا یونیورسٹی ۲۸ محققین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Oxford University. Picture: X
آکسفورڈ یونیورسٹی۔ تصویر: ایکس

برطانیہ کی تمام رسل گروپ یونیورسٹیوں میں ۲۰۲۶ء میں سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والے (highly cited) ماہرینِ تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کلیریویٹ (Clarivate) کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ’ہائیلی سائٹڈ ریسرچرز‘ (سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے محققین) کی فہرست میں آکسفورڈ کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔ 

کلیریویٹ کی فہرست میں ایسے ماہرینِ تعلیم شامل ہیں جنہوں نے متعدد ایسے تحقیقی مقالے لکھے ہیں جو اپنے شعبے میں سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والے سرفہرست ایک فیصد مقالوں میں شامل تھے۔ یہ تقریباً اس مضمون کے سرفہرست ۱ء۰ فیصد ماہرینِ تعلیم میں شامل ہونے کے برابر ہے۔ ۲۰۲۶ء کی فہرست میں مجموعی طور پر ۷۰۹۰ محققین جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ان میں سے کئی برطانیہ کی رسل گروپ یونیورسٹیوں میں کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: فلسطینی یونیورسٹی طالب علم کو بغیر مقدمے کے حراست میں رکھنے کی کوشش

آکسفورڈ کے ۶۳ محققین اس فہرست میں شامل ہیں، جو رسل گروپ یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) ۵۹ محققین کے ساتھ دوسرے اور کیمبرج یونیورسٹی ۵۳ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یو سی ایل (UCL) میں کیمبرج کے مقابلے اعلیٰ درجے کے ماہرینِ تعلیم زیادہ ہیں، حالانکہ یو سی ایل میں طلبہ کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ امپیریل کالج لندن ۳۲ محققین کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جس کے بعد ایڈنبرا یونیورسٹی ۲۸ محققین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ برسٹل یونیورسٹی اور کنگز کالج لندن ۲۲، ۲۲ محققین کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔

یارک یونیورسٹی میں سب سے کم محققین ہیں، جن کا صرف ایک محقق اس فہرست میں شامل ہے۔ اس فہرست میں سینٹر فار ہیلتھ اکنامکس کے پروفیسر مائیکل ڈرمنڈ کا نام درج ہے۔ ڈرہم یونیورسٹی، لیورپول یونیورسٹی اور کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ میں سے ہر ایک کے تین، تین محققین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: روہنگیا نسل کشی: عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد برطانیہ کی میانمار کےخلاف کارروائی

کلیریویٹ (Clarivate) کی ’ہائیلی سائٹڈ ریسرچرز‘ فہرست میں شامل یونیورسٹیوں کے نام حسب ذیل ہیں۔ 

۱) یونیورسٹی آف آکسفورڈ – ۶۳

۲) یونیورسٹی کالج لندن (UCL) – ۵۹

۳) یونیورسٹی آف کیمبرج – ۵۳

۴) امپیریل کالج لندن – ۳۲

۵) یونیورسٹی آف ایڈنبرا – ۲۸

=۶) یونیورسٹی آف برسٹل – ۲۲

=۶) کنگز کالج لندن (KCL) – ۲۲

۸) یونیورسٹی آف ایکسیٹر – ۱۸

۹) یونیورسٹی آف گلاسگو – ۱۵

۱۰) یونیورسٹی آف برمنگھم – ۱۱

۱۱) یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن – ۹

۱۲) یونیورسٹی آف مانچسٹر – ۸

=۱۳) نیو کیسل یونیورسٹی – ۷

=۱۳) یونیورسٹی آف ناٹنگھم – ۷

۱۵) لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پالیٹیکل سائنس (LSE) – ۶

=۱۶) یونیورسٹی آف شیفیلڈ – ۵

=۱۶) یونیورسٹی آف واروک – ۵

=۱۸) کارڈف یونیورسٹی – ۴

=۱۸) یونیورسٹی آف لیڈز – ۴

=۱۸) کوئین میری یونیورسٹی آف لندن – ۴

=۲۱) ڈرہم یونیورسٹی – ۳

=۲۱) یونیورسٹی آف لیورپول – ۳

=۲۱) کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ – ۳

۲۴) یونیورسٹی آف یارک – ۱

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK