Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران جنگ :مذاکرات درکنار، سخت بیان بازی شروع

Updated: April 30, 2026, 11:46 AM IST | Agency | Washington

ٹرمپ نے بندوق تھامے تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ’میں مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتا‘ ایران نے کہا ہرمز کوئی نہیں کھلواسکتا۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این
 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر جلد ڈیل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتا۔ایران جنگ اور مذاکرات کے تناظر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے روز متعدد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک بار پھر نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کو دھمکانے کے لیے بندوق اٹھائے ہوئے اپنی اے آئی تصویر بھی جاری کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر جلد ڈیل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جلد سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے معاملات کو درست انداز میں سنبھالنے میں ناکام ہے اور لگتا ہے کہ اس کو غیر جوہری معاہدہ کرنا نہیں آتا۔اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک اے آئی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ بندوق تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔
’’ طویل مدتی ناکہ بندی کیلئے تیار رہیں‘‘
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاونین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی اور سفارتی ناکہ بندی کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔  صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی معاونین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ طویل مدتی ناکہ بندی کیلئے تیار رہیں۔   اس حوالے سے امریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کھلی جنگ کے مقابلے میں ناکہ بندی ایک کم خطرناک راستہ ہے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کے خلاف یقینی فتح کے حصول تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔  
 
 
ایرانی سیکوریٹی کونسل نے کیا کہا؟
ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی۔ تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا کنٹرول غیر متزلزل ہے اور ایرانی اجازت کے بغیر ایک لٹرپٹرول بھی ہرمز سے نہیں جاسکتا۔ ابراہیم رضائی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈرز کے حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز سے ایران کا کنٹرول ختم نہیں کر سکتیں، ایران کی مرضی کے بغیر ایک لیٹر پیٹرول بھی اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔ دوسری جانب ایرانی افواج کے ترجمان محمد اکرم نے موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیا اورکہا کہہم اب بھی حالت جنگ میں ہیں، ایران کو امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے۔
 
 
۲۰؍ سےزائد ایرانی جہاز پھنس گئے: سینٹکام
واشنگٹن(ایجنسی): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے۔ سینٹکام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطاً۵؍ جہاز لنگر انداز ہوتے تھے تاہم جاری ناکہ بندی کے باعث  اب وہاں۲۰؍ سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK