Inquilab Logo Happiest Places to Work

رَبِ کائنات کی بندگی اور شخصیت کی بلندی

Updated: June 26, 2026, 3:47 PM IST | Dr. Mohammed Rifat | Mumbai

اِنسان کی شخصیت، بلندی، رفعت اور عظمت سے اُس وقت ہم کنار ہوتی ہے جب اُس کا تعلق رَبِ کائنات سے قائم ہوتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اِنسان کی شخصیت، بلندی، رفعت اور عظمت سے اُس وقت ہم کنار ہوتی ہے جب اُس کا تعلق رَبِ کائنات سے قائم ہوتا ہے۔اللہ کے قرب کے طلب گار اِنسان کی نگاہ وسیع ہوتی ہے اوراُس کا تصوّر آفاقی ہوتا ہے ۔ اب یہ ظاہر ہے کہ خالقِ کائنات سے تعلق کی بنیاد صرف توحید ہوسکتی ہے ۔ ملحد تو خالقِ کے وجود کا ہی قائل نہیں ہوتا ۔ چنانچہ اُس سے تعلق کیسے قائم کرسکتا ہے ؟ رہے مشرک تووہ خدا کے وجود کے قائل ہوتے ہیں لیکن اُس کے ساتھ دوسروں کوبھی شریک کرتے ہیں چنانچہ محبت کے جذبات جو خدا کے لئےخالص  ہونے چاہئیں ،  جھوٹے معبودوں کے لئے بھی اپنے دِل میں رکھتے ہیں ۔ اس لیے ملحدین اور مشرکین ،دونوں کا طر زِ فکر اور طرزِ زندگی ، انہیں آفاقیت سے بے گانہ کردیتا ہے اور عظمت وبلندی کے بجائے پستی اور کوتاہ بینی اُن کے حصے میں آتی ہے۔ ذیل کی آیات اِن حقائق کوبیان کرتی ہیں:

’’یہ لوگ ، دنیا کی زندگی کا بس ظاہر ی پہلو جانتے ہیں اور آخرت سے غافل ہیں۔‘‘ (سورۂ روم  :۷ )

یہ بھی پڑھئے: زندگی کی ٹھوکریں کچھ نہ کچھ ضرور سکھادیتی ہیں

’’کیا وہ شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اُسے ز ندگی بخشی اوراُس کووہ روشنی عطا کی جس کے اجالے میں وہ لوگوں کے درمیان زندگی کی راہ طے کرتا ہے ، اُس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جوتاریکیوں میںپڑا ہوا ہو اورکس طرح اُن سے نہ نکلتا ہو؟‘‘(انعام  :۱۲۲)

’’ان کے سامنے اس شخص کا حال بیان کرو، جس کوہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا، مگروہ اُن کی پابندی سے نکل بھاگا۔آخر کار شیطان اُس کے پیچھے پڑگیا ، یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والوں میںشامل ہوکر رہا۔ اگر ہم چاہتے تو اُسے ان آیتوں کے ذریعے بلندی عطا کرتے ، مگروہ تو زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہشِ نفس کے پیچھے پڑا رہا۔ لہٰذا اُس کی حالت، کتے کی سی ہوگئی کہ تم اُس پر حملہ کرو تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اُسے چھوڑدو تب بھی زبان لٹکائے رہے۔ یہی مثال ہے اُن لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ۔ تم یہ حکایات ان کو سناتے رہو، شاید کہ یہ کچھ غور وفکر کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK