Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ میں انہدامی کارروائی کے دوران مقامی باشندوں کی لوٹ مار

Updated: July 16, 2026, 10:58 AM IST | Dhule

شیواجی مارکیٹ میں توڑی گئی دکانوں کی سلاخیں، لکڑی کے باکس اور دیگر چیزیں لوگ اٹھا کر لے بھاگے۔

There was also a fight between people who were returning the goods for free. (Photo: Inqiulab)
مال مفت لوٹتے ہوئے لوگوں میں جھگڑا بھی ہو گیا۔ (تصویر: انقلاب)

دھولیہ کےآگرہ روڈ پر پانچ قندیل کے قریب میونسپل مارکیٹ کی تعمیر  کیلئے انتظامیہ نے شیواجی مارکیٹ کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس انہدامی کارروائی کے دوران مقامی باشندوں نے منہدم ہونے والی دکانوں میں لوٹ مچادی۔ منگل کو دوپہر میں میونسپل کمشنر نتن کاپڑنیس نے شنکر مارکیٹ اور دانا بازار علاقوں کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو فوراً دکانیں خالی کرنے کا حکم دیا۔  اس کے بعد انہدامی کارروائی شروع ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہرادون میں ’چھاتروں کی گونج‘ کی اجازت عین وقت پر منسوخ

انہدامی کارروائی کے دوران سامان کی لوٹ مار

پولیس کی موجودگی میں میونسپل کارپوریشن کے انہدامی دستے نے دکانوں کو توڑنا شراوع کیا۔  دو جے سی بی کی مدد سے کپڑا مارکیٹ کوزمین بوس کر دیا گیا اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھا کر کچھ لوگ  یہاں سامان اٹھانے کیلئے پہنچ گئے۔ جس کے ہاتھ میں جو لگا وہ اٹھا کر بھاگ رہا تھا ملبے سے لوہے کی سلاخیں، پترے، لکڑے کے باکس لوگ اپنے سروں پر رکھ کر لے جانے لگے یہ منظر کسی فساد میں لوٹ مار جیسا نظر آ رہا تھا۔ جے سی بی کے آگےآگے لوگ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر سامان اٹھا رہے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ سامان کو لے کر آپس میں لڑتے بھی نظر آئے ۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس یہاں پہنچی اور سامان لوٹنے والوں کو یہاں سے بھگایا۔

یہ بھی پڑھئے: گجرات: داڑھی رکھنا، برقع پہننا، بول چال میں عربی الفاظ اور اعتکاف ’بنیاد پرستی‘

  معلوم ہوکہ پانچ قندیل مارکیٹ کی تعمیر کیلئے حکومت سے فنڈ کی منظوری مل گئی ہے۔ حالانکہ کام کا سنگ بنیاد ضلع کے سرپرست وزیرجے کمار راول کے ہاتھوں دھوم دھام سے کیا گیا لیکن اب تک صرف انہدامی کارروائی شروع ہوئی ہے ۔ اس دوران دکانداروں نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس انہدامی کارروائی کے خلاف اسٹے آرڈر ہے میونسپل کمشنر نے  کہا کہ کسی کے پاس اسٹے آرڈر ہے تو ہمیں دکھائے  ہم عدالت کے حکم پر عمل کریں گے مگر کوئی اسٹے آرڈر لے کر سامنے نہیں آیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK