• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: کانگریس کا آرایس ایس دفتر کے باہر جارحانہ مظاہرہ

Updated: September 10, 2026, 1:03 PM IST | Ali Imran | Nagpur

سیکڑوں کانگریس کارکنان نے’ اسمرتی بھون‘ کے گھیراؤکی کوشش کی،منوسمرتی کی کاپیاں جلائیں، ملک کو منوسمرتی سے چلانے کا الزام لگایا۔

Protesters chanting slogans near the barricade set up close to the RSS office. Photo: INN
آرایس ایس کے دفتر کے قریب لگے بیریکیڈ کے پاس مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی ریلی کے بعد میدان کے مبینہ شدھی کرن کے تنازع سے سیاسی  ماحول گرم ہے۔ کانگریس کی جانب سے ملک بھر میں اسکے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے تحت ناگپور میں بدھ کو یوتھ کانگریس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف مہم شروع کی اور ریشم باغ میں واقع آر ایس ایس کے سمرتی بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے کانگریس کارکنان کو اسمرتی بھون پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:حکام نے گراؤنڈ زیرو کی زہریلی ہوا کے بارے میں جھوٹ بولا: ممدانی؛ ثبوت کےطور پر ۱۷۰۰۰۰ صفحات جاری کئے

حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران کانگریس کے سیکڑوں کارکنان نے جم کر نعرے بازی کی اور الزام لگایا کہ آر ایس ایس آئین کے بجائے مانوسمرتی کے نظریہ کی بنیاد پر ملک چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر یوتھ کانگریس نے سنویدھان سنمان یاترا کا اہتمام ناگپور میں کیا تھا۔ یہ مورچہ اپنے احتجاجی مقام سے آر ایس ایس دفتر کی طرف روانہ ہوا۔ اس مارچ میں یوتھ کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے آئین اور مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے منواسمرتی کی جلد پھاڑ کر نذرِ آتش کیں۔

یہ بھی پڑھئے:آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نےمعیار تعلیم کی بہتری کیلئے شہر کے۵؍ اُردومیڈیم میونسپل اسکول گودلئے

اس احتجاج کے ذریعے یوتھ کانگریس نے پیغام دیا کہ اس یاترا کا مقصد منواسمرتی کے مطابق سماجی عدم مساوات کو فروغ دینے والے نظریات کی مخالفت کرنا اور آئین کے ذریعے دیے گئے مساوات اور سماجی انصاف کے حقوق کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس یاترا کے پیش نظر ریشمی باغ علاقہ میں واقع آر ایس ایس دفتر و اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ تاہم جب مورچہ آر ایس ایس کے دفتر کی طرف بڑھا تو کچھ دیر کے لئے کشیدگی کا ماحول پید اہوگیا تھا۔ یوتھ کانگریس کے عہدیداروں نے بتایا کہ مارچ کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھ اپائی ہوئی۔ جس میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شیوراج مورے اور ریاستی انچارج نوجوت سنگھ سندھو زخمی ہوئے ہیں۔ شیوراج مورے کو سیون اسٹار اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

’’پولیس کے خلاف کیس درج ہونا چاہئے‘‘

یوتھ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ مورے پر مبینہ حملے کے سلسلے میں پولیس کے خلاف کیس درج کیا جائے۔ تادم تحریر پولیس کے تشدد اور متعلقہ افسران کے خلاف شکایت درج کرنے کے لئے یوتھ کانگریس کے کارکنان نندن وَن پولیس تھانے میں داخل ہوچکے تھے۔ یوتھ کانگریس کے عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی انتہائی سنگین ہے اور پولیس پر کارروائی کے لئے پولیس تھانے کا گھیراؤ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK