Inquilab Logo Happiest Places to Work

دپیکا کی وجہ سے رنبیرنے ’’کاک ٹیل ‘‘ میں کام سے انکار کردیا تھا: سیف علی خان

Updated: June 21, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai

جیسے ہی فلم ’’کاک ٹیل۲‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور ناظرین اور ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آئے، بہت سے لوگ دوبارہ’’کاک ٹیل‘‘ کو یاد کرنے لگے، جو ایک مقبول رومانوی ڈرامہ فلم تھی۔

Ranbir Deepika And Saif.Photo:INN
سیف ،دپیکا اور رنبیر۔ تصویر:آئی این این

جیسے ہی فلم ’’کاک ٹیل۲‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور ناظرین اور ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آئے، بہت سے لوگ دوبارہ’’کاک ٹیل‘‘ کو یاد کرنے لگے، جو ایک مقبول رومانوی ڈرامہ فلم تھی جس میں سیف علی خان، دپیکا پڈوکون  اورڈیانا پینٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیف علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اس فلم میں ان کی کاسٹنگ پہلے سے طے شدہ نہیں تھی۔ ان کے مطابق، فلمسازوں نے انہیں حتمی طور پر منتخب کرنے سے پہلے کئی بڑے اداکاروں پر غور کیا تھا۔ ان ناموں میں رنبیر کپور بھی شامل تھے، جن سے فلم کے ابتدائی مراحل میں رابطہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم میں چھیڑ چھاڑ کو محبت سمجھا جاتا تھا، آج ایسا کرنے والا جیل پہنچ جائے گا: مدھو


رنبیر اور عمران خان تھے کاک ٹیل کے اصل انتخاب
ویرا ئٹی انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ وہ اس وقت فلم کا حصہ بنے جب فلم ساز مرکزی مرد کردار کے لیے مناسب اداکار تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ اس وقت دپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی کی کاسٹنگ مکمل ہو چکی تھی، مگر ہیرو کی تلاش جاری تھی۔ سیف نے کہا’’ ان کے پاس دپیکا اور ڈیانا تو تھیں، لیکن انہیں اس کردار کے لیے کوئی ہیرو نہیں مل رہا تھا، شاید اس لیے کہ ویرونیکا (دپیکا کا کردار) بہت ہی زبردست اور دلکش تھا۔ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے کچھ اداکاروں سے رابطہ کیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے عمران خان اور رنبیر کپور سے بھی بات کی تھی، اور چند دیگر لوگوں سے بھی۔ پھر میں نے کہا، ٹھیک ہے، میں یہ فلم کر لیتا ہوں  اور میرا خیال ہے کہ سب کو شکر گزار ہونا چاہیے کہ میں نے یہ فلم کی۔ کم از کم میری کہانی تو یہی ہے۔ مجھے اس فلم میں بہت مزہ آیا۔ میں ہومی (اداجانیا) کو بہت پسند کرتا ہوں اور شوٹنگ کے دوران ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایران کا ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان

رنبیر کاک ٹیل  کے بڑے مداح نہیں تھے
فلم ’’تماشہ‘‘ کی تشہیر کے دوران  این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے اس وقت کو یاد کیا جب دپیکا نے کاک ٹیل سائن کی تھی اور رنبیر کو اس فیصلے پر تحفظات تھے۔ دپیکا نے بتایاکہ ’’جب میں یہ فلم کرنے والی تھی اور لندن شوٹنگ کے لیے جانے کی تیاری کر رہی تھی، تو رنبیر کا خیال تھا کہ یہ میرے لیے صحیح فلم نہیں ہے۔‘‘ اس پر رنبیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا’’ ہوا یوں کہ کاک ٹیل کے ہدایتکار ہومی اداجانیا، جو ایک بہترین ہدایتکار اور میرے قریبی دوست ہیں، ایک خاص طرز کی فلمیں بناتے ہیں۔ مجھے ’’کاک ٹیل‘‘ کی کہانی کا علم نہیں تھا، صرف اتنا جانتا تھا کہ اسے امتیاز علی نے لکھا ہے۔ اس وقت دپیکا کے پاس کئی اچھی فلموں کی پیشکش تھیں، لیکن انہوں نے ’’کاک ٹیل‘‘ کا انتخاب کیا۔ ا نہیں اس فلم میں کچھ خاص نظر آیا جو شاید مجھے نظر نہیں آیا تھا۔ اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ تم یہ فلم کیوں کر رہی ہو؟ اتنے اچھے ہدایتکار تمہارے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، ان میں سے کوئی فلم کیوں نہیں کر لیتیں؟ لیکن یہ مکمل طور پر ان کا اپنا فیصلہ اور ان کی فطری سمجھ تھی، جو بعد میں میری سوچ سے بہتر ثابت ہوئی۔ ایک دوست کے طور پر میں نے صرف سوال کیا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK