• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کی شادی کی تقریب پر حملے کو امریکی نائب صدر نے ’حادثہ‘ قرار دیا

Updated: September 05, 2026, 1:15 PM IST | Agency | Washington

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے کوہستک میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کے درمیان امریکی فوج کا دفاع کیا ہے۔ وینس نے وہائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’امریکہ کبھی بھی جنگ میں شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔ ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔‘‘انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کو محض حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ،’’بعض اوقات یہ چیزیں ہو جاتی ہیں۔‘‘

US Vice President JD Vance. Picture: AP/PTI
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس۔ تصویر: اےپی / پی ٹی آئی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے کوہستک میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کے درمیان امریکی فوج کا دفاع کیا ہے۔ وینس نے وہائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’امریکہ کبھی بھی جنگ میں شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔ ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔‘‘انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کو محض حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ،’’بعض اوقات یہ چیزیں ہو جاتی ہیں۔‘‘

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق حملے میں ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔ ۴؍ سالہ بچے سمیت ۵؍ افراد جاں بحق اور بچوں سمیت ۶۸؍ افراد زخمی ہوگئے۔ امریکہ نے یکم ستمبر کو ایرانی وقت کے مطابق رات ساڑھے۹؍بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے۱۱؍ بجے) فضائی حملہ کیا۔ ایران نے اس حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یوکرین جنگ ختم کرانے کی کوشش، امریکی ایلچی کیف جائیں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جارحیت کے دوران شہریوں پر امریکی حملوں کے وسیع سلسلے کا ایک حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی مظالم کا کیٹلاگ اب مکمل ہو گیا ہے۔نائب صدر وینس کا یہ بیان۲۸؍ فروری کو مناب کے شجرہ طیبہ اسکول پر امریکی حملے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں ۱۲۰؍ طلبہ اور۲۶؍ اساتذہ سمیت۱۶۸؍ افراد ہلاک ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK