نوجوانوں کو خصوصی طور پر انہیں اپنانا چاہئے ، اس سے انہیں اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری /دفتری زندگی میں بھی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔
EPAPER
Updated: September 27, 2023, 12:29 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai
نوجوانوں کو خصوصی طور پر انہیں اپنانا چاہئے ، اس سے انہیں اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری /دفتری زندگی میں بھی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔
(۱) کوئی چیز فروخت کرنے اور مول بھاؤکرنے کی صلاحیت آپ میں ضرور ہونی چاہے، اگر آپ یہ جانتے تو آپ کو یہ ضرور سیکھنی چاہئے، زندگی میں یہ صلاحیت بڑی کام آئے گی۔
(۲) آپ جو کچھ سوچتے اور محسوس کرتے ہیں، اسے دوسروں تک بخوبی بیان کرنے کا ہنر آپ میں ہونا چاہئے۔ اگر آپ اپنی بات دوسروں کو سمجھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر آپ زندگی کے ہرشعبے میں آگے رہ سکتے ہیں۔
(۳) بڑے کام یا پروسیس کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے اسے انہماک و دلچسپہی کے ساتھ مکمل کرنے کی خوبی آپ میں ہونی چاہئے۔یہ صلاحیت آپ کو ضرور سیکھنی چاہئے۔
(۴) دوسروں کو خاموشی سے سننے اور ان سے سیکھنےکا ہنر و جذبہ آپ میں ہونا چاہئے۔ آپ کو یہ بھی پتہ ہونا چاہے کہ آپ کو کب خاموش رہنا ہے اور کب بولنا ہے۔ کیونکہ اس سے آپ کا ہی بھلا ہوگا۔
(۵) اچھی باتوں کو اپنانے، خود کو بہتربنانے کی خوبی آپ میں ہونی چاہئے اور یہ کام ہمیشہ جاری رکھیں کیونکہ اس سے آپ زندگی کی ہر چھوٹی بڑی رکاوٹ کو ہنستے کھیلتے پار کرنے والے بن جائیں گے۔
(۶) مطالعہ کی عادت ڈالیں اور جو کچھ پڑھیں اسے خوب سمجھ کر پڑھیں اور اہم نکات کو ذہن نشین کرتے جائیں۔ یہ عادت و معمول آپ کے لئے فائدہ مند ہوں گے۔
(۷) آپ کو ایسے الفاظ وجملے لکھنے کا ہنر آنا چاہے جس سے لوگ متاثر ہوجائیں۔ اس لئے مطالعہ کرتے رہیں اور اپنے طرز نگارش کو نکھاریں، کیونکہ آپ اپنی تحریر سے لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں۔
(۸) بڑے مجمع سے خطاب کرنےکی ہمت اپنے اندر پیدا کریں اور اس ہنرکو سیکھئے، پبلک اسپیکنگ کی ہردور میں اہمیت ہوتی ہے۔ اس کی ضرورت ہر شعبے میں ہوتی ہے۔
(۹) ہمت نہ ہارنے کا جذبہ پیدا کریں ، کتنی ہی ناکامیوں کا آپ سامنا کریں ، کبھی بھی کوشش کا سلسلہ بند نہ کریں۔ یہ خوبی آپ کےاندر ہونی چاہئے۔
(۱۰) ناکامی، مسائل، پریشانیوں سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کریں اور زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کا طرز عمل اپنائیں۔
(۱۱) اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنا سیکھیں۔ فضول کاموں میں وقت گزاری سے بچیں ۔
(۱۲) اپنے آپ کو ہمیشہ مثبت خیال رکھنے کا ہنر اپنائیں اور عمیق نظری سے کام لیں ۔
(۱۳) اپنی بہتری کے لئے خود پر خر چ کریں ، چاہے پھر علم سیکھنا ہو یا صحت کو بہتر بنانا ہو۔
(۱۴) زندگی میں ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کریں اور ہر قسم کے حالات میں معمول کے مطابق کام کرنے کا جذبہ رکھیں۔
(۱۵) دوسروں کے جذبات و احساسات کو سمجھنے اور ان کی قدر کرنے والے بنیں۔
(۱۶) ثابت قدم رہنے کا گر سیکھیں۔
(۱۷) مدد کی ضرورت ہوتو لوگوں سے مدد مانگنے میں نہ ہچکچائیں۔
(۱۸) فیصلے جذبات کے بجائے حقائق کی روشنی میں کریں۔