Inquilab Logo

انفنکس کے۲؍ لیپ ٹاپ ہندوستان میں لانچ

Updated: December 09, 2021, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

انفنکس نے اپنے دو نئے لیپ ٹاپ ’اِن بک ایکس ون‘ اور ’اِن بک ایکس ون پرو‘ ہندوستان میں لانچ کردئیے ہیں۔

2 Infinix laptops launched in India .Picture:INN
انفنکس کے۲؍ لیپ ٹاپ ہندوستان میں لانچ ۔ تصویر: آئی این این

انفنکس نے اپنے دو نئے لیپ ٹاپ ’اِن بک ایکس ون‘ اور ’اِن بک ایکس ون پرو‘ ہندوستان میں لانچ کردئیے ہیں۔  ان دونوں ہی نئے لیپ ٹاپس کے کل ۳؍ و ویریئنٹ دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ جن میں انفنکس ان بکس ایکس ون انٹیل کور آئی ۳؍ اور کور آئی فائیو پروسیسر میں دستیاب ہوگا ۔ جبکہ اِن بکس ایکس ون پرو میں سنگل انٹیل کور آئی پروسیسر دیا گیا ہے۔ یہ تینوں ہی لیپ ٹاپس ونڈوز ۱۱؍ پر کام کرتے ہیں، ان میں ۱۴؍ انچ کا فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے ۔ ان لیپ ٹاپ میں ۵۱۲؍ جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج اور ۱۰؍ویں جنریشن کا انٹیل کور پروسیسر موجود ہے ۔ انفنکس اِن بک ایکس ون کی قیمت ہندوستان میں ۳۵؍ہزار ۹۹۹؍ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اس میں انٹیل  کور آئی ۳؍ کے ماڈل ملتا ہے۔ جبکہ انٹیل کور آئی ۵؍ کا متبادل بھی موجود ہے۔ جو ایس ایس ڈی اسٹوریج سے لیس ہے۔ اس کی قیمت ۴۵؍ہزار ۹۹۹؍ر وپے ہے جبکہ ان بک ایکس ون پرو کی ابتدائی قیمت ۵۵؍ہزار ۹۹۹؍روہے ہے ۔ 

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK