Inquilab Logo

ء ۲۲-۲۰۲۱میں گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے ہونے والا ’کامن انٹرنس ٹیسٹ ‘کیا ہے؟

Updated: July 21, 2021, 1:27 AM IST | Mumbai

نئے تعلیمی سال میں جن طلبہ کو گیارہویں آرٹس، کامرس یا سائنس میں داخلہ لینا ہے ان کیلئے پہلے ایڈمیشن راؤنڈ میں داخلہ، کامن انٹرنس ٹیسٹ کے مارکس کی بنیاد پر دیا جائیگاچاہے ان کا تعلق کسی بھی بورڈ سے ہو۔پہلے راؤنڈ کے بعد بقیہ طلبہ کا داخلہ دسویں کے مارکس کی بنیاد ہوگا۔

Common Entrance Test:Picture:INN
کامن انٹرنس ٹیسٹ تصویر آئی این این

گیارھویں  ایڈمشن سی ای ٹی کیا ہے ؟
 نئے تعلیمی سال میں جن طلبہ کو گیارہویں آرٹس، کامرس یا سائنس میں داخلہ لینا ہے ان کیلئے پہلے ایڈمیشن راؤنڈ میں داخلہ،  کامن انٹرنس ٹیسٹ کے مارکس کی بنیاد پر دیا جائیگاچاہے  ان کا تعلق کسی بھی بورڈ سے ہو۔پہلے راؤنڈ کے بعد  بقیہ طلبہ کا داخلہ دسویں کے مارکس کی بنیاد ہوگا۔
n  ایڈمشن سی ای ٹی کیوں منعقد ہورہا ہے؟
  گزشتہ تعلیمی سال میں بورڈ امتحان منعقد نہیں ہوسکا  اور تمام بورڈز میں طلبہ کی اسکول کی سالانہ کارکردگی اور نویں جماعت کے مارکس کی بنیاد پر دسویں کے نتائج تیار کئے گئے اور ان کا  اعلان ہوچکا ہے۔  ایسی صورت میں براہِ راست گیارہویں میں داخلہ شروع کرنے سے قبل ایک چھوٹی جانچ کا اہتما م ریاستی سطح پرکیا گیا ہےجسے گیارہویں کامن انٹرنس امتحان ۲۰۲۱ءکا نام دیا گیا ہے۔ چوں کہ تمام طلبہ کو ان کی داخلی جانچ کی بنیاد پردسویں میں کامیاب قرار دیا گیا ہے اسلئے ایک چھوٹی سی خارجی جانچ کے ذریعہ طلبہ کو ایک بار امتحان دینے کا موقع مل سکے  اورطلبہ خود پتہ  لگا سکیں ان کی دسویں کی سالانہ کار کردگی کیسے رہی ۔
nکیا گیارہویں  ایڈمشن سی ای ٹی   میں شرکت کرنا  ہر دسویں کامیاب کیلئے  ضروری ہے ؟: نہیں !  اس میں شرکت کرنا ہر طال علم کیلئے  ضروری نہیں ہے،  یہ مکمل طور پر اختیاری (آپشنل) رکھی گئی ہے۔دسویں کامیاب  طالب علم چاہیں تو سی ای ٹی میں شرکت کریں چاہیں  تو  نہ کریں۔
nکیا گیارہویں  ایڈمشن سی ای ٹی  کے مارکس کا تعلق صرف گیارہویں ایڈمشن کے وقت پہلے راونڈ سے ہی ہے؟
 جی ہاں ! سرکاری حکم نامے کے مطابق  ، اس سی ای ٹی کے مارکس کی بنیاد پر گیارہویں کے پہلے راؤنڈ آف ایڈمشن میں داخلہ اس سی ای ٹی میں شرکت کرنے والے طلبہ کو ملے گا۔جو طلباہ سی ای ٹی میں شرکت نہیں کریں گے ان کو گیارہویں کے پہلے راؤنڈ آف ایڈمشن میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔ انہیں  داخلہ دوسرے راؤنڈ آف ایڈمشن میں ملے گا ان کے دسویں کے نتائج کی بنیاد پر ۔
nپوسٹ ایس ایس سی ڈپلوما پالی ٹیکنک میں اور آئی ٹی آئی میں داخلہ کیلئے گیارہویں سی ای ٹی دینا ضروری ہے؟
 نہیں بالکل نہیں! اس گیارہویں  ایڈمشن سی ای ٹی  امتحان کا تعلق صرف اور صرف گیارہویں آرٹس، کامرس یا سائنس میں داخلے سے ہے۔ ڈپلوما، پالی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کواس میں شرکت کرنا ضروری نہیں ہے۔
nاگر سی ای ٹی میں مارکس کم آگئے تو کیا  دسویں کےمارکس کم ہوجائیں گے؟
 نہیں! بالکل نہیں۔ دسویں رزلٹ ظاہر کئے جا چکے ہیں اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ گیارہویں ای ٹی امتحان کا۔تعلق صرف گیارہویں ایڈمشن کے پہلے راونڈ آف ایڈیشن سے ہے۔
nاگر سی ای ٹی مارکس اچھے نہیں آئے تو کیا گیارہویں میں داخلہ نہیں ملے گا؟
  گیارہویں سی ای ٹی مارکس کی بنیاد پر صرف پہلے ایڈیشن راؤنڈ میں داخلہ ملے گا۔ مارکس کم یا زیادہ آنے سے داخلہ نہیں ملے گا ایسا نہیں ہے۔ گیارہویں سی ای ٹی کو اسلئے  منعقد کیا جارہا ہے تاکہ خواہشمند طلبہ کو اپنی پڑھائی اور صلاحیتوں کے جوہر  دکھانے کا موقع مل سکے اور سی ای ٹی میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر اچھےمارکس حاصل کر سکیں اور اپنے پسند کے کالج میں داخلہ کیلئے  ان کو ترجیح ان سی ای ٹی کے پرفارمنس کی بنیاد پر مل سکے۔ اگر خدا نخواستہ اچھے مارکس  نہ بھی مل سکے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ۔پہلے راؤنڈ کے بعد سارے داخلے دسویں کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے۔
nجن طلبہ نے دسویں جماعت پچھلے سال یا اس سے پہلے کامیاب کیا  اور اگر انہیں امسال گیارہویں میں داخلہ لینا ہے تو کیا  گیارہویں سی ای ٹی دینا ضروری ہے؟ کیا اس کافائدہ ان طلبہ کو ملے گا؟: 
 وہ تمام طلبہ جو  دسویں کا امتحان اس سے پہلے کامیاب کرچکے ہیں  اور وہ اب تعلیمی سال ۲۲-۲۰۲۱ ء گیارہویں جماعت  میں داخلے کے خواہش مند ہیں وہ بھی ا س امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ان کو بھی اسی طرح کا فائدہ ملے گا۔ یعنی پہلے راؤنڈ میں داخلہ مل سکے گا۔ 
nگیارہویں  سی ای ٹی امتحان میں کون سے مضامین کے سوالات پوچھے جائیں گے؟
 گیا رہویں سی ای ٹی امتحان میں چار مضامین پر معروضی نوعیت کے سولات پوچھے جائیں گے۔انگریزی ، میتھس ( اول و دوم حصہ) ، سائنس ( اول و دوم حصہ)، تاریخ و جغرافیہ ۔ ہر مضمون پر ۲۵ ؍سوالات پوچھے جائیں گے،کل پرچہ ۱۰۰؍ مارکس کا ہوگا۔
nگیارہویں سی ای ٹی امتحان کی تاریخ اور وقت کیا ہے ؟
گیارھویں سی ای ٹی امتحان پوری ریاست میں ۲۱؍ اگست   ۲۰۲۱ءکو صبح۱۱؍ بجے سے دوپہرایک بجے تک ۲؍ گھنٹوں کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ہر امتحانی مرکزپر کووڈ۱۹؍ کے تحت حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے گا۔ امتحان گاہ میں ایک گھنٹہ قبل پہنچنا ضروری ہے۔
nگیارھویں سی ای ٹی آف لائن ہوگا یا آن لائن؟ :
  ریاست میں یہ امتحان ایک ہی دن ایک ہی وقت میں آف لائن موڈ سے منعقد کیا جائے گا اور اس کیلئے  امتحان کے مراکز بنائے جائیں گے۔طالب علم کے اپنی سہولت سے اپنے گھر کے قریب کا سینٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
nکیا گیارہویں سی ای ٹی امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد ہی گیارہویں میں کالج کے داخلے شروع ہوں گے؟
 جی ہاں! گیارہویں کالج میں داخلہ گیارہویں سی ای ٹی کے نتائج کے اعلان کے بعد ہی شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ گیارہویں کے پہلے راؤنڈ آف ایڈمشن میں داخلہ سی ای ٹی کے مارکس کی بنیاد پر ہوگا۔
nگیارہویں سی ای ٹی کے سوالیہ پرچہ کی نوعیت کیسی ہوگی ؟
 سوالیہ پرچہ میں چار مضامین پر سوالات ہوںگے سوالیہ پرچہ مکمل طور پر معروضی نوعیت کا ہوگا۔ ہرایک سوال کے چار متبادل جواب  دیئے جائیں گے ان چار متبادل جوابات میں سے کوئی ایک بالکل۔صحیح جواب ہوگا۔طالب علم کو صحیح جواب کو OMRجوابی پرچہ پر مارک کرنا ہوگا۔
nاو ایم آر شیٹ یعنی کیا ؟
  گیارہویں سی ای ٹی امتحان میں صحیح جوابات کی نشان دہی کرنے کیلئے علاحدہ او ایم آر شیٹ یعنی جوابی پرچہ ملے گا جس میں طالب علم کو ہر سوال نمبر کے آگے چار دائرے بنے نظر آئیں گے ان دائروں میں انگریزی حروف اے بی سی اور ڈی تحریر ہوگا۔ یہ ABC D  دراصل چار متبادل جوابات کے نمبر ہیں جن میں سے کسی ایک صحیح جواب کے نمبر کو طالب علم کو اپنی کالی یا نیلی سیاہی والی بال پین سے مارک کرنا ہے اور اس دائرے کو مکمل بھر دینا ہے۔یاد رہے امتحان میں کسی ایک رنگ کی ہی پین کااستعمال کرنا ہے اور دائرے کو بہتر طریقے سے بھرنا ہے تاکہ اپ کے صحیح جواب بہتر طریقے سے جانچ  کئے جاسکیں۔ او ایم آر شیٹ کی جانچ کیلئے  ایک مشین ہوتی ہے جو نشان ذدہ مارک کو پڑھ کر کل مارکس کا تعین کرتی ہے۔ اس لئے  اس کی مشق کرنا بھی ضروری ہے۔ 
nکیا سوالات میڈیم وائز پو چھے جائیں گے ؟: 
 جی ہاں!  یہ ۱۰۰؍ مارکس کا پرچہ جو چار مضامین پر مشتمل ہوگا اس کیلئے   انگریزی مضمون تو انگریزی میں ہوگا باقی ۳؍ مضامین میتھس سائنس اور سوشل سائنس میڈیم وائز کل ۸؍ زبانوں میں موجود ہوں گے۔ انگریزی، مراٹھی، اردو، ہندی، گجراتی، کنڑ، تیلگو اور سندھی۔   طالب علم کو ان آٹھ میڈیم میں سے کسی ایک میڈیم کا انتخاب کرنا ہوگا  جیسے اردو میڈیم کے بچوں کا انگریزی کے پرچے کے علاوہ باقی تین مضامین کے پرچے (میتھس، سائنس اور سوشل سائنس ) اردو میں ہی ہوگا،  جن طلبہ کا تعلق کسی غیر انگریزی اسکول سے ہے اور انہوں نے اپنے میڈیم میںسیمی  انگلش کا انتخاب کیا تھا ان کیلئے ۳؍ مضامین ۔انگریزی، میتھس اور سائنس انگریزی زبان میں اور سوشل سائنس ان کے اپنے میڈیم کی زبان میں  ہوں گے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK