ڈگ لیمان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کروز ایک ایسے بے وقار خلا باز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو سمندر میں ایک نئے دریافت شدہ گہرے گڑھے کو تلاش کرنے کیلئے ایک مشن پر نکلتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 05, 2025, 9:01 PM IST | Washington
ڈگ لیمان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کروز ایک ایسے بے وقار خلا باز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو سمندر میں ایک نئے دریافت شدہ گہرے گڑھے کو تلاش کرنے کیلئے ایک مشن پر نکلتا ہے۔
ٹام کروز کے شائقین کو ان کی اگلی فلم "ڈیپر"، جس میں معروف اداکارہ انا ڈی آرمس بھی مرکزی کردار ادا کریں گی، کیلئے مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وارنر بروس نے بجٹ کے مسائل کے باعث اس پروجیکٹ کے پروڈکشن کو روک دیا ہے۔ "پک" کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسٹار فلم کی پروڈکشن کیلئے ۲۷۵ ملین ڈالر کا بجٹ فائنل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس پر اسٹوڈیو راضی نہیں تھا اور اس کی بجائے ۲۳۰ ملین ڈالر کی پیشکش کر رہا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وارنر بروس اس فلم پر مزید سرمایہ لگانے کو تیار نہیں ہیں، جس کے باعث کروز کو یہ پروجیکٹ کہیں اور لے جانا پڑا ہے تاکہ کوئی دوسرا اسٹوڈیو ان کی مطلوبہ رقم پر راضی ہو جائے۔ تاہم، اس صورتحال کے باوجود، وارنر بروس کی جانب سے فلم کے پروڈکشن پر بہت کام پہلے ہی ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’بیٹل آف گلوان‘‘ سے سلمان خان کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز
ڈگ لیمان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کروز ایک ایسے بے وقار خلاء باز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو سمندر میں ایک نئے دریافت شدہ گہرے گڑھے کو تلاش کرنے کیلئے ایک مشن پر نکلتا ہے اور ڈی آرمس بھی اس سفر میں ان کا ساتھ دیتی ہیں۔ تاہم، دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ گہرائیوں میں چھپے ایک خطرناک اور بھولے ہوئے وجود کو دریافت کرتے ہیں۔
متبادل کے طور پر، کروز نے یہ فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کو پیش کی ہے جو بظاہر اس پروجیکٹ کو قبول کرنے کے قریب ہیں اور ہالی ووڈ اسٹار کی مطلوبہ رقم فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اگر سب کچھ آسانی سے طے پاتا ہے تو انہیں جلدی کرنی پڑے گی، کیونکہ اصل منصوبہ کے مطابق، اس موسم گرما میں فلم کی شوٹنگ شروع ہو جانی چاہئے۔