Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبھمن گل نائکی کی ٹی شرٹ میں، ادیداس سے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

Updated: July 07, 2025, 9:59 PM IST | London

دوسری اننگز کے اعلان کے وقت کپتان شبھمن گل نائکی کی ٹی شرٹ میں نظر آئے جو بی سی سی آئی کے ادیداس سے معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی ہے۔ مداحوں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم انہیں قانونی پیچیدگی میں ڈال سکتا ہے۔

Shubman Gill wearing a Nike vest. Photo: X.
شبھمن گل نائکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

ہندوستان نے ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ریکارڈ۳۳۶؍رنز سے شکست دی لیکن چوتھے دن کے اختتام پر شبھمن گل کے لباس نے سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ حاصل کی۔ گل، جنہوں نے شاندار قیادت کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ۲۶۹؍ اور دوسری میں ۱۶۱؍ رنز بنائے، قانونی مشکل میں پھنس سکتے ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کی دوسری اننگز کے اعلان کے وقت نائکی (Nike) کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔ کیمرے نے ہندوستانی کپتان کو رویندر جڈیجا اور واشنگٹن سندر کو پویلین واپس بلاتے ہوئے دکھایا جب وہ نائکی کی ٹی شرٹ میں تھے۔ یہ عمل ممکنہ طور پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے آفیشل کٹ اسپانسرشپ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ 
۲۰۲۳ء میں، بی سی سی آئی نے عالمی اسپورٹس ویئر کمپنی ادیداس (Adidas) کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت  ادیداس کوانڈین مینس، وویمنس اور انڈر-۱۹؍ کرکٹ ٹیموں کے تمام میچ، ٹریننگ اور سفر کے ملبوسات تیار کرنے اور فراہم کرنے کے خصوصی حقوق دیئے گئے۔ اس معاہدے کے وقت بورڈ کا بیان واضح تھا:’’ ادیداس بی سی سی آئی کی تمام ٹیموں کے میچ، ٹریننگ اور سفر کے ملبوسات کا واحد فراہم کنندہ ہوگا  مرد، خواتین اور جونیئر ٹیموں سمیت۔ ‘‘گل کی جانب سے ایک حریف ادارے (نائکی) کی ویسٹ سرکاری ڈیوٹی کے دوران پہننے کا فیصلہ مداحوں کے درمیان بحث کا سبب بن گیا اور یہ امکان ہے کہ بورڈ اس پر کارروائی کرے۔ 
کئی سوشل میڈیا صارفین نے قیاس کیا:’’بی سی سی آئی اس عمل پر کھلاڑی کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ ‘‘ ممکنہ تنازع کے باوجود، میدان پرگل کی کارکردگی تاریخی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK