• Wed, 17 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍اے آئی مہارتیں جو ملازمت دلانے میں معاون ہیں

Updated: December 17, 2025, 3:18 PM IST | Deepali Poorwal | Mumbai

جاب مارکیٹ تیزی سے بدل رہا ہے۔ اب اچھی تنخواہ والی نوکری کیلئے اے آئی اسکل سیکھنا لازمی ہے، یہ کریئر میں ترقی کیلئے بھی مددگار ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
آرٹی فیشل انٹیلی جنس اب مستقبل کی بات نہیں رہی بلکہ موجودہ وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔’چیٹ جی پی ٹی‘، گورک اور ڈِیپ سیک جیسے ٹولز نے کئی روزمرہ اور بار بار ہونے والے کاموں کو خودکار (آٹو میٹ) کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ آنے والے چند برسوں میں لاکھوں ملازمتیں  خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ لیکن درحقیقت یہی خدشہ ایک بڑا موقع بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق اے آئی اُن پروفیشنلز کی جگہ نہیں لے گا جو خود اے آئی کا درست استعمال جانتے ہیں۔اگر آپ اپنی موجودہ اسکل لسٹ میں چند خاص اے آئی اسکلز شامل کر لیتے ہیں تو نہ صرف اپنی نوکری محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ تنخواہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔ یہ گھبرانے کا نہیں بلکہ سمجھ داری سے آگے بڑھنے اور اے آئی کو اپنے کیریئر کا سب سے طاقتور ساتھی بنانے کا وقت ہے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں ڈگری یا تجربے سے زیادہ اہمیت اُن اسکلز کی ہے جو براہِ راست اے آئی اور آٹومیشن سے جڑی ہوں۔ اس وقت مارکیٹ میں اُن پروفیشنلز کی مانگ ہے جو اے آئی کو انسانی ضروریات کے مطابق ڈھال سکیں۔ چاہے آپ مارکیٹنگ شعبے میں ہوں، کنٹینٹ کری ایشن میںہوں ، کوڈنگ میں یا ڈیٹا اینالیسس میںیہ۵؍ ہائی سیلری اے آئی اسکلز سیکھ کر آپ کسی بھی شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ان اسکلز کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ کمپنیاں انہیں سیکھنے والوں کو بھاری تنخواہ پیکیجز دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے آپ کو تنخواہ دوگنی کرنے اور اپنے کریئر کو ’اے آئی پروف ‘ بنانے کا سنہری موقع مل سکتا ہے۔
(۱)پرامپٹ انجینئرنگ
یہ اے آئی کے ساتھ مؤثر گفتگو کرنے کا فن ہے۔اے آئی ٹول کو جو ہدایات آپ مطلوبہ کام کیلئے دیتے ہیں، اسے پرامپٹ کہتے ہیں۔  پرامپٹ انجینئرنگ کی مدد سے چیٹ جی پی ٹی یا مڈجرنی  جیسے اے آئی ٹولز سے درست، تخلیقی اور مفید آؤٹ پُٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس اسکل کے ذریعے آپ اے آئی ٹرینر یا پرامپٹ انجینئر بن سکتے ہیں۔ اس کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ کمانا آسان ہے۔
(۲)  اے آئی پاورڈ ڈیٹا اینالیسس
ڈیٹا کو سمجھنا ہمیشہ سے ہی اہمیت کا حامل کام رہا ہے، لیکن اب اے آئی ٹولز (جیسے مشین لرننگ ماڈلز) کے ذریعے بڑے ڈیٹا سیٹس کا تجزیہ کرنا اور پیش گوئیاں کرنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔ یہ اسکل فائنانس، مارکیٹنگ اور ہیلتھ کیئر جیسے شعبوں میں فیصلہ سازی کے لئے نہایت اہم ہے۔
(۳)ایتھیکل اے آئی 
جیسے جیسے اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے، ویسے ویسے ڈیٹا پرائیویسی، تعصب (Bias) اور اخلاقی استعمال سے متعلق خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ ایتھیکل اے آئی کے ماہرین یہ یقینی بناتے ہیں کہ اے آئی سسٹمز معاشرے کے لیے محفوظ اور منصفانہ ہوں۔ یہ ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس کی کمپنیوں کو سخت ضرورت ہے۔
(۴) اے آئی ٹول انٹی گریشن اینڈ آٹومیشن
یہ اسکل اے آئی ٹولز کو روزمرہ کے ورک فلو (جیسے ای میل مارکیٹنگ، کسٹمر سپورٹ یا کنٹینٹ مینجمنٹ) کے ساتھ جوڑنے اور عمل کو خودکار بنانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ مہارت آپ کو ایک پروڈکٹیوٹی مینیجر کے طور پر نہایت قیمتی بناتی ہے۔
(۴) نو کوڈ/لوکوڈ ڈیولپمنٹ
بغیر کوڈنگ سیکھے اے آئی سے چلنے والی ایپس اور ویب سائٹس بنانے کے لیے ڈریگ اینڈ ڈراپ ٹولز(جیسے ببل اور ویب فلو) کا استعمال سیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسکل خاص طور پر چھوٹے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لئے بہت فائدہ مند ہے اور آپ کو فاسٹ ٹریک ڈیولپر بنا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK