جن کے ذریعے آپ مستقبل میں ایک کامیاب اختراعی کاروباری شخصیت بن سکتے ہیں، ان ’کریئر آپشن‘ کی مانگ بھی اچھی ہے۔
ایسے نوجوان جو’ انٹرپرینیور‘ بننے کا خواب رکھتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ کون سا کریئر اختیار کریں؟ ان کے لئے اس تحریر میں اہم کچھ مشورے پیش کررہے ہیں۔ اگر آپ ایک کامیاب انٹرپرینیور بننا چاہتے ہیں تو صرف درست کورس میں داخلہ لینا ہی کافی نہیں، بلکہ کریئر کا صحیح انتخاب ابتداء سےکرنا بھی بہت اہم ہے۔ یہاںپانچ بہترین کریئر آپشن دئیےجا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ مستقبل میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت بن سکتے ہیں۔
(۱) بزنس مینجمنٹ
یہ وہ سب سے عام کریئر آپشن ہے جسے زیادہ تر ابھرتے ہوئے انٹرپرینیورز منتخب کرتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو مینجمنٹ کورس کی ڈگری درکار ہوگی، جس کے بعد آپ کو کارپوریٹ سیکٹر میں بطور بزنس مینجمنٹ پروفیشنل عملی تجربہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس تجربے سے آپ کو کاروبار چلانے کے گر سیکھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
(۲) انفارمیشن ٹیکنالوجی
آج کے دور میں زیادہ تر کاروبار ٹیکنالوجی پر مبنی ہو چکے ہیں۔ اس لئے آئی ٹی کے شعبے میں کریئر بنانے سے آپ طویل مدت میں ایک کامیاب کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔ کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کا علم آپ کو بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچنے میں اور نئے ومؤثر کاروباری آئیڈیاز تخلیق کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
(۳) فائنانشیل انالسٹ
اکاؤنٹس اور فائنانس کی واضح سمجھ ہونا ایک کامیاب کاروبار چلانے کے لئے بہت ضروری ہے۔فائنانشیل انالسٹ کی حیثیت سے آپ مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں، بزنس ماڈلز بناتے ہیں، رپورٹس تیار کرتے ہیں، جو کلائنٹس یا کمپنیوں کو رجحانات سمجھنے اور بہتر فیصلہ سازی میں مدد دیتی ہیں۔ یہ مہارت مستقبل میں اپنا کاروبار سنبھالنے میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
(۴) مارکیٹنگ مینیجر
مارکیٹنگ مینیجر کا کام کسی بھی کاروبار کے پروڈکٹ یا سروس کی پروموشن کی قیادت کرنا ہوتا ہے۔ یہ کریئر آپ کو ایک کامیاب کاروبار کی کئی اہم جہتوں سے روشناس کراتا ہے۔اس میدان میں آپ کی تخلیقی صلاحیتیں نکھرتی ہیں، آپ مارکیٹ، کسٹمر اور برانڈ بنانے کا فن سیکھتے ہیں، جو مستقبل میں کامیابی کے ساتھ کاروبار بڑھانے کے لئے ضروری ہیں۔
(۵) آپریشنز مینیجر
آپریشنز مینیجر کی ذمہ داری کمپنی کے کاموں کو باقاعدہ، ہموار اور مؤثر انداز میں چلانا ہوتی ہے۔ ایک آپریشنز مینیجر لوگوں کو مینیج کرتا ہے، بجٹ دیکھتا ہے، پروجیکٹس کی نگرانی کرتا ہے، اور کمپنی کی حکمت عملی پر عمل درآمد یقینی بناتا ہے اسی لئے یہ کریئر آپ کو ایک مؤثر اور منظم کاروبار چلانے کے عملی پہلوؤں سے روشناس کراتا ہے۔
لہٰذا اگر آپ مستقبل میں ایک کامیاب انٹرپرینیور بننا چاہتے ہیں تو اوپر بتائے گئے کسی بھی کریئر کا انتخاب کرنا آپ کے لئے بہترین بنیاد ثابت ہو سکتا ہے۔ صحیح سمت میں کریئر کی شروعات آپ کو اپنا کاروبار کھڑا کرنے اور اسے کامیابی سے آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔
اسٹارٹ اَپ انڈیا سے ’مفت کورسیز‘
آن لائن لرننگ کی سہولیات اب ہر شعبے میں حاصل ہورہی ہیں۔ انٹرپرینیورشپ کے متعلق اگر مفت کورسیز کرنا چاہتےہیں تو حکومت ہند کے ’ڈی پی آئی آئی ٹی ‘ کے توسط سے جاری یہ ویب سائٹ بھی ان کے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ جہان دسیوں کورسیز دستیاب ہیں۔اس کاایڈریس درج ذیل ہے:
www.startupindia.gov.in/content/sih/en/reources/online-courses.html