Inquilab Logo

؍۶۰۰؍ ای میلز،۸۰؍ کالز، ورلڈ بینک میں ملازمت حاصل کرنے والے۲۳؍ سالہ وتسل ناہٹا کا دلچسپ سفر

Updated: September 29, 2022, 1:27 PM IST | Agency | Mumbai

کہا جاتا ہے کہ اگر آپ جذبے سے کچھ چاہتے ہیں تو آپ کو وہ ضرور ملے گا۔۲۳؍ سالہ وتسل ناہٹا نے اس بات کو سچ کر دکھایا ہے۔

Vatsal Nahata .Picture:INN
وتسل ناہٹا ۔ تصویر:آئی این این

کہا جاتا ہے کہ اگر آپ جذبے سے کچھ چاہتے ہیں تو آپ کو وہ ضرور ملے گا۔۲۳؍ سالہ وتسل ناہٹا نے اس بات کو سچ کر دکھایا ہے۔ وتسل، جنہوں  نے ییل یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، ورلڈ بینک میں اپنے خوابوں کی ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ آخر کار۶۰۰؍ای میلز اور۸۰؍ فون کالز کے بعد اسے ملازمت مل گئی۔ ناہٹا نے لنکڈ ان پر ایک طویل پوسٹ میں اپنا سفر بیان کیا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو۱۵؍ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا ہے اور۱۰۰؍ سے زیادہ افراد  شیئر کیاہے۔
جدوجہد کووڈ کے دور میں شروع ہوئی تھی 
 وتسل کا یہ متاثر کن سفر ۲۰۲۰ءمیں کووڈ ۱۹؍ کے دوران شروع ہوا تھا۔ پھر وہ ییل یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے والے تھے۔ وتسل کا کہنا ہے کہ پھر کمپنیوں نے افرادکو ملازمت سے نکالنا شروع کر دیا۔ میرے پاس کوئی ملازمت نہیں تھی اور میری گریجویشن دو ماہ میں مکمل ہونے والا تھا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرے ذہن میں یہی بات چل رہی تھی کہ پھر ییل میں پڑھنے کا کیا فائدہ، جب مجھے ملازمت بھی نہیں مل سکتی۔ اس دور میں والدین کے سوالوں کا جواب دینا بھی مشکل ہوتا جا رہا تھا۔
 وتسل نے فیصلہ کیا تھا
 وتسل نے مزید لکھا کہ میں پرعزم تھا کہ ہندوستان واپس جانا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی طے پایا کہ میرا پہلا پے چیک صرف ڈالر میں ہوگا۔ اس کے بعد میں نے نیٹ ورکنگ پر کام کرنا شروع کیا اور ملازمت کے درخواست فارم اور جاب پورٹلز کو نظر انداز کرنے کا خطرہ مول لینا شروع کر دیا۔ ناہٹا کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اگلے۲؍ماہ میں۱۵۰۰؍درخواستیں بھیجی گئیں۔۶۰۰؍ ای میلز لکھیں اور تقریباً۸۰؍ فون کالز کئے۔  بڑی تعداد میں مسترد کر دیا گیا۔
 جدوجہدرنگ لائی 
 وتسل ناہٹا کا کہنا ہے کہ آخرکار ان کی جدوجہد رنگ لائی ۔ ان کی مسلسل کوششوں کی حکمت عملی رنگ لائی اور مئی کے پہلے ہفتے میں انہیں ۴؍ ملازمتوں کی پیشکش کی گئی۔ اس سے انہوں نے ورلڈ بینک کی ملازمت کا انتخاب کیا۔ دہلی شری رام کالج آف کامرس سے اکنامکس میں گریجویشن کرنے والے وتسل کہتے ہیں کہ جدوجہد کے اس دور نے انہیں بہت سی چیزیں سکھائیں۔ ان میں سے ایک نیٹ ورکنگ کی طاقت، کسی بھی صورت حال میں زندہ رہنے کا اعتماد  اور آپ کی ڈگری کی قدر تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK