Inquilab Logo

بچوں کی تربیت میں چند باتیں ضرور مدنظر رکھیں

Updated: October 03, 2022, 12:41 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ماں باپ کیلئے اولاد کی تربیت ایک مشکل امر ہے۔ کبھی کبھی حد سے زیادہ پیار کرنے سے بچے بگڑ جاتے ہیں اور حد سے زیادہ سختی بھی ان کیلئے نقصاندہ ہوتی ہے۔ ماں باپ کو چاہئے کہ وہ بے جا لاڈ پیار سے گزیر کریں اور زیادہ سختی بھی نہ کریں

 Be sure to spend some time with the children every day. .Picture:INN
روزانہ تھوڑا وقت بچّوں کے ساتھ ضرور گزاریں۔ تصویر:آئی این این

بچوں کی تربیت ایک مشکل کام ہے۔ ان کی تربیت کرنے میں والدین اکثر غلطیاں کر جاتے ہیں، یا تو وہ ان کو لاڈ پیار میں سر پہ چڑھا لیتے ہیں یا پھر اتنی سختی کرتے ہیں کہ بچے نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں۔ جانیں ایسے کام جن کو کرکے آپ اپنے بچے کو ایک اچھا انسان، ایک اچھا ذمہ دار شہری اور فرمانبردار اولاد بنا سکتے ہیں
جب بچے بدتمیزی کرنے لگتے ہیں، تو اکثر والدین اس کی اصل وجہ دوستوں اور باہر کے ماحول کو قرار دیتے ہیں، مگر اس کے پیچھے والدین کا اپنا رویہ بھی ہو سکتا ہے، جب بچے اپنی بات والدین سے کہتے ہیں اور انہیں جواب اس انداز میں نہیں ملتا،جس انداز میں وہ توقع کر رہے ہوتے ہیں، تو پھر انہیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ شاید بدتمیزی کرنے پر انہیں توجہ مل سکے۔ اس کا بہترین حل یہی ہے کہ والدین بچوں کی بات کو توجہ سے سنیں، تاکہ وہ غصہ اور بدتمیزی کے بجائے شائستگی اور تمیز سے بات کریں۔ 
 بچے میں برداشت کی عادت لازمی ڈالیں۔ اگر کچھ باتوں پر بچہ روتا ہے یا ضد کرتا ہے تو کرنے دیں اسی میں بچے کی بھلائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ تحفظ کا طرز عمل اچھا نہیں ۔کبھی اپنے بچے کی خاطر جھوٹ نہ بولیں۔ آپ کے اس عمل سے وہ کبھی بھی ایک ذمےدار فرد نہیں بن سکے گا۔ اسے اپنے افعال کے بارے میں جواب دہ بنائیں۔مثال کے طور پر اگر آپ کے بچے نے اسکول کے ٹیسٹ کی تیاری نہیں کی یا کسی بھی بات پر جھوٹ بولا ہے تو ہرگز اس کی سفارش نہ کریں۔ 
 بچے کے اسکول میں داخلے کے بعد والدین یہ نہ سمجھیں کہ بس اب ہماری ذمہ داری ختم ہوگئی۔ دراصل اب والدین کی ذمہ داریوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔ابتدائی جماعتوں میں بچے کو والدین اور اساتذہ کی طرف سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
بچے کو ممکن اور ضروری حد تک آزادی دیں، کیونکہ سیکھنے کا عمل آزادی کا تقاضا کرتا ہے۔ جسم کھیل کود یا اچھلنا کودنا ایک طرح کی ورزش ہے، جو اس کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے۔ اس کے ساتھ کھیلوں میں شامل ہوں۔ اس کی خواہش بھی ہوتی ہےکہ والدین اس کے کھیل کود کا حصہ بنیں۔ والدین ،بچے کے آئیڈیل کو کم از کم سمجھنے کی کوشش ضرور کریں۔

women Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK