• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غذا اور صحت: یہ غذائیں قدرتی طور پر پیٹ میں گیس بننے نہیں دیتیں

Updated: January 15, 2026, 4:01 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

بیشتر خواتین اکثر کہتی ہیں کہ ’’میرا پیٹ بھرا ہے!‘‘ ’’میرا پیٹ پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے‘‘ یا ’’میرا چہرہ سوجا ہوا ہے!‘‘ یہ نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بیشتر خواتین اکثر کہتی ہیں کہ ’’میرا پیٹ بھرا ہے!‘‘ ’’میرا پیٹ پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے‘‘ یا ’’میرا چہرہ سوجا ہوا ہے!‘‘ یہ نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند غذائیں روزانہ ہمارے جسم سے زائد پانی نکالنے میں قدرتی طور پر مدد کرتی ہیں۔ آج اس کالم میں اس بارے میں تفصیل سے جانئے:
جسم میں زیادہ پانی کیوں جمع ہوتا ہے؟
بہت زیادہ نمکین یا پیکجڈ فوڈ کھانا
گھنٹوں بیٹھے رہنا
ہارمون میں تبدیلی
مناسب مقدار میں پانی نہ پینا
خراب ہاضمہ
اِن وجوہات کے سبب خواتین بے چینی، تھکان اور بھاری پن محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غذا اور صحت: وقت بے وقت کی بھوک اور سستی سے یوں نجات پائیں

سادہ مگر اثر دار غذائیں
کھیرا: یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
تربوز: جسم سے زائد پانی کا اخراج کرتا ہے، ساتھ ہی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔
لوکی: زود ہضم غذا ہے، جس سے نظام ہضم درست رہتا ہے۔
ناریل پانی: یہ جسم میں نمک کی مقدار کو متوازن کرتا ہے۔
دہی: نظام ہضم درست کرتا ہے اور پیٹ میں ہونے والی بے چینی کو کم کرتا ہے۔
گرین ٹی (یومیہ ایک کپ): آہستہ آہستہ پیٹ میں گیس بننے کے عمل کو کم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خواتین اور ڈجیٹل دنیا: ایک ذمہ دارانہ اور باشعور سفر

یہ غلطی نہ کریں
پانی پینا ترک کرنا
کھانا چھوڑ دینا
اسٹرانگ ڈیٹاکس چائے پینا
خیال رہے ایسا کرنے سے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ جمع ہوتی ہے جس سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
جسم میں پانی کی زیادہ مقدار جمع ہونے سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ مناسب مقدار میں ہی پانی پئیں۔
روزانہ اِن باتوں پر عمل کریں
روزانہ دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
چپس، اچار اور پیکجڈ فوڈ کا کم استعمال کریں۔
روزانہ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ چہل قدمی کریں۔
گھر میں تیار کھانے کھائیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیا سال ۲۰۲۶ء: خود کو ازسرِنو دریافت کرنے کا عہد

خلاصہ
اچھی صحت کے لئے سخت ڈائٹ پلان کے بجائے سادہ غذائیں کھائیں، مناسب مقدار میں پانی پئیں اور اپنے جسم کی بھی سنیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK