Inquilab Logo

ایک نوجوان جو۱۶؍کالجوں میں داخلہ نہ پاسکا اب گوگل کا سافٹ ویئر انجینئربن گیا ہے

Updated: October 19, 2023, 9:46 AM IST | Mumbai

’سان فرانسسکو بے ‘ کے رہنے والے اسٹینلی زونگ نے ثابت کردیا کہ کوئی ناکامی حرف آخر نہیں ہوتی ،ہمیشہ کوشش میں لگے رہنا چاہئے

Stanley Zong who started a startup in high school
اسٹینلی زونگ جس نے ہائی اسکول میں اسٹارٹ اپ شرو ع کیاتھا

گوگل نے حال ہی میں ایک ایسے طالب علم کو سافٹ ویئر انجینئر کی نوکری دی ہے جسے کبھی ۱۸؍ میں سے ۱۶؍ کالجوں نے اپنے یہاں داخلہ نہیں دیا تھا ۔ معاملے کی تفصیلات یہ ہیں کہ امریکہ کے پالو آلٹو میں رہنے والے۱۸؍سالہ اسٹینلی زونگ نے میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں داخلے کے لئے درخواست فارم بھرا تھا۔ زونگ پرامید تھاکہ یہاں سے اسے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا ، لیکن بدقسمتی سے اسے داخلہ نہیں مل سکا۔ حالانکہ زونگ نے لازمی انٹرنس ٹیسٹ (اسکالسٹک اسسیمنٹ  ٹیسٹ - ایس ای ٹی) بھی دیا تھا۔ جس میں اسے۱۶۰۰؍ میں سے ۱۵۹۰؍ مارکس حاصل ہوئے۔ اس کا جی پی اے ۴ء۴۲؍تھا لیکن پھر بھی کام نہ بنا۔    قسمت دیکھئے کہ یہ سلسلہ یہیں نہیں تھما، ۱۸؍ میں سے ۱۶؍ کالجوں میں اس نے داخلے کی درخواست دی لیکن ہر جگہ اسے ’مستردی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
 قابل ذکر ہے کہ ہائی اسکول کی پڑھائی کے دوران اسٹینلی زونگو نے’ریبٹ سائن‘ نامی اسٹارٹ اپ بھی شروع کیا تھا۔ امیزون کے ایک ریکروٹر نے اس ضمن میں جب دلچسپی دکھائی تو اسٹینلی کو یاد آیا کہ اس تعلق سے  ۲۰۱۳ء  میں گوگل کے ایک اہلکار کے رابطے میں بھی آیا تھا، اس نے رابطہ بحال کیا اور ملازمت کیلئے کوشش کی جو کامیا ب رہی۔  اسٹینلی نے  ’اے بی سی سیون ‘ کوبتایا کہ ’’کچھ کالجز کی جانب سے داخلے کی درخواست مسترد کیاجانا میرے لئے خلاف توقع تھا۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اسٹینفورڈ ، ایم آئی ٹی کیا چیز ہے۔  میں نے کچھ اور اداروں کا بھی سوچا لیکن وہاں بھی بات نہیں بن پائی  اور میں داخلہ نہیں لے پایا۔‘‘
 لیکن کئی بار ’ریجیکٹ‘ کئے جانے کے بعد بھی اسٹینلی زونگو نے اپنا حوصلہ پست نہیں ہونے دیا۔ اس نے خود پر یقین کیا اور زندگی میں آگے بڑھنے کےطرزعمل کو اپنایا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے اب گوگل کی جانب سے مستقل طور پر سافٹ ویئر انجینئر کی ملازمت مل گئی ہے۔ زونگ نے اسی ہفتے سے ماؤنٹ ویوو، کیلیفورنیا میں واقع گوگل کے ہیڈکوارٹر میں اپنی ملازمت شروع کردی ہے۔ اسٹینلی کو صرف ٹیکساس یونیورسٹی اور میری لینڈ یونیورسٹی میں ہی داخلہ مل رہا تھا۔ نوکری پانے کے لئے اسے ٹیکساس یونیورسٹی میں اپنا داخلہ منسوخ کرانا پڑا، کیونکہ یہاں اس کا داخلہ ہوگیا تھا اوراسی درمیان گوگل سے آفر لیٹر موصول ہوگیا ۔ اس طرح گوگل نے  اسٹینلی کو جاب دے کر ثابت کردیا کہ نوکری  کے لئے وہ ڈگری سے زیادہ قابلیت کو اہمیت دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK