۴۹۶؍اسامیوں کے لئے کی جانے والی ملازمین بھرتی کیلئے بی ایس سی (فزکس اور میتھمیٹکس) یا انجینئرنگ گریجویٹس درخواست دےسکتے ہیں
EPAPER
Updated: November 14, 2023, 9:34 AM IST | Mumbai
۴۹۶؍اسامیوں کے لئے کی جانے والی ملازمین بھرتی کیلئے بی ایس سی (فزکس اور میتھمیٹکس) یا انجینئرنگ گریجویٹس درخواست دےسکتے ہیں
ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا(اے اے آئی) حکومت ہند کا پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ادارہ( کمپنی) ہے جس کی تشکیل پارلیمنٹ ایکٹ ۱۹۹۴ ءکے تحت ہوئی تھی۔ سول ایویشین کے لئے انفراسٹرکچر مہیا کرنا ، اس کی دیکھ ریکھ اور ملک کے ۱۳۷؍ ایئر پورٹ کی دیکھ بھال اے اے آئی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ملک کے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی دیکھ بھال، ہوائی جہازوں کی لینڈنگ اور پرواز کیلئے ایئر پورٹ پر دئیے جانے والے اجازت نامہ؍ سگنل اے اے آئی کی اہم ترین ذمہ داری میں شامل ہے۔
اس وقت اے اے آئی کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے لئے جونیئر ایگزیکٹیو کی بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ بھرتی کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ہمارے انجینئرنگ گریجویٹس اور سائنس گریجویٹس (بی ایس سی) سے ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں گے۔
موقع کیا ہے؟
اے اے آئی (ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا) کے ایئر ٹریفک کنٹرول شعبہ کے لئے جونیئر ایگزیکٹیو کی بھرتی۔
اسامیوں کی تعداد
اس بھرتی کے تحت کل ۴۹۶؍اسامیوں کیلئے اہل امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
ضروری تعلیمی لیاقت
nسائنس گریجویٹس جنہوں نے فزکس اور میتھمیٹکس بطور مضامین لئے ہوں۔یا انجینئرنگ گریجویٹس جنہوں نے کسی بھی سیمسٹر میں فزکس اور میتھمیٹکس بطور مضمون لئے ہوں۔
nدرخواست گزار نے دسویں یا بارہویں میں انگریزی بطور مضمون لیا ہو۔
عمر کی حد
درخواست گزار کی عمر کی اوپری حد ۲۷؍سال ہو۔ (۳۰؍نومبر ۲۰۲۳ ءکو)
عمر کی اوپری حد میں ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو پانچ سال ،اوبی سی امیدواروں کو تین سال کی رعایت ہوگی۔معذوروں کے لئے عمر کی اوپری حد میں ۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی۔
تنخواہ کا اسکیل
گروپ ’بی‘(E-I لیول)۔۴۰؍ ہزار تا ایک لاکھ ۴۰؍ہزار ماہانہ
nالاؤنس: مہنگائی الاؤنس بیسک تنخواہ کا ۳۵؍فیصد، ہاؤس رینٹ الاؤنس اور دیگر فوائد سرکاری ضابطے کے مطابق دئیے جائیں گے۔ جونیئر ایگزیکٹیو کا سالانہ پیکیج تقریباً ۳ لاکھ روپئے کا ہوتا ہے۔
بھرتی کاطریقہ کار
nبھرتی آن لائن امتحان اور اسناد کی تصدیق کے ذریعے ہوگی۔
nامیدواروں کے پاس اپنا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی ہونا لازمی ہے۔
nجن امیدواروں نے درخواست فارم قاعدے سے بھرا ہے وہ اہل ہیں انہیں کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن امتحان کے لئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائےگا۔ اس کے لئے امیدواروں کو گاہے بگاہے اے اے آئی کی ویب سائٹ پر چیک کرتے رہنا ہوگا۔
nآن لائن امتحان کیلئے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ انگریزی، ہندی ۲؍زبانوں میں ہوگا۔
nآن لائن امتحان میں کوالیفائی ہوئے امیدواروں کو اسناد کی تصدیق کیلئے بلایا جائےگا۔ میر ٹ کی بنیاد پر منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائےگی۔
امتحان کی فیس
ایک ہزار روپے بشمول جی ایس ٹی ۔ یہ فیس آن لائن ہی ادا کرنی ہے۔
ایس ٹی ایس سی اور معذور امیدواروں اور خواتین امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
n دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس بھرتی کے لئے جاری نوٹیفکیشن ریکروٹمنٹ آف جونیئر ایگزیکٹیو(ایئر ٹریفک کنٹرول) برائے ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا( اے اے آئی) نوٹیفکیشن نمبر2023/05 کا مطالعہ کریں۔
nاس نوٹیفکیشن کے لئے ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ: www.aai.aero پر جائیں اور نوٹیفکیشن کا مطالعہ کریں۔
nدرخواست فارم کھولیں اور ہدایات کے مطابق درخواست فارم پُر کریں۔
nآن لائن فیس ادا کریں ۔ فیس پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے ادا کریں۔
nہدایات کے مطابق دستخط اور فوٹو گراف اسکین کریں اور اپ لوڈ کریں۔
nآن لائن فارم سبمٹ کریں اور ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
nآن لائن درخواست کی آخری تاریخ: ۳۰؍نومبر ۲۰۲۳ء
بھرتی کے نوٹیفکیشن کی
پی ڈی ایف کاپیچاہئے؟
جن امیدواروں کو متذکرہ نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے میں دقت ہورہی ہو تو کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر ’اے اے آئی‘ لکھ کر وہاٹس ایپ کریں۔ انہیں نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کردی جائےگی۔