بھنا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 15, 2023, 5:30 AM IST | Mumbai
بھنا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:گوشت ایک کلو، پیاز (سلائس کاٹ لیں ) ۳؍ عدد، دہی ایک کپ، ٹماٹر (باریک چوپ کر لیں ) ۲؍ عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا (کٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، جائفل جاوتری پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ:دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔ سنہری ہو جائے تو دہی اور ٹماٹر شامل کر کے خوب اچھی طرح بھون لیں ۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو لہسن، ادرک پیسٹ، کٹا ہوا دھنیا، ثابت گرم مسالہ، زیرہ اور نمک شامل کرکے حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں ۔ تیل اوپر آجائے تو جائفل جاوتری پاؤڈر شامل کرکے چولہے سے اتار لیں ۔ سرونگ ڈش میں نکال کر پیش کریں ۔