Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: نمکین زیرہ بسکٹ

Updated: May 14, 2026, 9:04 AM IST | Mumbai

نمکین زیرہ بسکٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Namkeen Jeera Biscuit. Photo: INN
نمکین زیرہ بسکٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مکھن ۱۰۰؍ گرام، میدہ ۱۰۰؍ گرام، کاسٹر شوگر ایک بڑا چمچہ، ثابت زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مکھن کو کاسٹر شوگر کے ساتھ پھینٹ لیں۔ پھر انڈا پھینٹ کر مکھن کے مکسچر میں شامل کر دیں۔ اب اس مکسچر میں آدھا بڑا چمچہ نمک اور ثابت زیرہ ڈالیں۔ پھر میدے کو چھان کر صاف کر لیں۔ میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو اب مکھن کے مکسچر میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔ اب ڈو بنا کر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب بیلن سے اسے بیل کر کٹر کی مدد سے بسکٹ کی شکل میں کاٹ لیں۔ اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرکے بسکٹس کو ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔ مزیدار نمکین زیرے والے بسکٹس تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK