Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کیری کا شربت

Updated: May 16, 2026, 9:26 AM IST | Mumbai

کیری کا شربت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keri Ka Sharbat. Photo: INN
کیری کا شربت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کیری ایک کلو، چینی ایک کلو، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کیری کو اچھی طرح سے دھو لیں اور اس کے اوپر کا حصہ صاف کر لیں۔ اس میں حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔ جب کیری میں اُبال آجائے اور وہ اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر صاف ہاتھوں سے اس کا گودا نکال لیں۔ اگر گودا اور اس کا بچا ہوا پانی کم ہوجائے تو پانی اور مکس کرلیں اور اس کو ایک کلو چینی کے ساتھ گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو ایک پتیلی میں ڈال کر پکا لیں۔ مکسچر اتنا ہو کہ پکنے کے بعد ایک لیٹر کی بوتل میں آجائے، لکڑی کا چمچہ مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب اس کا رنگ تھوڑا تبدیل ہونا شروع ہوجائے، چینی پک جائے اور یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔ لیجئے کیری کا شربت تیار ہے۔ اسے جب بھی استعمال کرنا ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ۲؍ بڑے چمچے اس مکسچر کو ڈالیں اور برف ڈال کر ٹھنڈا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK