چیز چکن سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 13, 2023, 5:26 AM IST | Mumbai
چیز چکن سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
 
                                درکار اجزاء:چیز سلائس (پنیر کے سلائس) چار عدد، چکن روسٹ پون پیالی، مایونیز حسب ضرورت، مکھن حسب ضرورت، سلاد کے پتے چار عدد، کھیرا ایک عدد، ٹماٹر دو عدد(لمبائی میں کاٹ لیں بیج نکال کر)، ڈبل روٹی آٹھ سلائسز۔
بنانے کا طریقہ:ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں ۔ سلائس پر مکھن اور پھر میونیز لگائیں ۔ چکن پھیلا دیں اور سلاد کا پتہ رکھ دیں اور چیز سلائس رکھ دیں پھر ٹماٹر کے اوپر کھیرے کا ٹکڑا رکھیں ۔ دوسرے پیس پر مایونیز اور مکھن لگا کر رکھ دیں ۔ چکن چیز سینڈوچ تیار ہے، کیچپ کے ساتھ لطف اٹھائیں ۔